وحدت نیوز(کراچی) نیو کراچی میں پولیس کانسٹیبل احمد عباس رضوی کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہیں، شہر قائد میں ایک ہفتے کے دوران دو اہل تشیع پولیس اہلکاروں ٹارگٹ کلنگ باعث تشویش ہے،شہر میںقائم کالعدم دہشت گردجماعتوں کے سلیپرسیلز سکیورٹی تھریڈ بننے ہوئے ہیں،اہل تشیع پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ نیشنل ایکشن پلان پر سوالیہ نشان ہے، دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار احمد عباس اوررفیق کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور شہداءکی بلندی درجات کے لیئے دعاگو ہیں۔ان خیالات کا اظہارسیکریٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ سید علی حسین نقوی نے صوبائی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ کراچی میں ایک مرتبہ پھر دہشت گردی جا جن بے قابو ہوگیا ہے، سندھ پولیس کے شیعہ مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں کی تسلسل کے ساتھ جاری ٹارگٹ کلنگ ایک منظم سازش کا حصہ ہے، ہم وطن کے ان جانثار فرزندوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا بزدل دہشت گرد کراچی کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں جنہیں کسی بھی قیمت پر انکے عزائم میں کامیاب نہیں ھونے دیا جائے گا۔کراچی میں قیام امن کی خاطر پولیس ، رینجرز اور عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔کراچی میں بچوں کی اغوا کی وارداتوں اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث تمام عناصر ملک دشمنوں کی آلہ کار ہیں جو کراچی کے عوام میں بے یقینی کی کیفیت دیکھنا چاہتی ہیں مگر دشمن اپنے عزائم کی تکمیل میں نامراد رہے گا کیونکہ کراچی کی عوام بیدار ہے اور اپنے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان، وزیر داخلہ شہریار آفریدی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر سندھ عمران اسماعیل، آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کے از سرنو شروع ہونے والے واقعات کا فوری نوٹس لیں اورحالیہ دنوں کراچی میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے قاتلوں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچائیں ۔
وحدت نیوز(کراچی ) ملک میں حسینی ثقافت کو اجاگر کیا جاتا تو آج ملک میں دہشتگردی نہ ہوتی،عالمی استعماری قوتیں ملک میں عدم استحکام پھیلانا چاہتی ہیں،کشمیر ،فلسطین ، اور یمن میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ کی جانب سے سیاسی و مذہبی جماعتوں ،صحافی برادری و دیگر کیلئے کراچی کیتھولک کلب میں نیاز حلیم کی تقریب سے خطاب میں کیا ان کا کہنا تھا کہ عرب ممالک عالمی استعماری قوتوں کے ایماں پر اپنے ہی مسلمان بھائیوں کی خونریزی کررہے ہیں اور یہ آگ اب عرب ممالک سے برھتی ہوئی مملکت خداد پاکستان تک آپہنچی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسی بھی استعماری ایجنڈے کووطن عزیز میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے انشاءاللہ شیعہ و سنی مل کر ملک میں موجود تکفیری دہشتگردوں کو شکست دیں گے۔
نیاز حلیم میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءوقار مہدی ، راشد ربانی ،فرید انصاری ،سلیم سچوانی ،پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی محمد علی عزیز ،جمال صدیقی ،کاشف علی،سید امیر حسین،پاکستان عوامی تحریک کے ظفر اقبال قادری ، صدر کراچی پریس کلب احمد ملک ،مذہبی اسکالرمولانامنظر الحق تھانوی،علامہ سجاد شبیر،مقدس کاظمی سجادہ نشین بری امام ،مرزا یو سف حسین ،ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی، علی حسین نقوی،علامہ صادق جعفری،علامہ مبشر حسن ،ناصر حسینی سمیت دیگر سماجی شخصیات ،مساجد و امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز،ماتمی انجمنوں ، اسکاوٹس گروپس،پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان موجود تھے۔دریں اثناءمجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے نیاز حلیم میں شرکت کرنے والی تمام سیاسی و مذہبی شخصیات سمیت میڈیا نمائندگان کے شکر یہ ادا کیا۔
وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کی ضلعی کابینہ کا اجلاس مرکزی امام بارگاہ سادات کالونی ملتان میں منعقد ہوا، اجلاس میں تنظیمی صورتحال کے علاوہ محرم الحرام میں امن و امان پر اظہار اطمینان کیا گیا، اور چہلم امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب ضلع بھر میں چار دیواری میں ہونے والی مجالس پر ایف آئی آر قابل افسوس اور مذمت ہے، پی ٹی آئی حکومت بھی گزشتہ حکومت کی طرح عزاداری کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔
مرزا وجاہت علی نے مزید کہا کہ یمن اس وقت ایک انسانی علمیہ بن چکا ہے ایسے موقع پر حکومت کا اقوام متحدہ میں جا کے یمن میں انسانی جرائم کی تحقیقات کروانے کے خلاف ووٹ اس کے غیر جانبدار ہونے کی بات کی نفی کرتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور ان کی گورنمنٹ یہ مت بھولے کہ اس کو اپنے ایسے جانبدارانہ اقدامات اور خارجہ پالیسی کی وضاحت دینا ہوگی۔ اس موقع پر سید نیر عباس شمسی، سید نسیم حسن شمسی، محسن لنگا، سید عقیل حیدر نقوی، اصغر علی اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر سید عقیل حیدر سیکرٹری تربیت اور محسن خان لنگاہ کو سیکرٹری عزاداری نامزد کیا گیا، ضلعی سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی نے حلف لیا۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) قومی دولت لوٹنے والوں کے احتساب سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ملک قوم کے خائن آل شریف کی گرفتاریاں عوامی امنگوں کے عین مطابق ہیں غریب عوام کے خون پسینے کی کمائی پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا بلا تفریق احتساب ہونا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا ۔
انہوں نےکہ ہر سیاسی جماعت اپنے منشور اور اعلانات میں کرپشن کے خلاف بات کرتی نظر آتی ہے مگر جب بھی ان کے خلاف کوئی احتسابی کاروائی کی جاتی ہے تو اسے انتقامی کاروائی قرار دے کراسےجمہوریت کے خلاف سازش کا راگ الاپنا شروع کرتے ہیں، گزشتہ ادوار کی لوٹ مار نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے مہنگائی ،بے روزگاری اور ٹیکسوں کی بھر مار نے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے ۔عوام کی نئی حکومت سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔عام عوام کو ریلیف دینے میں موجودہ حکومت کامیاب نہ ہوئی تو عوامی ردعمل کا سامنا کرنے کے لئے حکومت تیار رہے،حکمران اپنے کئے وعدوں کی تکمیل میں کوتاہی برتنے سے گریز کریں ورنہ ان کا حال ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے زیادہ بھیانک ہوگا۔
وحدت نیوز(گلگت ) گلگت بلتستان کے آئینی حقوق پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا۔جب تک حکومت گلگت بلتستان کو آئین میں شامل نہیں کرتی عوامی جدوجہد میں ہراول دستے کا کردار ادا کرینگے۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے گزارش ہے کہ ملکی مفاد میں گلگت بلتستان کے محروم عوام کی آواز بن جائیں ۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما شیخ نیئر عباس مصطفوی نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کے دوران کہا کہ حکمران گلگت بلتستان کے عوام سے بد نیتی اور تعصب پر مبنی رویے پر نظرثانی کریں اور ستر سالوں سے اپنے بنیادی حقوق سے محروم جی بی کے عوام کی احساس محرومی کو ختم کرکے یہاں کے عوام کو دوسرے صوبوں کے شہریوں کے مساوی حقوق دیں۔
انہوں نے کہا کہ کچھ طاقتیں سپریم کورٹ میں دائر جی بی کے حقوق کے حوالے سے پٹییشن کو التواء کا شکار کرنا چاہتے ہیں جو کہ ملکی مفاد میں نہیں اور جتنی جلدی ممکن ہوسکے یہاں کے عوام کے بنیادی حقوق کو آئینی تحفظ فراہم کیا جائے۔انہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے گندم کی قمیتیں بڑھانے اور سبسڈی ختم کرنے کی سفارشات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جب تک گلگت بلتستان کو آئینی تحفظ حاصل نہ ہوگا سبسڈی اس علاقے کے عوام کا حق ہے۔حکومت اپنی شاہ خرچیاں ختم کرے تو غریب عوام کو بہت سی اشیاء پر سبسڈی دینے کی پوزیشن میں آسکتی ہے جبکہ وزیر اعلیٰ ،وزراء،بیوروکریٹس اور دیگر اعلیٰ آفیسرز قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں اور میرٹ کو پامال کرکے کرپشن سے مال بنانا ان کے ایمان کا حصہ بن چکا ہے۔ریاستی اداروں سے پرزور اپیل ہے کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے ان ناسوروں کی مکمل جراحی کریں۔
وحدت نیوز(مشہد مقدس) دفتر مجلس وحدت مسلمین مشہد مقدس میں امام علی زین العابدین علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا ۔مجلس عزا کی ابتداء تلاوت کلام مجید سے کی گئی جس کی سعادت قاری محمد جواد رضا نے حاصل کی پروگرام کے پہلے خطیب مولانا محمد اختر نے فضائل و مصائب محمد و آل محمد علیہم سلام بیان کیے۔پروگرام کے دوسرے خطیب حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا ظہیر عباس مدنی صاحب نے امام زین العابدین علیہ السلام کی سیرت طیبہ پر اپنے مخصوص انداز میں خطاب فرمایا۔پروگرام میں علمائے کرام اور طلباۓ عظام نے بھرپور شرکت فرمائی۔پروگرام سے پہلے برادر مولانا محمد سلیم محمدی صاحب کے بھائی خواجہ اکمل حسین اور برادر علی عمران کے والد محمد عباس کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی گئی۔