The Latest

وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن کےسیکرٹری یوتھ آغااطہر نےسیاسی لوٹےسیدمحمدعلی شاہ کتپناہ کی طرف سےآغاسیدعلی رضوی کےخلاف بیان پرشدیدردعمل کااظہار کرتےہوئے کہاکہ محمدعلی شاہ ایک ناکام سیاست دان اوربہترین ٹھیکہ دارہے کیونکہ وہ ہرپانچ سال بعد پارٹی بدل دیتاہےجبکہ یہ بات تو واضح ہےکہ ہرپانچ سال بعدپارٹی وہ تبدیل کرتاہےجس کوسیاست سےزیادہ  ٹھیکہ عزیزہوتاہے۔ محمد علی شاہ واضح کریں کہ اس کوہرپارٹی میں ہر پانچ سال بعدشمولیت اختیارکرنے پر کون مجبورکرتاہے؟

انہوں نے کہا کہ کوئی ایسی پارٹی نہیں محمد علی شاہ جس کی گود میں نہ بیٹھا ہو۔ محمدعلی شاہ نہ ن  لیگ کاہےنہ جیالہ ہےاورنہ کسی پارٹی کاکوئی نظریاتی کارکن ہے۔محمدعلی شاہ کےدل ودماغ پرایک مرتبہ الیکشن میں جیت کرحلقہ دوکا نمائندہ بن کرحلقے کولوٹنےکابھوت سوارہےجس کےلئےہرجیتنےوالی پارٹی میں شمولیت اختیارکرتاہےیہی وجہ ہےکہ الیکشن سےقبل آغاعلی رضوی کےپاؤں پکڑتارہااورایم ڈبلیوایم کی ٹکٹ حاصل کرنےکی سرتوڑکوشش کرتارہامگرجب ٹکٹ سےمایوس ہواتو ن لیگ سےپی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیااج اسی مردمیدان کےخلاف شیڈول فورتھ کامطالبہ کرتاہےجواس بات کی دلیل ہےکہ محمدعلی شاہ وفاداری دیکھاکرآنےوالےالیکشن میں پی پی پی کاٹکٹ حاصل کرناچاہتاہےکیونکہ انے والےالیکشن میں پی پی پی حلقہ دو کانمائندہ کوئی اورہےآغاعلی رضوی جیسی شخصیت کی توہین کرکے محمدعلی نے ٹھیکہ دارہونےکاثبوت دیاوہ سیاست دان نہیں ہےکیونکہ سیاست دان ہمیشہ بہترین افرادکو ساتھ رکھتاہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ٹرانس جینڈر پروٹیکشن ایکٹ کی شق 3کو انسانی وقار کے منافی قرار دیتے ہوئے ضروری ترامیم کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ مذکورہ شق ہر کسی کو یہ قانونی حق فراہم کرتی ہے کہ وہ اپنی صنفی شناخت کا تعین اپنی تصوراتی فکر اور مرضی کے مطابق کرے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عمل معاشرتی بگاڑ اور بے راہ روی کا باعث بن سکتا ہے۔صنفی شناخت میں اگر کوئی مسئلہ ہے تو اسے نفسیاتی و طبی طریقہ کار سے طے کیا جانا چاہیے تاکہ اس قانون کو ناپاک مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جا سکے۔انہوں نے کہا خواجہ سرا معاشرے کا قابل احترام  حصہ ہیں اور انہیں مرد و خواتین کی طرح بنیادی حقوق حاصل ہونے کی تائید  انسانی وقار اور احترام آدمیت  کا تقاضا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرجع تقلید آیت اللہ خمینی نے جنس کی تبدیلی کی اجازت دی تھی، لیکن یہ طبی تصدیق سے مشروط تھا۔ کوئی بھی شخص جو خود کو ٹرانسجینڈر کے طور پر پہچانتا ہے اسے پہلے نفسیاتی علاج کے متعدد سیشنز سے گزارنا ہوگا تاکہ اس قانون کا غلط استعمال نہ کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی قانون کو پیش کرنے سے پہلے متعلقہ شعبے کے ماہرین سے مشاورت اور آراء کا تبادلہ ابہام کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ایسے حساس معاملات میں شرعی پہلوؤں کو بھی مدنظر رکھنا انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کسی بھی شخص کو یہ اختیار نہیں دیا جا سکتا کہ وہ اپنی اصل جنس کی بجائے من پسندجنس کے طور پر اپنی شناخت کرائے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) ملی یکجہتی کونسل کا اہم مشاورتی اجلاس جامعہ نعیمیہ اسلام آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت جناب لیاقت بلوچ نے کی اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصر عباس شیرازی ،مفتی گلزار احمد نعیمی ،جناب ثاقب اکبر ،علامہ عارف حسین واحدی اور دیگر مذہبی تنظیموں کے نمائندگان شریک ہوئے۔

اجلاس میں مشاورت کے بعد جن امور پر فیصلہ جات کیئے گئے ان میں ماہ ربیع الاول میں ملی یکجہتی کونسل کی طرف سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی میزبانی میں ایک عظیم الشان وحدت کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملی یکجہتی کونسل میں شامل تمام تنظیموں کے سربراہان شرکت کریں گے۔

ملی یکجہتی کونسل کے دفتر کی توثیق کا فیصلہ کیا گیا،آزاد کشمیر میں ملی یکجہتی کونسل کے انتخابات کا جناب لیاقت بلوچ صاحب کی سربراہی میں انعقاد اور ٹرانس جینڈر بل پر بھی مکمل اتفاق ہوا کہ جنس کے تعین کا فیصلہ انفرادی نہ ہو جس سے سماجی بگاڑ پیدا ہو بلکہ میڈیکل بورڈ فیصلہ کر کے جنس کا صحیح تعین کرے اور کسی بھی انسان کو اسلامی اور انسانی بنیادوں پر اس کے بنیادی حقوق و وراثت سے محروم نہ رکھا جائے۔

اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ عالمی استعماری طاقتیں ملک میں ثقافتی مداخلت کرنا چاہتی ہیں جس سے ماحول غیر اسلامی ہو اور ایسے قوانین لانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ جو اسلامی ثقافت کے متصادم ہوں تاکہ اسلامی ثقافت و اقدار مجروح ہوں اس طرح کے غیر اسلامی ہتھکنڈوں کے خلاف ہمیں کھڑا ہونا ہو گا اور آئندہ جمعہ کو اس بل کے حوالے سے آئمہ جمعہ والجماعت اپنا موقف بھی پیش کریں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)آج بھی خالصہ سرکار زمینوں کا معاملہ ہو یا عوام کے بنیادی حقوق کا مسئلہ یا پھر گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کی جنگ ہو مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی صدر آغا سید علی رضوی کا کردار اور عملی جدوجہد سب نام نہاد گروہوں سے نمایاں رہی ہے۔

 یہ بات مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے گلگت کے پانچ روزہ دورے سے واپسی پر مرکزی میڈیا سیل سے بات چیت کرتے ہوئے کہی کہ آغا سید علی رضوی نے ہمیشہ مسلکی ،علاقائی اور لسانی اختلافات سے بالاتر ہو کر خطے کی عوام کے حقوق کا دفاع کیا ہے۔آپ ہر موقع پر اپنی جان کی پرواہ کیئے بغیر عوام کے حقوق کے لیے ڈھال بن کر سامنے آئے ہیں۔آپکی شخصیت خطے کی وحدت کے لیے ایک پل کی حیثیت رکھتی ہے اور انکی کی شخصیت کشی وہ گروہ کر رہے ہیں جو گلگت بلتستان میں سٹیٹ سبجیکٹ رول کے خاتمے اور شراب کے پرمٹ جاری کرنے جیسے قبیح فعل کے مرتکب ہوئے ہیں اور اس خطے کو ترقی کرتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکسز کے نفاذ کا معاملہ ہو یا گندم سبسڈی کے خاتمے کا اعلان آغا علی رضوی ہی خطے کی عوام کے لیے مؤثر آواز بن کر سامنے آئے اور عوامی امنگوں پر ہر دور میں پورا اترے ہیں۔پورا پاکستان اور گلگت بلتستان کی عوام مجلس وحدت مسلمین اور آغا سید علی رضوی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں آغا علی رضوی کی کردار کشی کرنے والے ناعاقبت اندیش اپنے گریبان میں جھانکیں، شیشے کے گھر میں رہنے والے ذرا ہوش کے ناخن لیں۔

وحدت نیوز(گڑہی خیرو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے تحصیل گڑہی خیرو کے قدیمی شہر میراں پور برڑو اور دوداپور کا دورہ کیا۔اس موقع پر متاثرین بارش و سیلاب کے گرے ہوئے مکانات اور نقصانات کا جائزہ لیا۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ چاول کی فصل اور جانوروں کا چارہ زیر آب آنے کے سبب تباہ ہوچکا ہے جس کے سبب کسان اور ان کے مویشیوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ مویشی چارہ نا ہونے کے سبب کمزور ہو رہے ہیں جبکہ سیلاب کا گدلا کھارا اور خراب پانی پینے کے سبب جانور بیمار ہو کر مر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دو مہینے سے سینکڑوں دیہات ابھی تک مکمل زیر آب ہیں۔ جہاں نظام زندگی مفلوج ہے۔ دیہاتوں میں سات فٹ جبکہ مین روڈ پر تین فٹ پانی ہے۔ حکومتی امداد کہیں نظر نہیں آ رہی حکومت اپنے ڈپٹی کمشنرز اراکین اسمبلی اور وزراء کو پابند کرے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر امدادی سرگرمیوں کی تفصیلات سے بذریعہ میڈیا عوام کو آگاہ کریں۔ کیوں کہ متاثرہ علاقوں میں سرکاری اداروں اور حکومت کی کارکردگی ایک فیصد سے بھی کم نظر آرہی ہے۔ جو کہ حیرت انگیز اور شرمناک ہے۔

وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے مولاداد کے مسجد و مدرسہ امام مہدی علیہ السلام میں متاثرینِ سیلاب سے خطاب کیا۔ اور مستحق متاثرین میں راشن تقسیم کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ دینی مدارس معاشرے میں علم کا نور پھیلانے کے ساتھ ساتھ خدمت انسانیت کے جذبے کے تحت فلاحی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ سیلاب متاثرین اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر بھی توجہ دیں۔ اس مقصد کے تحت ہم نے متاثرین سیلاب کے بچوں کے ٹینٹ اسکول قائم کئے ہیں۔

انہوں نے کہا خدشہ ہے کہ سیلاب کا کھارا پانی کھڑا رہا تو آئندہ سال گندم کی فصل بھی نا ہو سکے گی۔ جس کے باعث کسانوں کا گذارا ناممکن ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزراء اور وڈیروں نے حالیہ سیلاب کے متاثرین میں 2010 والے سیلاب کے بوسیدہ چند خیمے تقسیم کئے ہیں جو بوسیدہ ہونے کے سبب پھٹے ہوئے ہیں حکومت یہ بتائے کہ حالیہ سیلاب کے دوران خیمے راشن اور دیگر سامان کہاں تقسیم ہو رہا ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت ضلع اور تحصیل سطح پر روزانہ کی بنیاد پر امدادی سامان کی پریس ریلیز جاری کرے تاکہ عوام حقائق سے آگاہ ہو سکیں۔ اور کسی حد تک کرپشن کا راستہ روکا جا سکے۔

وحدت نیوز(سکردو)بھٹوکے نام پرجینے والی پارٹی بدترین کرپشن اقربا پروری اورلوٹ مارکی وجہ سے اپنی موت آپ مرگئی ہے اب مختلف بیساکھی کے سہارے زندہ رہنا چاہتے ہیں ٹکٹ کیلئے آغا علی رضوی کے پاوں پکڑنیوالے اورکئی پارٹیوں کی پلیٹ میں ہاتھ ڈال کرنوالہ چن سکنے والے  آج آغاعلی کیخلاف شیڈول فورتھ کامطالبہ کرتے جو کہ شرمناک ہے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین ضلع سکردو کے سیکرٹری فنانس وزیرعیسیٰ خان نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کیا۔

 انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بھٹوکے نام پرزندہ تھی وہ اب اپنے دور حکومت میں بدترین کرپشن لوٹ ماراوراقرباپروری کی وجہ سے دفن ہوگئی ہے تومذہبی جماعت سے دشمنی کرکے جینا چاہتی ہے شراب بل کے آڑمیں مذہبی پارٹی کوبدنام کرکے خود زندہ ہوناچاہتی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ جب اس بل کواسمبلی میں پیش کیاتوسب سے ذیادہ اس بل کے حق میں ناجی اورامجدنے بولااسمبلی سے باہرآکر پوائنٹ سکورنگ کیامگریہ یادرہے یہ سارے وقت آنے پربے نقاب ہونگے جن بیساکھیوں کے سہارے زندہ ہوناچاہتی ہے یہ ناممکن ہے۔سب سے بڑاشرپسند تووہ ہے جوٹکٹ کیلئے آغا علی رضوی کے پاؤں تک پکڑنے کی کوشش کی ٹکٹ نہ ملنے پرجیالہ بناسب سے بڑاٹولہ اورلوٹاوہ ہے جوٹھیکہ کرناتوجانتاہے سیاست نہیں جانتاجوبھائی کے ٹھیکوں کے پیسوں کے بل بوتے الیکشن جیتناچاہتاہے مگریہ حقیقت ہے کہ لوٹاہمیشہ رسواہواہے اوررسواہوتا رہے گا۔قوم کو اب لوٹوں اورعلاقے کے مخلصین میں فرق کرناہوگاتاکہ سہولت کاروں کابدنماچہرہ سب پرعیاں ہو۔ایک سید عالم کے خلاف قانونی کاروائی کامطالبہ کرکے منافقین اورمہروں کے چہروں سے نقاب ہٹ گئی ہے اب یہ منافق ٹولہ ہمیشہ رسوا ہی رہیگا۔

انہوں نے کہاکہ آغا علی رضوی نے ہمیشہ قوم کی مفاد کی بات کی ہمیشہ غریب اور پسے ہوئے طبقے کی نمائندگی کی ہے اورآئندہ کرتے رہیں گے آغا سید علی رضوی ہمیشہ عوام میں رہتے ہیں عوام کی دلوں پر راج کرتے ہیں مخالفین کو آغا کی عوامی مقبولیت ہضم نہیں ہو رہی ہے اس لئے مختلف قسم کی بے بنیاد افواہیں پھیلا کر آغا علی رضوی کی مقبولیت کم کرنے کی سازش کر رہی ہے اس میں مخالفین کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان کے سابق وزیر نسیم اشرف کی قیادت میں پاکستانی وفد کے دورہ اسرائیل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستانی کی نظریاتی اساس اور بانی پاکستان کے فرمودات کی کھلے عام نفی قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معروف سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات کی جانب سے  اسرائیل کے دوروں میں بتدریج اضافے کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔غیر محسوس انداز سے اسرائیل کے ساتھ روابط بڑھائے جا رہے ہیں۔صیہونی ریاست کے ساتھ ان خفیہ دوروں کے پس پردہ مقاصد ڈھکے چھپے نہیں۔اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے راہ ہموار کرنے کی جو کوشش کی جا رہی ہے وہ کبھی پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ پائے گی۔ پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔صیہونی غاصب ریاست کے لیے معمولی سی ہمدردی رکھنے والے دین اسلام  اور امت مسلمہ کے خیانت کار ہیں۔انہوں نے کہا پاکستان میں جو طاقتیں اسرائیل کی حمایت میں کسی مخصوص بیانیے کا فروغ چاہتی ہیں وہ غلطی فہمی کا شکار ہیں۔پاکستان کے باشعور عوام قبلہ اول پر گولیوں کی بوچھاڑ کرنے والی غاصب ریاست، نمازیوں کو نشانہ بنانے والے اور ان کے حامیوں کے روز اول سے مخالف تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار کی بقا کے لیے امریکہ و اسرائیل کو راضی رکھنا ضروری نہیں بلکہ پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت اور عوامی امنگوں کی ترجمانی ضروری ہے۔حکومت پاکستان اسرائیل کے ان دوروں کی حیثیت اور مقاصد واضح کرے۔عوام یہ پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ ایک پاکستانی وفود کو ایک ایسی ریاست کا دورہ کرنے کی اجازت کیسے اور کیوں دی گئی جس ملک کاپاسپورٹ اسرائیل کے دورے کے لیے کارآمد نہیں۔

وحدت نیوز(گلگت)مجلس وحدت مسلمین مصیبت زدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔پورے ملک میں مجلس کے کارکنان اور رہنما سیلاب متاثرین کی خدمت میں نصروف عمل ہیں۔معاشرے کی ترقی اور تکامل کیلئے مثبت سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی رہنما محترمہ سائرہ ابراہیم نے اپنے نگر کے دورے میں کیا۔وہ گزشتہ دنوں نگر میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کیلئے امدادی سامان کی تقسیم کے موقع پر ہمراہ تھیں۔

اس دورے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازٕی معاون خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان الیاس صدیقی اور المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن کے کارکنان بھی موجود تھے۔شعبہ خواتین کی سرگرم رہنماؤں نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے بحالی کیلئے ہرممکن مدد کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر متاثرین نے ان رہنماؤں کو اپنی تکلیف اور مسائل سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات ہم سب کیلئے ایک امتحان ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس آزمائش میں کامیاب وسرخرو کرے۔جس طرح ہمارے مومن بھائیوں نے متاثرین کی مدد کی ہے وہ قابل تحسین ہے اور ہمیں امید ہے وہ آئندہ بھی اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔

وحدت نیوز(ملتان) ضلع کچہری میں مومنین کی ضمانتوں کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئےمجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی صدر علامہ وسیم عباس معصومی نے کہا ہے کہ چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع عزاداروں کا پیدل جلوسوں میں شریک ہونا کس قانون کے تحت جرم ہے،؟؟ پنجاب حکومت اور بالخصوص ملتان انتظامیہ کی جانب سے بے گناہ عزاداروں پر قائم مقدمات فوری ختم کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سب سے زیادہ ملتان میں مقدمات قائم ہوئے ہیں حالانکہ ملتان کی عوام نے پرامن انداز میں جلوسوں میں شرکت کی ہے۔ پنجاب حکومت اور ملتان انتظامیہ اپنے اقدامات پر نظرثانی کریں بصورت احتجاج کا سلسلہ شروع کریں گے۔ علامہ وسیم عباس معصومی نے کہا کہ ملک کو آگ و خون میں غلطاں کرنے والوں کو حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ دیے جا رہے ہیں جبکہ محب وطن پاکستانیوں کو تختہ مشق بنایا جا رہا ہے۔ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عزاداری اور عزاداروں کے خلاف جھوٹے مقدمات فوری طور پر ختم کیے جائیں بصورت دیگر حالات کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree