The Latest
وحدت نیوز(سبی)تحصیل لہڑی ضلع سبی کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے اور امدادی سامان پہنچانے کے لئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی ،صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، مدرسہ خاتم النبیین ص کے وائس پرنسپل علامہ حاجی سیف علی ڈومکی نے موضعہ وزیرہ تحصیل لہڑی ضلع سبی کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کی۔اس موقع پر پچاس خیمے پچاس راشن اور میڈیکل کا سامان متاثرین میں تقسیم کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مشکل وقت میں متاثرین سیلاب کی مدد کرنا ہم سب پر فرض ہے اھل وطن متاثرین سیلاب کی مدد کرکے ان کے دکھوں کا مداوا کر رہے ہیں۔ پاکستانی قوم نے اپنے ہم وطن بھائیوں متاثرین سیلاب کی دل کھول کر مدد کی ہے۔ مگر اب بھی متاثرین سیلاب مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں تمام اھل وطن اور اھل خیر کو متاثرین کی مکمل بحالی تک امداد جاری رکھنی چاہیے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین معاشرے کے مظلوم اور محروم طبقات کی نمائندہ جماعت ہے ہم متاثرین کے دکھ درد میں شریک ہیں۔
وحدت نیوز(گلگت)دنیور گلگت میں منعقدہ یوم حسین علیہ سلام میں خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوے ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ گلگت کی نائب صدر محترمہ بی بی سلیمہ کا کہنا تھا کہ جب تک ہم حسینی کردار، گفتار اور اقدار کو نہ اپنائیں گے، تب تک ہم حسینی دعوے دار تو ہوسکتے ہیں لیکن حقیقی حسینی نہیں بن سکتے واقعہ کربلا دین کے تحفظ اور بقا کا ضامن ہے اور امام حسین علیہ سلام کے پیروکار ہونے کی حیثیت سے دین مبین کی خدمت کرنا ہم پر واجب ہے ۔
اس موقع پرمجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی سابقہ سیکرٹری یوتھ محترمہ ساٸرہ ابراہیم اور خانم طاہرہ وزیر نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ اسلام نے جہاں خواتین کے حقوق کی بات کی ہے وہاں ان کے کاندھوں پر عظیم ذمہ داریاں بھی عاٸد کی ہیں۔جو خواتین خود کو ذمہ دار سمجھتی ہیں وہ کردار زینبی سے غافل نہیں ہوسکتی۔انسانی معاشرے کی تشکیل اور امن وسکون میں ایک خاتوں کا اتنا ہی حصہ ہے جتنا ایک مرد کا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر آج کی خواتین کربلا سے سبق لینا چاہتی ہیں تو کردار زینبی کا مطالعہ کریں کہ کس طرح حضرت زینب وام کلثوم نے عظیم مصاٸب و مشکلات کے باوجود شجاعانہ اور فاتحانہ انداز میں حسینی مشن کو آگے بڑھایا۔
کانفرنس کے اختتام پر سیکرٹری تربیت ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین گلگت محترمہ صائمہ بتول نے شہادت جناب سکینہ سلام اللہ علیھا کے عنوان سے مجلس عزا سے خطاب کیا ۔ بعد ازاں کانفرنس کی منتظم محترمہ صائمہ علی اور علاقے کی خواتین کے ساتھ ایک نشست ہوئ جس میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے اغراض و مقاصد بیان کرنے کے بعد دنیور میں یونٹ کا قائم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا گیا۔
وحدت نیوز(گلگت) ہر دور میں کنیزان زہرؑ ا یزیدی فکر سے نبرد آزما رہی ہیں۔کردار زینبی کی حامل خواتین جب بھی میدان کا رخ کرتی ہیں تو انقلاب ان کے قدم چومتی ہے۔خواتین انسانی معاشروں کا جزو لاینفک ہیں۔معاشروں کے ترقی وزوال میں خواتین کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے رہنماٶں محترمہ ساٸرہ ابراہیم اور محترمہ طاہرہ نے دنیور گلگت میں یوم حسین علیہ السلام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوٸے کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسلام نے جہاں خواتین کے حقوق کی بات کی ہے وہاں ان کے کاندھوں پر عظیم ذمہ داریاں بھی عاٸد کی ہیں۔جو خواتین خود کو ذمہ دار سمجھتی ہیں وہ کردار زینبی سے غافل نہیں ہوسکتی۔انسانی معاشرے کی تشکیل اور امن وسکون میں ایک خاتوں کا اتنا ہی حصہ ہے جتنا ایک مرد کا ہے۔واقعہ کربلا اس کی ناقابل تردید حقیقت ہے۔جہاں مردوں نے راہ خدا میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا وہاں خواتین نے اپنے حصے کا کردار اد کرتے ہوٸے ان شہدإ کے ذکر کو تا ابد قاٸم وداٸم رکھنے کا وسیلہ فراہم کیا۔اگر آج کی خواتین کربلا سے سبق لینا چاہتی ہیں تو کردار زینبی کا مطالعہ کریں کہ کس طرح حضرت زینب وام کلثوم نے عظیم مصاٸب و مشکلات کے باوجود شجاعانہ اور فاتحانہ انداز میں حسینی مشن کو آگے بڑھایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج وہ وقت ہے کہ ہم اپنے زمانے کے امام کی ظہوری کیلٸے میدان عمل کود جاٸیں۔اب انتظار کو طول دینے کی بجاٸے انتظار کے لمحات کو کم کریں۔ہماری غفلت اور کوتاہیوں نے ہی امام کو غیبت میں رکھا ہے لہٰذا بیدار ہوجاٸیں اور امام زمانہ کے انقلاب اور حکومت الٰہیہ کے قیام کیلٸے مقدمہ بنیں تاکہ انتظار کی گھڑیاں ختم ہوں اور ہم اپنے امام کا دیدار کرسکیں۔
وحدت نیوز(جیکب آباد)سیلاب متاثرین کی بستی کے لئے اقبال آباد کے مقام پر اسکول کا افتتاح کیا گیا۔ اسکول کا افتتاح مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کیا۔ اس موقع پر آئی ایس او کے سابقہ ڈویژنل صدر اللہ بخش میرالی برادر انتظار مہدی گولاٹو برادر محسن لغاری ایم ڈبلیو ایم کے مقامی رہنما فضل حسین ڈومکی مولانا صدر الدین میکھو و دیگر موجود تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد عورت پر فرض ہے سیلاب سے متاثرہ بچوں کی تعلیم پر توجہ دی جائے تاکہ یہ بچے علم کے نور سے محروم نا رہیں۔ قرآن کریم اور احادیث مبارکہ میں حصول تعلیم پر زور دیا گیا ہے قرآن کریم کا آغاز ہی اقرء یعنی پڑہ سے ہوا کتاب اور قلم دو مقدس عنوان ہیں جو قوموں کی ترقی اور سربلندی کا سبب بنتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور فلاحی ادارے لوگوں کے لئے راشن اور ٹینٹ کے ساتھ ساتھ بچوں کی تعلیم پر بھی توجہ دیں تاکہ خیمہ بستی میں رہنے والے بچے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو سکیں۔اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے اسکول کے بچوں کو اسکول کی کتابیں دیں اور پہلا سبق پڑھایا۔ انہوں نے بچوں کو قرآن کریم سے حضرت آدم علیہ السلام اور ان کے بیٹوں ہابیل علیہ السلام اور قابیل کا قصہ سنایا۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ملک میں حالیہ بارشوں کے نتیجے سیلاب سےملک کے اکثریتی علاقوں میں تباہ حالی بدستور جاری ہے ابتک سیلاب متاثرین کی بحالی کے کام جاری ہیں اور درد مند مخیر حضرات سیاسی و سماجی تنظیموں اور حکومت کی جانب سے اہل وطن کی خدمت لائق تحسین ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی دفتر وحدت ہاوس کراچی میں جاری اہم اجلاس سے خطاب میں کیا اس موقع پر سیکرٹری شعبہ فلاع و بہبود و انچارج ریلیف آپریشن ارشد اللہ مکتبی،ایم ڈبلیو ایم کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری، کاظم رضا، محمد عباس، احسن عباس رضوی، حیدر زیدی، کلیم رضا، حسن رضوی سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ایم ڈبلیو ایم کے ذیلی ادارے المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں روزانہ کی بنیادوں پر کام جاری ہیں جس میں پکے ہوئے کھانے، اشیاء خوردونوش کی ترسیل،مختلف اضلاع میں مختلف سرکاری جگہوں پر سیلاب متاثرہ خاندانوں کی عارضی رہائش گاہوں میں ضرورت زندگی کی سہولیات۔مہیا کرنا اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد مختلف وبائی امراض پھیلنے کی وجہ سے کافی افراد بلخصوص معصوم بچوں انتقال کر رہے ہیں ۔ایسے میں مجلس وحدت کی جانب سے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم وبائی امراض سے نمٹنے کیلئے میڈیکل کیمپ ،ادویات فراہم کر رہی ہے۔
علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ سندھ کے ضلع بے نظیر آباد دولتپور شہر میں 500 افراد کیلئے خیمہ بستی لگائی گئی ہے جبکہ سرکاری اسکولوں میں پکے ہوئے کھانے کا انتظام روزانہ کی بنیادی پر کیا جارہا ہے ۔بہت جلد خیر پور میرس کے شہر رانی پور سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں متاثرہ خاندانوں کیلئے خیمہ بستیاں لگائی جائیں گی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ حکومت سیلاب زدگان کے امدادی اور بحالی کے کاموں میں تیزی لائے امدادی آپریشن میں کوتاہی سے ملک بہت بڑے انسانی المیے کی طرف بڑھ رہا ہے اس خدشے کا اظہار پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی کیا ہے جنہوں نے پاکستان میں آنے والے سیلاب کی تباہ کاریوں کو عالمی برادری کی سوچ سے کہیں زیادہ بتایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں عدم استحکام کی صورتحال پیدا ہوتی جا رہی ہے سیلاب زدگان کی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے خوراک ،ادویات اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ضروریات زندگی کی بر وقت فراہمی انتہائی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ حکومت عملی اقدامات اٹھانے میں پس و پیش سے کام نہ لے اور متاثرین سیلاب کے نام پر جمع ہونے والی امداد کی تقسیم کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے ساتھ ساتھ شفافیت کے معیار کو بھی یقینی بنائے اور عوام میں تقسیم کیئے گئے امدادی سامان کے اعداد وشمار کو روزانہ کی بنیادوں پر جاری کرے تاکہ عوام عالمی اداروں کے لیے آگاہی اور اعتماد سازی کا ماحول پیدا ہو سکے امدادی سامان کی ترسیل و تقسیم کی شفافیت کو یقینی بنانے پر ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل ادارہ بھی زور دے چکا ہے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی عزاداری کونسل کے مرکزی کنوینئر علامہ مقصود علی ڈومکی نے ڈی پی او لودھراں کی جانب سے اربعین شہدائے کربلا کے خلاف توہین آمیز لیٹر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے اہل تشیع کی مذہبی آزادی پر حملہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اربعین واک اہل تشیع کی نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام سے بے پناہ عقیدت کا مظہر ہے جس پر پابندی کسی صورت منظور نہیں۔ اس سے قبل محرم الحرام کے دوران ملک کے دو صوبوں میں مجالس عزا اور عزاداروں کے خلاف وسیع پیمانے پر ایف آئی آرز درج کرکے اھل تشیع کی دل آزاری کی گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے انتہائی پرامن اور مہذب شہریوں کے پیدل چلنے کو کس قانون کے تحت قابل اعتراض قرار دیا جا سکتا ہے؟ ایک جمہوری ملک میں لوگوں کی عبادات اور مذہبی رسومات پر پابندی انتہائی شرمناک عمل ہوگا اہل تشیع کی مذہبی آزادی سلب کرنے کی سازش کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ چہلم شہدائے کربلا کی یاد میں ہونے والی تقریبات اور مشی میں مختلف مسالک کے لوگ شریک ہوتے ہیں لہذا یہ اتحاد بین المسلمین اور مذہبی ہماھنگی کا باعث بنتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جس ملک میں آئے روز لانگ مارچ اور ریلیاں ہوتی ہوں۔ وہاں نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کے عشق میں پیدل چلنے والوں کو حراساں کرنا شرمناک حرکت ہے۔ ایک ملک میں دو قانون اور انتظامیہ کا دھرا معیار ناقابل قبول ہے۔ اھل تشیع اس طرح کا امتیازی سلوک ماننے کے لئے تیار نہیں۔ اس سے قبل حقوق انسانی کی وزارت نے ان ایف آئی آرز کو آئین پاکستان میں درج اہل تشیع کے بنیادی شہری حقوق سے متصادم قرار دیتے ہوئے ان کے سدباب کا مطالبہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ڈی پی او کے اس خط پر اپنے تحفظات سے حکومت کو آگاہ کر دیا ہے ہم اس خط کی فی الفور واپسی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔
وحدت نیوز(ٹھل)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے تحصیل ٹھل پہنچ کر گوٹھ ٹانوری کے متاثرین بارش و سیلاب سے ملاقات کی جن کے گھر موجودہ بارش اور سیلاب میں گر گئے ہیں اور ان کی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں۔ اس موقع پر متاثرین کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ بارش اور سیلاب قدرتی آفات ہیں جن سے بچاؤ کے لئے پیشگی انتظام کرنا حکومت کے فرائض منصبی میں شامل ہے مگر اقتدار اور دولت کے بھوکے حکمرانوں کی پہلی ترجیح عوامی فلاح کی بجائے دولت اور طاقت کا حصول ہے۔ آج بھی حکومت اور ریاستی اداروں کی جانب سے عوام کی کوئی مدد نہیں کی جا رہی۔ ایک طرف حکومت کی لاکھوں ٹن گندم تباہ ہو رہی ہے سرکاری گوداموں میں پڑے پڑے گندم آگ آئی ہے جبکہ دوسری طرف لاکھوں لوگ بھوکے مر رہے ہیں۔ حالیہ بارش اور سیلاب نے حکومتی کارکردگی کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک متاثرہ علاقوں میں کئی فٹ پانی کھڑا ہے۔
انہوں نے اپیل کی کہ تمام اھل وطن اور اھل خیر اس مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کا ساتھ دیں۔ راشن اور ٹینٹ کے ذریعے متاثرین کی مدد کریں۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں تباہ شدہ مکانات کی تعمیر نو میں بھی مظلوم اور مفلس لوگوں کی مدد کریں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اسلام آباد کی جانب سے علی پور کے مقام پر یوم سکینہ سلام اللہ علیھا کا انعقاد کیا گیا مجلس عزا سے جامعہ مدرسہ فاطمیہ کی معلمہ محترمہ رباب کاظمی نے خطاب کیا اور کہا کہ امام حسین علیہ سلام کی تین سالہ بیٹی نے معرکہ حق و باطل میں دین اسلام کے دوام کےلیے بے انتہا ظلم و ستم اوردردناک مصائب جھیلے کربلا میں جہاں مرد و خواتین بوڑھوں اور جوانوں نے بے نظیر و بے مثال کردار پیش کیا وہاں حضرت سکینہ سلام اللہ علیھا اور اطفال آل رسول (ص) نے بھی عظیم جہاد کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یوم سکینہ (س) و یوم علی اصغر (ص) منا کر ہم اپنے بچوں کو محمد و آل محمد علیھم السلام کے ان پاک و پاکیزہ بلند مرتبہ بچوں کے کردار سے متعارف کرواتے ہیں تاکہ ان کے ذکر کی بدولت ہماری نسلیں بھی دین اسلام کے راستے پر چلتے ہوے ہر قسم کی قربانی کا جزبہ اپنے اندر پیدا کریں اس موقع پر چھوٹی بچیوں کو مقنے ، چاندی کی بالیاں اور بی بی کے نام کی پٹیاں تقسیم کی گئیں مجلس عزا میں مرکزی آفس سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ بینا شاہ نے بھی شرکت کی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان حجۃ الاسلام المسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پنجاب پولیس کی جانب سے عزاداران حسینی کے چہلم امام حسینؑ پر پیدل سفر پر سخت کارروائی کی دھمکیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ میڈیا سیل سے جاری اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ عزاداران امام حسین علیہ السلام کے پیدل جلوس ہاے عزا میں شرکت کرنے پرکسی قسم کی قدغن لگانے کو کسی طور قبول نہیں کیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ چہلم امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے پورے پاکستان میں جلوس و مجالس ہائے عزا کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں عزاداران امام حسینؑ جس بھی انداز میں شریک ہوں اس پر کوئی پابندی قابل قبول نہیں ۔ آئین پاکستان ہر شہری کو اپنے ملک میں آزادی کے ساتھ نقل و حمل کی ضمانت فراہم کرتا ہے ۔ ایسے میں نامناسب احکامات جاری کرکے پیدل شرکت کرنے والے عزاداروں پر مقدمات کی دھمکیاں دینا آئین پاکستان سے انحراف ہے۔عزاداری امام حسینؑ ہماری سرخ لکیر ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ۔
دوسری جانب علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پرمرکزی کابینہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرتے سرکاری حکم نامے پر تمام صوبائی وزارت داخلہ اور مرکزی حکومت سے روابط شروع کردیئے ہیں۔