وحدت نیوز(اسلام آباد)طمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تحت ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے خلاف ملک گیر احتجاجات چاروں صوبوں سمیت آزادکشمیر و گلگت بلتستان میں بھی احتجاجی مظاہرے کئے گئے وفاقی دارالحکومت میں امامبارگاہ اثناعشری جی سکس ٹو کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرے میں علما اور بچوں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت شرکا نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی صدر مجلس علما مکتب اہلبیت علامہ سید حسنین عباس گردیزی احتجاجی مظاہر ے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایک دہشتگرد رجیم ہے اور عالمی امن کے لئے خطرہ ہے اسرائیل نے پورے خطے کو جنگ میں جھونک دیا ہے اسرائیلی جارحیت میں مکمل طور پر امریکی مدد شامل ہے .عالم اسلام کو متحد ہو کر اسرائیل اور امریکی دہشتگردانہ کاروئیوں کا مقابلہ کرنا ہو گا.امریکہ نے اسرائیل کو خطے میں باولے کتے کی طرح چھوڑ دیا ہے .اسرائیل ہر ایک کو کاٹتا پھر رہا ہے ۔اسرائیل کا پٹہ امریکہ کے ہاتھ میں ہے ۔
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سید ظہیر عباس نقوی نے کہا کہ "امریکی سرپرستی میں ایران پر اسرائیلی حملہ بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے منشور اور ریاستی خودمختاری کے اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اس جارحیت پر اسلامی دنیا کی خاموشی لمحۂ فکریہ ہے۔ وقت کا تقاضا ہے کہ تمام اسلامی ممالک اسرا ئ یل کے جارحانہ عزائم کے خلاف آواز بلند کریں اور برادر اسلامی و ہمسایہ ملک ایران کی سفارتی، اخلاقی اور ممکنہ حد تک عملی امداد کریں۔احتجاجی مظاہرے سے مولانا مصطفی حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی دہشت گرد اسرائیل اور اس کا سرپرست امریکہ نے مشرق وسطیٰ کو بدامنی، تباہی اور جنگ کی آگ میں دھکیل دی اہے ۔ یہ ناپاک سازش صرف ایران نہیں، بلکہ ہر آزاد اور غیرت مند مسلم ملک کے خلاف ہےہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ، OIC اور مسلم دنیا اسرائیل کی اس بزدلانہ جارحیت کا نوٹس لے اور فوری کارروائی کرے۔