وحدت نیوز(راولپنڈی) والدین کی خدمت، شوہر کی اطاعت ، اولاد کی بہترین تربیت اور معاشرے میں الہی نظام کے لیے کوشاں رہنا یہ سب جناب زھرا سلام اللہ علیھا کی سیرت کو کردار سے ہمیں سیکھنے کو ملتا ہے، ان کاخیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین راولپنڈی ڈویژن کی سیکرٹری جنرل محترمہ قندیل زھرا نےایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین راولپنڈی ڈویژن کی جانب سے با مناسبت ولادت باسعادت حضرت فاطمة الزھرا سلام اللہھ علیھا “یوم مادر” کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتےہوئے کیا، انہوںنے کہا کہ ہم زندگی کے تمام پہلو میں خاتون جنت جناب سیدہ ؑ کو اپنا آئیڈیل قرار دیتے ہیں ، آج کے اس پر آشوب دور میں سیرت جناب سیدہؑ سے منسلک رہنے میں ہی ہماری نجات کا سامان ہے،اس موقع پر ضلعی کابینہ کی توسیع کی گئ اور مختلف شعبہ جات کی مسئولین کا انتخاب ہوا۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سالمیت و استحکام کے لیے دعا مانگی گئی۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہوگا۔مسئلہ فقط چند مساجد یا مدارس کو سرکاری تحویل میں لینے سے حل نہیں ہوگا ۔ ملک میں سے فرقہ وارنہ سوچ اور شدت پسندی کو فروغ دینے والے عوامل اور عناصر کے خلاف بھی اقدامات کرنا ہوں گئے ،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت حالیہ اقدامات کو سراہتے ہیں ۔ گذشتہ ادوار کی طرح فقط چند ایک اقدامات کے بعد طویل خاموشی پھر کسی پریشانی کا باعث بن سکتی ہے ۔ملکی امن اور سلامتی جیسے اہم مسئلے کو فنڈ کے مسئلے سے جوڑ کر پاکستانی عوام کے ساتھ بھیانک مذاق کیا گیا ہے ۔ہم بین المسلمین ہم آہنگی کی ہر کوشش کی تائید کرتے ہیں ہم پاکستان کو مسلکی تعصب اور شدت پسند ی کے عذاب سے نکالنے کے لئے کاوشیں کرتے رہیں گے۔نیشنل ایکشن پلان کے دائرہ کار کو پورے ملک میں بھرپور انداز میں لاگوکرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےسالانہ مرکزی تنظیمی کنونشن 2019 بعنوان جانثاران امام عصر کنونشن کے انعقاد کے سلسلے میں چیئرمین کنونشن ملک اقرار حسین کی زیر صدارت مرکزی دفتر ایم ڈبلیو ایم میں اہم میٹنگ منعقدہوئی جسمیں کنونشن کے انعقاد اور امور کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ، ملک اقرار حسین نے اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم ڈبلیوایم کا سالانہ مرکزی تنظیمی وتربیتی کنونشن بعنوان جانثاران امام عصر کنونشن 29,30,31مارچ بروز جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو جامعہ امام صادق ؑ جی نائن ٹو اسلام آباد میں منعقد ہوگا جس میں ملک بھر سے علمائے کرام اور تنظیمی عہدیداران شریک ہوں گے،کنونشن کے انتظامات کو مثالی بنانے کیلئے تمام کمیٹیاں اپنی تمام ترصلاحیتوں کو برائے کار لائیں، علامہ محمد حسین شیرازی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم اسلام آباد ،علامہ اکبر کاظمی سیکرٹری جنرل ایم۔ڈبلیو ایم راولپنڈی سمیت دیگر عہدیداران نے میٹنگ میں شرکت کی ۔
وحدت نیوز(سرگودھا) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی کے والد مرحوم سید غلام عباس شاہ کی رسم ختم قل شریف 8 مارچ بروز جمعہ بوقت 10 بجے صبح بمقام ڈیرہ حسین شاہ نزد سیال موڑ سرگودھا میں منعقد ہوگی جس میں سیاسی وسماجی شخصیات ، ایم ڈبلیوایم کے قائدین اور عزیز وقارب شرکت کریں گے، دوسری جانب مختلف سیاسی ،مذہبی اور سماجی شخصیات کی جانب سے ناصرشیرازی سے اظہارتعزیت کاسلسلہ بھی جاری ہے، پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری حسین نے ٹیلیفون کرکے ناصرعباس شیرازی سے ان کے والد کے انتقال پر دلی افسوس اور رنج وغم کا اظہار کیااور مرحوم کی مغفرت کی دعاکی،جبکہ علاقائی ایم پی اے ، بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداران اور دیگر سماجی شخصیات نے بھی ناصرشیرازی سے تعزیت کااظہار کیاہے ۔
وحدت نیوز(کراچی ) بفضل خدا ، اہل بیت ؑ کی مدد ونصرت سے مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے رہنما، معروف سماجی شخصیت اور ممبر امن کمیٹی سید سبط اصغر زیدی رہا ہوکر باحفاظت اپنے گھرپہنچ گئے ہیں، پانچ روز سے گرفتار سبط اصغر اب سے تھوڑی دیر قبل اپنے گھر پہنچے تو ایم ڈبلیوایم کے کارکنان ،معززین اور اہل علاقہ نے ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری کی زیر قیادت ان کا شاندار استقبال کیا، ان پر پھول نچھاور کئے اور لبیک یاحسین ؑکے فلک شگاف نعرے بلند کیئے، بعد ازاں انہیں امام بارگاہ لیجایاگیا جہاں سبط اصغرنے حاضرین سے مختصر خطاب کیااور تمام مومنین ومومنات کا دعائوں پر شکریہ اداکیا ، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشرحسن نے بھی شرکاءسے خطاب کیا ، انہوں نے سبط اصغر کی باحفاظت واپسی کو خداکا لطف وفضل اور تمام مومنین ومومنات کی دعائوںکا مظہر قراردیا، انہوںنے ایم ڈبلیوایم کی جانب سے سبط اصغر زید ی کی بازیابی کے لئے کل گورنر ہائوس پر ہونے والے احتجاجی دھرنے ملتوی کرنے کا بھی اعلا ن کیا۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشرحسن نے میڈیا جوجاری بیان میں کہاہے کہ ایم ڈبلیوایم کے رہنما ، ممبر امن کمیٹی اور کمشنر کراچی کے فوکل پرسن برائے ضلع غربی سید سبط اصغرزیدی کی بلاجواز اغواءنماءگرفتاری کے خلاف کل 6مارچ بروزبدھ شام 4بجے گورنر ہائوس کراچی پراحتجاجی دھرنے کا اعلان کیا ہے،جس میں سبط اصغر سمیت دیگر شیعہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ ، علمائے کرام، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعدادشریک ہوگی، انہوںنے کہاکہ سبط اصغرکی ظالمانہ گرفتاری کو 5روز گذرگئے ہیںلیکن سکیورٹی اداروں نے تاحال ان کی گرفتاری ظاہر نہیں کی نہ ہی انہیں عدالت میں پیش کیاہے، ہم نے پریس کانفرنس اور تمام اداروں سے رابطہ کرکے حجت تمام کردی ہے اب احتجاج کے سوا کوئی دوسراراستہ نظر نہیں آتا، لہذٰا تمام کارکنان اور ملت جعفریہ سے اپیل کرتے ہیں ہے کہ وہ اس ظالمانہ اقدام کے خلاف کل احتجاجی دھرنے میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں ۔