وحدت نیوز (دادو) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے دادو میں بزرگ عالم دین علامہ محمد رضا نجفی کے چہلم کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ محمد رضا نجفی کی دینی اور تبلیغی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھرمیں فرعونی اور یزیدی طاقتوں کے مقابلے میں جو علمائے حق میدان عمل میں ہیں اور ایثار و قربانی اور شہادت و جہاد فی سبیل اللہ کی اعلی مثال پیش کر رہے ہیں علامہ ابراہیم زکزاکی، قائد مقاومت سید حسن نصر اللہ، آیت اللہ باقرالنم اور نائب امام رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای جیسے مجاہد و مبارز علمائے کرام کی جدوجہد کی بدولت آج دنیائے کفر و طاغوت پر لرزہ طاری ہے۔
وحدت نیوز(نصیرآباد) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے نصیرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل کو تسلیم کرنا امت مسلمہ اور قبلہ اول سے غداری ہوگی۔ امریکہ جس کا دوست ہو اسے کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔ کشمیری مسلمانوں پر جاری مظالم پر امت مسلمہ خاموش نہ رہے جن عرب ممالک نے فلسطین سے خیانت کی ان سے کشمیری مسلمانوں کو کسی خیر کی امید نہیں رکھنی چاہئے۔ پریس کانفرنس میں ایم ڈبلیو ایم نصیرآباد کے رہنما سید اختر نقوی بھی شریک تھے۔
وحدت نیوز(سوشل میڈیا) وحدت سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے شہدائے مادر وطن کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کل 10مارچ کو #شہدائے _پاکستان کے ہیش ٹیگ سے ٹوئٹرٹرینڈکا آغاز ہوگا، #شہدائے _پاکستان کے عنوان سے ٹوئٹر ٹرینڈ کے آغاز کا مقصدسرزمین پاک کے استحکام، سلامتی اور بقاءکی خاطر اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے 80ہزارشہداءکی لازوال قربانیوں ، خدمات اور اہداف سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے سوشل میڈیا صارفین کو آگاہ کرنا ہے، آئیں بانیان پاکستان کی شہید اولادوں سے تجدید عہد کریںاوردنیا کو بتائیں کہ ملت جعفریہ نے اس مادر ِوطن پاکستان کیلئےاپنے کتنے با وفا بیٹوں اور بیٹیوں کا لہو دیا ہے،شہداء کے پاک لہو سے تجدید عہد کیلئے کل10مارچ، بروز اتوار بوقت 9بجے شب ٹوئٹر پر #شہدائے _پاکستان کے پیش ٹیگ کے ساتھ مہم میں بھرپورحصہ لیں اور اس ٹرینڈ کو پاکستان کا ٹاپ ٹرینڈ بنائیں ۔
وحدت نیوز (سوشل میڈیا) وحدت سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سےسلسلہ امامت کے پانچویں تاجدار امام محمد باقر علیہ سلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سےجاری ہیش ٹیگ #ولادت_باقرالعلومؑ پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، تفصیلات کے مطابق وحدت سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے یکم رجب المرجب کویوم ولادت حضرت امام محمد باقرؑکےپرمسرت موقع پر پاکستان بھرمیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرٹرینڈنگ کی گئی جسمیں #ولادت_باقرالعلومؑ کا ہیش ٹیگ منتخب کیا گیا، ملک بھرکے ہزاروں سوشل میڈیا صارفین نے اس ہیش ٹیگ کے ساتھ 17ہزارسے زائد ٹوئٹس کیئےجس میں صارفین نے حضرت امام محمد باقرؑکی ولادت باسعادت کی مبارک باد ، اقوال زریں، سیرت مبارکہ اور حالات زندگی پر مبنی پیغامات نشرکیئے اور دنیا بھرمیں سوشل میڈیا صارفین میں اس کی ترویج کی جس کے باعث ہیش ٹیک #ولادت_باقرالعلومؑ پاکستان کی ٹرینڈنگ میں پہلے نمبر پر رہا۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان قائم کوآرڈینیشن کمیٹی کا پہلا باظابطہ اجلاس منسٹرز انکلیو میں منعقد ہوا، جس میں کمیٹی کے اراکین مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری سید اسدعباس نقوی،مرکزی ڈپٹی پولیٹیکل سیکریٹری سید محسن شہریار، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور وزیر اعظم کے خصوصی مشیرنعیم الحق اور مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری اعجازچوہدری نے شرکت کی ، اجلاس میں کوئٹہ تفتان روٹ پرزائرین کو درپیش مسائل ، متحدہ علماءبورڈپنجاب میں مکتب تشیع کی غیرمساوی نمائندگی اور تہران میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے پاسپورٹ کے اجراءمیں رکاوٹوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
پی ٹی آئی کے اراکین نے ایم ڈبلیوایم کے اراکین کے تحفظات اور شکایات کے فوری ازالے کی یقین دہانی کروائی ، انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی خود کوئٹہ تفتان روٹ اور بارڈرپر زائرین کوجدیدطرزپر بہترین سہولیات کی فراہمی کے کیلئے کوشاں ہیں، جو نقائص موجود ہیں انہیں دور کرنے کی ہدایت کریں گے، متحدہ علماءبورڈ پنجاب میں مکتب تشیع کی غیر مساوی نمائندگی پر ایم ڈبلیوایم کے اعتراض کو جائز قراردیتے ہوئے فوری طور پر اہل تشیع ممبران کی تعدادکو دیگر مسالک کے مساوی بنانے کیلئے پنجاب حکومت کو فوری ہدایت جاری کرنے کی یقین دہانی کروائی اور تہران میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے نئے پاسپورٹ کے اجراءمیں حائل رکاوٹوں کے مستقل خاتمے کیلئےسیکریٹری خارجہ تہمینہ درانی کو فون کرکے اس مسئلے کے فوری مستقل حل کی ہدایت جاری کی۔
وحدت نیوز (لاہور) خواتین کی عزت وتکریم کا تصور چودہ سوسال پہلے اسلام نے متعارف کروایا۔بطورخاتون سیدہ پاک بی بی فاطمہ زہراؑ کا کردار تما م امت مسلمہ کی خواتین کے لئے نمونہ عمل ہے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اوررکن پنجاب اسمبلی سید ہ زہرا نقوی نے ویمن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے تحت لاہور میں یوم خواتین کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ آج جدیداور مہذب ممالک جس مثاوی حقوق کی بات کرتے ہیں خواتین کو عزت دینے اور ان کو ہراسا ں کرنے کے خلاف بات کرتے ہیں۔ اسلام نے عرب جیسے معاشرے میں جہاں بیٹیاں کو زندہ درگور کر دیا جاتا تھااس معاشرے کو خواتین کی عزت و وقار کا سبق پڑھایا۔خاتون جنت بی بی پاک زہرا? ایک ماں کے روپ میں ایک بیٹی کے روپ میں ایک بیوی کے روپ میں مثالی نمونہ ہیں۔ ہمارے لئے جناب سید ہ بی بی زہرا ? کی ذات اقدس نمونہ عمل ہیں۔مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان میں خواتین کی ترقی اور ان کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرتی رہی ہے۔ پاکستان کی نصف سے زیادہ آبادی خواتین پر مشتمل ہے اور خواتین کومعاشرے کا فعال رکن بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ہم نصف آباد ی کو نظر انداز کر کے ترقی نہیں کر سکتے ہیں۔خود خواتین کو بھی تعلیمی اور ہنر کے میدان میں آگے بڑھ کر حصہ لینا ہو گا تاکہ خاندان اور معاشرے میں فعال اور مثبت کردار ادا کر سکیں۔