انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر میں بھی آزادی کا سورج طلوع ہوگا اور غاصب ہندوؤں سےخون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا، علامہ تصورجوادی

25 October 2020

وحدت نیوز(مظفرآباد)24 اکتوبر آزاد کشمیر کا یوم تاسیس ہے اور ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دےکر جس مشن کا آغاز کیا تھا ہم انکے مشن کو اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک کہ مقبوضہ کشمیر آزاد نہیں ہو جاتا۔آزادکشمیر میں غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی سربراہی میں قائم ہونے والی حکومت کی بنیاد اس بات پہ استوار کی گئی تھی کہ خطہ آزادکشمیر تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہوگاجو تحریک آزادی کشمیر کو تقويت پہنچائے گا۔ ان خیالات کا اظہار علامہ سیدتصور حسین نقوی الجوادی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر نے ایک خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نےکہا کہ24 اکتوبر 1947ء کوہمارے آباؤاجداد نے اپنے زور بازو سے یہ خطہ آزاد کراکے آزاد کشمیر میں حکومت کی بنیاد رکھی تھی۔ علامہ تصور جوادی نے مزید کہا کہ تاریخ عالم میں اہل کشمیر اُن چند پُر عزم، بلند حوصلہ ،حق پرست،حریت پسند اور جذبہ استقلال سے سر شار اقوام میں سر فہرست ہیں جنہوں نے نہ تو کبھی ظالم کے ظلم سے خوف کھایا اور نہ ہی قابض کے سامنے سر تسلیم خم کیا چشم فلک ان کی بلند ہمتی اور استقامت کی داد دیے بغیر نہیں رہ سکتی۔ وہ دن انشااللہ زیادہ دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر میں بھی آزادی کا سورج طلوع ہوگا اور غاصب ہندووں سےخون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree