چنیوٹ : شعبہ تنظیم سازی اور وحدت یوتھ کی اربعین حسینی کی مناسبت سے ماتھا پٹی، علم مبارک اور پمفلٹ تیار کیے گئے

07 September 2023

وحدت نیوز:(چنیوٹ) شعبہ تنظیم سازی پنجاب اور وحدت یوتھ ضلع چنیوٹ کے باہمی اشتراک سے اربعین حسینی ( چہلم سید الشہداء ع ) کی مناسبت سے 6000 ماتھا پٹی ،6000 علم مبارک اور 10000 پمفلٹ تیار کیے گئے ہیں ۔

چنیوٹ اربعین حسینی ایک خاص عقیدت واحترام سے منایا جاتا ہے ۔ ایسے لگتا پورا شہر سڑکوں پر آگیا ہو ۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے شعبہ تنظیم سازی اور وحدت یوتھ بھی اس اربعین حسینی کے مراسم عزاداری میں اپنی توان سے بڑھ کر ہرسال اپنی خدمات انجام دیتے ہیں ۔

اس سال بھی مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے شعبہ تنظیم سازی اور وحدت یوتھ نے شرکاء کے لئے چھ ہزار ماتھا پٹی ،چھ ہزار علم مبارک اور دس ہزار پمفلٹ ( پیغام اربعین) کے نام سے تیار کیے ہیں ۔

تیاری کے اس عمل کو علاقے کے مومنین و مومنات وعزادار حسینی نے بہت سراہا ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree