لاہور میں اربعین حسینی کی مناسبت سے نکلنے والی واک میں لاکھوں عزاداروں نے شرکت کی

09 September 2023

وحدت نیوز(لاہور) لبیک یا حسین (ع) ، لبیک یا مھدی (ع) ، لاہور کی مین شاہراہیں کربلا (نجف تا کربلا) کا منظر پیش کررہی تھیں ۔ اس واک میں جہاں مردوزن بچے بوڑھے ۔ حتی کی وہ افراد جنہیں ڈاکٹروں نے چلنے سےمنع کیا ہے!وہ بھی اس نیت سے کہ زندگی کے آخری سانس بھی اللہ کی رضا اور اہلبیت علیہم السلام کی خوشنودی میں صرف ہوں ، اس مشی میں شریک تھے ۔

مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب اور ضلع لاہور کے مسئولین بھی اس دن مشی میں شریک تھے ۔

لاہور شعبہ وحدت یوتھ نے مرکزی جلوس کے راستے میں ملتان روڈ پرکئی مقامات پر اور لاہور کے دیگر مقامات پر ، شعبہ عزاداری کونسل نے مرکزی جلوس کے میں راستوں پر جعفریہ کالونی اسی طرح مرکزی کے جلوس دیگر راسوں پر بھی موکب اور سبیلیں لائیں ، شعبہ خواتین ونگ کی جانب سے مرکزی روٹ مسلم ٹاون موڑ پر موکب اور سبیلیں لگائے گئیں تھیں ۔ جہاں پر عزاداران امام عالی مقام کو ٹھنڈے مشروبات ، پانی ،نیاز میں کھانا ،حلیم ، دال چاول ، اور شورامہ اور مختلف تازہ میوہ جات پیش کیے جاتے رہے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری برادر سید حسن رضا کاظمی نے امامیہ کالونی ،صوبائی سیکرٹری سیاسیات برادر سید آغا حسین شاہ زیدی نے مرکزی جلوس چوک یتیم خانہ تا بھاٹی ، صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود جناب شیخ عمران علی نے چائناچوک تا ناصر باغ روٹ ، صوبائی آفس سیکرٹری ظہیر کربلائی نے بھلہ سٹاپ ملتان روڈ لاہور پر نماز ظہرین پڑھائی ، عزاداری کونسل کی جانب سے ملتان روڈ پر موکب لائے گئے تھے ۔

وحدت یوتھ کی جانب سے لاہور کے مختلف روٹس پر موکب اور سبیلیں لگائیں ۔ خواتین ونگ کی جانب سے مسلم ٹاون موڑ پر بڑا موکب لگایا گیا تھا ۔ صبح 8 بجے سے شروع ہونے والی واک لاہور میں رات 8 بجے اپنے اختتام کو پہنچی تمام روٹس کی مشی کا رخ کربلا گامے شاہ تھا ۔

مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور اور عزاداری کونسل لاہور ،وحدت یوتھ لاہور کے جوانوں نے پیس واک کمیٹی لاہور کے ذمہ داران سے ملکر بڑے منظم انداز میں مشی کے روٹس کو کلینر رکھا اور راستے کے انتظامات کیے ۔ تمام روٹس پر نماز ظہرین کے انتظامات امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے پاکیزہ جوانوں نے اپنے ذمے لیے تھے جنہوںنے با خوبی انجام دیئے ۔ علمائے کرام نے نماز ظہرین کے بعد پیغام اربعین پڑھ کر سنایا اور اجتماعی زیارت اربعین کی تلاوت کی گئی اورمختصر اربعین کے مصائب پڑھے گئے ۔

نماز مغربین کا مرکزی اور پر شکوہ اجتماع ناصر باغ پر ہوا جہاں پر پیس واک کمیٹی کے ذمہداران نے نماز مغربین کے بعد خطاب فرمایا ۔ اور اربعین حسینی کے موقع پر مشی کی اہمیت و فضیلت پر روشنی ڈالی۔مشی ایک اجتماعی عبادت ہے ۔

عاشقان اہلبیت (ع) ہرسال اربعین حسینی پر پوری دنیا میں پیدل چل کر اسرائے کربلا کی یاد کو تازہ کرتے ہیں اور بارگاہ رسالت (ص) میں اپنا پرسہ پیش کرتے ہیں ۔

اس سال مشی میں پچھلے سالوں کی نسبت (عزاداروں کی ) عوامی شرکت کئی گنا زیادہ تھی ۔ مشی کے دوران سب سے زیادہ خدمات انجام اور پورے راستوں خصوصا مرکزی جلوس کے راستوں پر نظم ونسق اور سہولیات مہیا کرنے پر لاہور عزاداری کونسل کے صدر سید حسنین رضوی ،ضلع لاہور کے نائب صدر رانا کاظم اور انکی ٹیم ۔ وحدت یوتھ لاہور ڈویژن کے تمام برادران خواتین کی مرکزی صدر اور انکی ٹیم ، پیش واک کمیٹی کے تمام مسئولین اور کارکنان اور امامیہ اسکاوٹس ، نوحہ خواں ،ماتمی انجمنیں اور بانیان مجالس اور مختلف امام بارگاہوں کی انتظامیہ کے ممبران، مجلس وحدت کے صوبائی و ضلعی مسئولین، علمائے کرام کو عوامی طور بہت سراہا گیا ۔ عزاداروں نے اتنے بڑے انتظامات کرنے پر سب کا شکریہ ادا کیا ۔ اور دعائیں دیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree