وحدت نیوز(لاہور) بھارت کےجنگی جنون کو خاک میں ملانے کے لئے وطن عزیز کے مرد وزن سربکف تیار ہیں،انڈیا کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے پوری قوم مادر وطن کے محافظوں کے ساتھ ہیں،شہادت ہمارا ورثہ ہے جو ہماری مائوں نے ہمیں دودھ میں پلایا ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی نے صوبائی سیکرٹریٹ میں سنٹرل پنجاب کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے،کشمیری حریت پسندوں کی جدوجہد کی ہم مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور ہم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں،انشااللہ بہت جلد ہندوستان کو کشمیر سے ذلت و رسوائی سمیٹ کر بھاگ جائیگا،علامہ مبارک موسوی نے کہا کہ جنگ کی ابتداء انڈیا کریں اور اسکی اختتام ہم کریں گے،بھارت،اسرائیل اور امیریکہ وہ منحوس مثلث ہیں جن کے ہاتھوں پوری دنیا کی امن کو شدید خطرات لاحق ہیں،یہ منحوس مثلث جلد اپنے انجام کو پہنچ جائینگے۔