The Latest
جعفریہ امام بارگاہ خرم کالونی مسلم ٹائون (راولپنڈی)میں جشن میلاد بمناسبت ولادت با سعادت امام علی علیہ السلام منعقد ہوا جس میں گردونواح کی خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ محترمہ سیدہ ام رباب زیدی ضلعی سیکرٹری جنرل راولپنڈی،اسلام آباد نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہم جشن ولادت امام اولین کے موقع پر ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں اور ہمارے لئے سعادت کی بات ہے
مجلس وحدت مسلمین پاکستان، آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور نقوی الجوادی نے امیر المومنین کی ولادت باسعادت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امیرالمومنین امام علی علیہ السلام حقیقی معنوں میں امین وحدت تھے آپ کی بیت اللہ میں ولادت اولین وآخرین میں یکتائی کی حامل اور آپ کی اعلی نسبی وملت ابراہیم علیہ السلام ،وارث ابراہیم
بھکر میں 10 جون کو منعقد ہونے والی قرآن و اہل بیت ع کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری نے کی، ریلی میں علماء اور شیعہ عمائدین کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں بالخصوص نوجوانوں نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او
امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے نماز جمعہ کے خطبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی ملت اور انسانی معاشرے کے استحکام کے لئے صداقت کا ہونا لازمی امر ہے۔ جھوٹ قرآن و سنت اور معصومین ع کی تعلیمات کی رو سے گناہ کبیرہ ہے۔ حضرت امام حسن عسکری ع کے بقول تمام برائیوں کی چابی جھوٹ ہے۔ باتقویٰ انسان کو جھوٹ سے پرہیز کرنا چاہیے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شیعہ جامع مسجد کرشن نگر اسلام پورہمیں مومنین کی کثیر تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں قانون ہے کہ جس نے اپنے وقت اور زمانے کو نہیں پہچانا ہے، وہ زمانے کے فتنوں اور سختیوں سے خود کو محفوظ نہں رکھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مومن کی علامت یہ ہے کہ وہ زمانے میں
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی کے ساتھ امام بارگاہ حسینیہ ٹرسٹ کے اراکین نے ملاقات کی جس میں ملی و قومی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی، ایم ڈبلیو ایم گجرات کے ضلعی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر علامہ سید تنویر حسین نقوی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل
مجلس وحدت مسلمین ضلع اوکاڑہ کے زیر اہتمام ایک تربیتی ورکشاپ اور ضلعی شوریٰ کا اجلاس چھانگا مانگا میں ایم ڈبلیو ایم ضلع اوکاڑہ کے سیکرٹری جنرل سید انوارالحق ترمذی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں اوکاڑہ سٹی کے سیکرٹری جنرل سید علی حسین اور ان کی کابینہ، دیپال پور یونٹ کے سیکرٹری جنرل تاج حسین اور کابینہ، اکبر یونٹ کے سیکرٹری جنرل اسرار حسین شاہ اور ان کی کابینہ، 35/41 یونٹ
چین میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ ممبر ممالک نے ہرقسمی باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کے صدر ہوجن تاؤ کا کہنا تھا کہ دنیا کو اس وقت انتہائی نازک صورت حال کا سامنا ہے جس کے باعث خطے میں غیر یقینی کی سی صورت حال جنم لے رہی ہے۔ ہمیں درپیش سنگین چیلنجز سے
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ یکم جولائی کو مینار پاکستان پر ہونے والی قرآن و سنت کانفرنس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لاکھوں کی تعداد میں فرزندان توحید شریک ہو کر امت مسلمہ کی وحدت کا عملی مظاہرہ کریں گے۔ عاشقان رسول اسلام (ص) کا یہ اجتماع ملک میں بڑھتی ہوئی امریکی مداخلت اور ڈرون حملوں
مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام محب وطن ہیں اورایک سازش کے تحت انہیں سامراجی ایجنٹو ں کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ طاقت کا استعمال بلوچستان مسئلے کا حل نہیں بلکہ