The Latest

alquds0
قبلہ اول کی آزادی کی غرض سے منایا جانے والا عالمی یوم القدس کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے اسلام آباد اور راواپنڈی کی مذہبی سماجی شخصیات اور تنظیموں کا اہم اجلاس تیئس رمضان المبارک کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان اسلام آباد کے زیر سرپرستی اسلام آباد میں ہونے جارہا ہے 
اس اجلاس میں عالمی یوم القدس کی ریلی کے حوالے سے انتظامات کو آخری شکل دی جائے گی ہمارے نمائندے کے مطابق اس اجلاس کی صدارت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی کرینگے جبکہ ایم ڈبلیو ایم اسلام آباد اور آئی ایس او اسلام آباد سمیت مقامی ماتمی انجمنیں سماجی و مذہبی اہم شخصیات شریک ہونگی 

images

کوئٹہ پولیس نے یوم امام علی ؑ سے صرف ایک دن قبل ہی ممکنہ دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے دھماکہ خیزمواد اور دہشت گرد کو گرفتار کیاہے ٹی وی فوٹیج اورپولیس کے بیانات کے مطابق یہ منصوبہ انتہائی خطرناک تھا کہ جس میں میریٹ ہوٹل بم دھماکے کے برابر دھماکہ خیزمواد سے ایک گاڑی کو تیار کیا گیا تھا 
پولیس کاکہنا ہے کہ انٹیلی جنس اداروں کو اس منصوبہ کا علم اس وقت ہوا جب چنددن قبل ہی ایک گھر میں دھماکہ خیزمواد کی تیاری کے دوران دھماکہ ہوا تھا اور اس دھماکے سلسلے میں تحقیقات اور خفیہ زرائع کی تگ ودو کے بعد اس منصوبے کا انکشاف ہوا
یہاں اہم ترین سوال یہ ہے کہ کیا اب گرفتار شدہ دہشت گرد کے توسط سے پورے دہشت گردی کے نیٹ ورک کو پکڑا جاسکتا ہے لیکن کیا ایسا ہوگا؟
اگر ہم پاکستان میں ہونے والی دہشت گردانہ کاروائیوں اور پکڑے جانے والے دہشت گردوں کی تاریخ پر نظر ڈالیں تو ہمیں کہیں پر کسی دہشت گرد کو سزاملتی نظر نہیں آتی اور نہ ہی کسی ایک دہشت گرد کی گرفتاری سے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کوگرفتار ہوتا دیکھتے ہیں بلکہ اس کے برعکس کچھ عرصہ بعد جب معاملات ٹھنڈے پڑ جاتے ہیں تو ہمیں کسی اخبار کے کونے میں چھوٹی سے خبر نظر آتی ہے دہشت گرد جیل یا عدالت کے سامنے سے فرارہوگئے یا پھر دہشت گرد عدم ثبوت کی بنا پر رہا ہوگئے
یہی وہ چھوٹی سے خبر ہے جو مختلف شکوک و شبہات پیدا کرتی ہے اور سیکوریٹی اداروں کے بارے میں بھی سوالیہ نشان کھڑاکرتی ہے 
کیونکہ آج تک کسی دہشت گرد کی گرفتاری کے بعد اس کے بارے میں تفصیلات نہیں دیں گئی کہ وہ کون تھا کہاں سے آیا تھا؟کہاں سے تربیت لی تھی؟اور اس کے ساتھی کون ہیں؟
کیاکوئٹہ کا یہ دہشت گرد بھی کچھ عرصہ بعد جیل سے فرار یا عدالت سے چھوٹ جائے گا کہ پھر کہیں بیٹھ کر تمام تر اطمنان کے ساتھ اپنے ساتھیوں کو اپنی کہانی سنائے اور اگلے کسی ناپاک منصوبے کی منصوبہ بندی کرے

alquds

" یوم قدس " کی اہمیت بیان کرتے ہوئےامام خمینی فرمایاتھا : " یوم قدس ایک عالمی دن ہے یہ دن صرف قدس سے مخصوص نہیں بلکہ عالمی سطح پر مستکبرین عالم سے مستضعفین عالم کے مقابلے اور استقامت کا دن ہے یہ تمام سامراجی طاقتوں کے خلاف کمزوروں اور محروموں کی دائمی جنگ و پیکار کا دن ہے ، ان تمام قوموں کی جدو جہد اور کارزار کا دن ہے جو امریکہ اور اس کے ہم قبیل و ہم فکر دوسرے سامراجی ملکوں کی زیادتیوں کا شکار ہیں اس دن بڑی طاقتوں سے مقابلے کے لئے مستضعفین کو لیس ہوکر دشمنوں کی ناک خاک میں مل دینا چاہئے ۔"یوم قدس اسلامی دنیا کے منافق چہروں اور قدس و فلسطین کے وفادار مسلمانوں کی شناخت و پہچان کا دن ہے جو مسلمان ہیں قدس کی آزادی کے لئے عالم اسلام کے دوش بدوش مظاہروں میں شریک ہوکر فلسطینی جانبازوں کی حمایت کا یقین دلاتے ہیں اور منافقین صیہونی قوتوں کے ساتھ مل کر سازشیں رچتے اور اپنے زير اقتدار مسلمان ملتوں کو یوم قدس کے مظاہروں میں شرکت کی اجازت نہیں دیتے ۔" بیت المقدس " کئی ہزار سالہ قدیم شہر ہے جو مشرق و مغرب کو ملاتا ہے یہ مسلمانوں کا قبلۂ اول ہے اور اسی میں " مسجد الصخرا " واقع ہے جو ایک مقدس مقام ہے " قبۃ الصخراء" میں حضرت ابراہیم (ع) اپنے فرزند حضرت اسمعیل (ع) کے ساتھ آئے تھے اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کو اسی مقام سے معراج کی عظمت عطا کی گئی تھی ۔عالم اسلام فلسطین اور بیت المقدس پر صیہونیوں کے غاصبانہ تسلط کو مظلوم فلسطینیوں کے خلاف سامراجی جارحیت سمجھتا ہے اور قدس کی بازیابی کے لئے ملت فلسطین کا طرفدار ہے گزشتہ ساٹھ سال کے دوران صیہونیوں نے یہاں برطانیہ اور امریکہ کی سامراجی سازشوں کے تحت اپنے قدم جمائے اور ساحلی شہر " یافا " اور " حیفا " کے قریب تل ابیب کو آباد کیا اور بیت المقدس پر اپنے خونی پنجے گاڑنے شروع کردے اور اس وقت تقریبا" اسی فی صدی علاقوں پر قبضہ کررکھا ہے ۔فلسطینیوں کے منصوبہ بند قتل عام ، گھروں اور کاشانوں پر فوجی یلغار ، قید وبند ، جلاوطنی اور مہاجرت کی مانند خوف و وحشت کی فضائیں ایجاد کرکے ایک ملت کو اس کے ابتدائی ترین انسانی حقوق سے محروم کردینا اسرائيل کا سب سے بڑا کارنامہ ہے !!یہودیوں کے اس شیطانی ظلم کا نشانہ صرف مسلمان ہی نہیں عیسائیوں کو بھی بننا پڑا ہے سنہ 47 کے پہلے حملے میں ہی ساٹھ ہزار عیسائیوں کو مہاجرت پر مجبور کیا گیا ۔یہی نہیں سنہ 1950 میں تمام بین الاقوامی قوانین کو پامال کرکے صیہونیوں نے مغربی بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت اعلان کرکے اقوام متحدہ کی قرارداد کا بھی کھلم کھلا مذاق اڑایا ہے ۔یہاں کی آبادی کے تناسب کو بدلا گیا ، فلسطینیوں کو جلاوطن کرکے یہاں کی سڑکوں اور گلیوں تک کے نام بدل دئے گئے حتی مشرقی بیت المقدس کو بھی یورش کا نشانہ بنایاگیا اگرچہ یہاں کے مسلمان مجاہدین ، تمام ظلم و بربریت کے باوجود دشمنوں کے مقابل سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے ہوئے ہیں اور انتفاضہ تحریک بیت المقدس میں فلسطینی پہچان بنی ہوئی ہے ۔حزب اللہ سے 33 روزہ جنگ میں صیہونیوں کی شکست اور اسلامی مجاہدوں کی فتح و کامرانی نے فلسطینیوں کے بھی حوصلے بلند کردئے ہیں ولی امر مسلمین حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے بقول قدس کی غاصب حکومت نے فلسطینیوں کے خلاف اپنی شدت عمل میں اضافہ کردیا ہے اور ان کا یہ ردعمل ان کی اپنی درونی کمزوریوں اور پے در پے ناکامیوں کا نتیجہ ہے اپنا خودساختہ ہوّا جو انہوں نے جمارکھا تھا وہ اس کو برقرار نہیں رکھ سکے، عرب قوموں کے دلوں میں ان جو رعب تھا اب ختم ہوچکا ہے ۔"

mwm01
مجلس وحدت مسلمین پاکستان نوشہرو فیروز کے سیکریٹری جنرل اعجاز علی ممنائی اور مولانا تاج علی انقلابی نے کہا ہے کہ حضرت علی الیہ السلام نے سخت اور کٹھن جدوجہد کے ذریعے دین کی ترویج کے فرائض انجام دیئے ، امام بارگاہ العباس کھاہی ممن اور دیگر مقامات پر منقعدہ مجالس شہادت امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے اجتماعات سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ آپ کو شہید کرنے والے اسلام دشمن اپنے منصوبوں میں ناکام ہوئےاور اسلام کو مٹانے والے خود مٹ گئے مگر آج بھی دین اسلام اپنی اصلی حالت میں زندہ ہے یہ کارنامہ مولا علی و اولاد علی (ع) کا ہے جنہوں نے اپنا سب کچھ لٹا کر بھی اسلام کو بچایا اور اسلام کو سرنگوں نہیں ہونے دیا . انہوں نے مزید کہا کہ آج مسلم امہ جن مصائب و مشکلات میں گھری ہوئی ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ تعلیمات محمد و آل محمد (ع)کو اپنایا جائے کیونکہ علی اور اولاد علی (ع) نے ہر محاذ پر اسلام کی سربلندی اور استحکام کے لئے کٹھن جدوجہد کی آج بھی ہمیں آپ کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل پیرا ہوکر دنوی اور اخروی فائدہ حاصل کیا جائے

shahidi0
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے یوم شہادت امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے موقع پر عزاداروں کے جلوس پر رینجرز اور پولیس کی ہوائی فائرنگ کے ذریعے خوف و ہراس کی فضاء پیدا کرنے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن عزاداروں پر رینجرز اور پولیس گردی ملت جعفریہ کو اپنی مذہبی رسومات سے روکنے کی سازش کا حصہ ہے۔سکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا فریضہ عزاداروں کی حفاظت ہے نہ کہ ان کوہراساں کرنا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے واقعات قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بدنامی کا باعث ہیں اور ان کا منطقی نتیجہ شہر قائد کو مزید بدامنی کی طرف دھکیلنے کی صورت میں سامنے آئے گا۔ بیان میں علامہ امین شہیدی نے صوبائی اور مرکزی وزارت داخلہ سے اس واقعے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر کیفر کردار تک پہنچایاجائ

mwm01

مجلس وحدت مسلمین بلتستان کے ترجمان فداحسین کا کہنا ہے کہ گلگت بس پر بم دھماکہ اورجیلوں سے خطرنامجرموں کا فرار ہونا اس بات کی عکاسی ہے کہ حکومت امن و امان برقرار کرنے میں ناکام ہوچکی ہےجبکہ بجٹ کا بڑا حصہ سیکوریٹی کے نام پر خرچ ہوتا ہے 
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت صرف پر امن احتجاج کرنے والوں کے خلاف ہی کاروائی کرنے میں شیر ہے جبکہ جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہوئی ہے سانحہ چلاس کے وقت بھی پولیس صرف تماشائی تھی اور دہشت گردوں کو روک نہیں رہی تھی 
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کو بھگانے کے بجائے سزادی جائے اور دہشت گردوں کے فرار میں غفلت برتنے والے اہلکار کے خلاف سخت کاروائی کی جائے

tehran

تہران میں ستائیس ممالک کے مشترکہ مشاورتی اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ شام کا موجودمسئلہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق حل ہونا چاہیے اور اس مسئلے کاسیاسی حل تلاش کیا جانا چاہیے اس اجلاس میں شام میں مسلح کاروائیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیاگیا ہے اور اسے شام کی عوام کے لئے سخت پریشانی کا باعث قرار دیتے ہوئے دہشت گردانہ کاروائیوں میں مرنے والوں کے خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کی گئی ہے 
شام میں اصلاحات پر زوردیاگیا ہے اور بیرونی شدت پسندگروہوں کی شام میں شدت پسندی کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے خطے کے امن و امان کے لئے خطرناک عمل سے تعبیر کیا گیا ہے جو دہشت گردی کے پھیلنے کاباعث بن سکتا ہے 
اس مشاورتی کانفرنس میں ایران پاکستان روس ،چین ،الجزائر ،عمان،سوڈان،تیونس ،اردن فلسطین سمیت متعدد دیگر ملکوں کے وزراخارجہ یا نمائندوں نےشرکت کی۔

  صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شام کے بحران کے حل لئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی ادارے شام کے بحران کو بیرونی مداخلت اور شدت پسندوں کی ترسیل کو بند کرتے ہوئے انجام دیں

breaking-news1

العالم نیوز ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے دائمی سفیر نے سیکوریٹی کونسل میں بحرین کے بحران پر بھی گفتگوکرنے کے لئے پیش کرنے پر غور غوص شروع کیا ہے 
روس کے اس بدلتے ہوئے موقف نے امریکہ برطانیہ اور فرانس کو سخت حیرت زدہ کردیا ہے کہ روس نے خطے کے مسائل کے بارے میں اپنے موقف میں اچانک بڑی تبدیلیاں کی ہیں 
واضح رہے کہ سیکوریٹی کونسل میں امریکہ برطانیہ اور فرانس نے شام کے بارے میں اب تک متعدد میٹینگز کی ہیں جبکہ بحرین کے بارے میں ایک بار بھی میٹنگ نہیں کی گئی 
اس سے قبل چین بھی کئی بار سیکوریٹی کونسل کی اس دوغلی پالیسی پر کڑی تنقید کرچکا ہے 
ادھر بحرین کے بارے میں ایم ڈبلیو ایم میڈیا مانیٹرنگ ڈسک کے مطابق اس وقت سعودی عربیہ اپنی افواج بھیجنے کے بعد سخت پریشان ہے کہ بحرین کا بحران کسی پہلو بیٹھتا نظر نہیں آرہا بلکہ اب یہ بحران خود سعودی عرب کے مشرقی علاقے کو متاثر کر گیا ہے 
مانیٹرینگ ڈسک کا کہنا ہے کہ بحرین کو سعودی عربیہ میں ضم کرنے کا پلان صرف ایک سیاسی اور تشہیراتی مہم ثابت ہوچکی ہے کیونکہ اس کے عملی ہونے کا مطلب تو یہ ہوا کہ بحرین اپنے بحران کے ساتھ مکمل طور پر سعودی عرب میں داخل ہو جہاں پہلے سے امتیازی سلوک کی وجہ سے مشرقی علاقہ میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے جو یقیناًاس اضطراب کو مزید تقویت دے گا

karachijulos

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن ضلع وسطی کی جانب سے امام بارگاہ چہاردہ معصومین ؑ انچولی میں سالانہ مجلس عزا و جلوس عزا کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا، مجلس عزا سے خطاب معروف ذاکر اہلبیت ؑ علامہ ریاض جوہری ( فرزند علامہ طالب جوہری ) نے کیا۔ اس موقع پر اشرف عباس نے سلام پیش کئے۔ بعد ازاں جلوس عزا برآمد ہوا جس میں دستہ امامیہ سمیت دیگر ماتمی انجمنیں بھی موجود تھیں، جلوس کی قیادت بوتراب اسکاؤٹس نے کی۔ اس موقع پر مولانا مرزا یوسف حسین اور مولانا علی انور جعفری و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ جلوس عزا مختلف راستوں سے ہوتا ہوا بارگاہ علی اصغر ( ع ) انچولی میں اختتام پذیر ہوا۔ جلوس عزا میں علم و تابوت کی شبیہہ بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر مومنین کے لئے افطار کا بھی بندوبست کیا گیا تھا۔

mwm01

یوم علی علیہ السلام کے جلوس ہائے عزاء کے حوالے سے کئے جانے والے حکومتی اقدامات ناقص ہیں، کسی بھی ناخوشگوار سانحہ کی ذمہ داری پولیس اور رینجرز انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات علی اوسط، سیکریٹری جنرل مولانا مختار امامی، سیکریٹری جنرل کراچی محمد مہدی نے 21 رمضان المبارک یوم علی علیہ السلام کی مناسبت سے نکالے جانے والے مرکزی جلوس ہائے عزاء کی مناسبت سے حکومت کی جانب سے کئے گئے انتظامات کو ناقص قرار دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے یوم علی علیہ السلام کے موقع پر جلوس عزاء سے چند گھنٹے قبل جلوس کے روٹ پر سی سی ٹی وی کیمروں کی از سر نو درستگی حکومتی ناقص انتظامات اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومتی ادارے پولیس اور رینجرز صرف اجلاس کرنے سے گریز کریں اور یوم علی علیہ السلام کی مناسبت سے عملی اقدامات کو ترجیح دیں، ان کا کہنا تھا کہ ایک ایسے وقت میں کہ جب بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کالعدم دہشت گرد جماعت کے لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، اس موقع پر ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک بھر اور خصوصاً کراچی میں یوم علی علیہ السلام کی مناسبت سے نکالے جانے والے جلوس ہائے عزاء کے انتظامات کو فول پروف شکل دی جائے لیکن افسوس ناک بات یہ ہے کہ جلوس عزاء سے ایک دن قبل انتظامیہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مرمت کر رہی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت نے یوم علی علیہ السلام کے عنوان سے کیا انتظامات کئے ہیں؟

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کراچی میں یوم علی علیہ السلام کی مناسبت سے نکالے جانے والے مرکزی جلوس عزاء کے راستوں کی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے، ان کا کہنا تھا کہ یوم علی علیہ السلام کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار سانحہ کی تمام تر ذمہ داری پولیس اور رینجرز انتظامیہ پر عائد ہوگی

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree