وحدت نیوز(ماتلی) ملک دشمن عناصر سندھ میں فرقہ واریت کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔حضرت محمد ﷺ اور ان کی آل پر مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر کا کامل ایمان ہے۔ اہلبیت اطہار علیہم السلام کی گستاخی توہین رسالت کے زمرے میں آتی  ہے جس کے مرتکب کو سرعام پھانسی ملنی چاہئے۔شان میں گستاخی کرنے وا لے مجرم کی ماتلی سمیت دیگر اضلع میں ایف آئی آر درج کی جائے۔مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے گستاخ اہلبیت ؑ کی پھانسی کیلئے بدھ کو احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ رضا محمد سعیدی نے ماتلی پریس کلب میں نیوز کانفرنس کے دوران خطاب میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ امام مہدی علیہ السلام کی ذات اقدس کے حوالے سے تمام مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر متفق ہیں اور ان کے احترام کو ایمان کا حصہ قرار دیتے ہیں۔سوشل میڈیا پر  امام مہدی علیہ السلام کی شان میں گستاخی کرنے والے ملعون عبد الستار جمالی نے امت مسلمہ کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا۔توہین اہلبیت کی اس جسارت نے  پورے ملک کو غم و غصے میں مبتلا کر دیا ہے۔عبد الستار جمالی نہ صرف مقدسات کی توہین کا ارتکاب کیا ہے بلکہ پورے  ملک میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکا نے کی مذموم کوشش بھی کی ہے۔ اس اقدام کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کی کال پربدھ کے روز ماتلی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں مظاہرے کیے گئے جائیں گے اس حوالے سے ماتلی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔

علامہ رضا محمد سعیدی کا مذید کہنا تھا کہ سرزمین سندھ اول اسلام کے بعد سے ہی اولیاء اللہ کا مسکن رہی ہے اور اس سرزمین پر مشہور معروف صوفی و مذہبی شخصیات کی آمد و رفت رہی ہے اور انہی کی بدولت اسلام پھیلا ہے جبکہ آج سندھ دھرتی پر چند نفرت انگیز عناصر دشمنان اسلام اور دشمنان پاکستا ن کے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لئے یہاں فرقہ واریت کو فروغ دینا چاہتے ہیں کہ سندھ دھرتی میں بسنے والے پر امن اور عاشقان محمد و آل محمد علیہم السلام کے راستوں میں رکاوٹ بن سکیں۔فرقہ واریت کو ہوا دینے کے لئے بیرونی آقاؤں کے اشارو ں پر چلنے والے یہ ناعاقبت اندیش عناصر کبھی توہین رسالت کے مرتکب ہو تے ہیں تو کبھی اہل بیت رسول کے خلاف ہرزہ سرائی کر کے سندھ کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کا گھناؤنا کھیل کھیل رہے ہیں، عبد الستار جمالی کو سرعام پھانسی پر لٹکایا جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی مذموم حرکت کرنے کی جرات نہ کرے۔پریس کانفرنس میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنما ارشد علی،مولانا مجاہد سعیدی،مولانا ممتاز علی طاہری،یعقوب الحسینی سمیت دیگر موجود تھے۔

وحدت نیوز (تہران) پاکستان شعبہ امور خارجہ کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے تہران میں منعقدہ سالانہ بین الاقوامی وحدتِ اسلامی کانفرنس میں خصوصی شرکت کی۔ مجمع جہانی تقریب بین المذاہب کے زیر اہتمام ہفتہ وحدت کی مناسبت سے بین الاقومی کانفرنس امسال وحدتِ اسلامی در دفاع از فلسطین کے زیر عنوان منعقد ہو رہی ہے۔

 کانفرنس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے مختلف مذاہب اسلامی کے 300 سے زیادہ مفتیانِ کرام، علمائے عظام اور دانشوروں سمیت تقریبا 500 اسکالرز اور علماء شریک ہیں۔ ایران کی اعلیٰ سیاسی و مذہبی قیادت سمیت متعدد بین الاقوامی شخصیات نے کانفرنس سے خصوصی خطابات کیے اور اپنے خطابات میں امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و وحدت کی ضرورت، اہمیت اور طریقہ ہائے کار پر اپنی تجاویز پیش کی ہیں۔

 وحدت اسلامی کانفرنس کے شرکاء نے فلسطینی مزاحمت کی مکمل حمایت کے اعلان کا بھی اعادہ کیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کانفرنس کے مختلف سیشنز میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔

وحدتِ اسلامی کانفرنس کے حاشیے میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے مختلف بین الاقوامی شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں اور نشستیں بھی کیں جن میں دوطرفہ تجربات سے استفادے اور دنیائے اسلام میں فعال مذہبی و سیاسی گروہوں کے درمیان باہمی تعلقات میں مزید تقویت کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

 علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے آج صبح مجمع بیداری اسلامی کی سپریم کونسل کے اجلاس میں نیز خصوصی شرکت کی۔ وحدتِ اسلامی کانفرنس کا اختتامی اجلاس آج 16 نومبر کی شام کو منعقد ہوگا۔

وحدت نیوز(بنگل خان چانڈیو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے بنگل خان چانڈیو میں عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کے موقع پر میلاد ریلی میں شرکت کی اور جشن میلاد اور ھفتہ وحدت کی تقریب سے خطاب کیا۔

جشن میلاد الصادقینؑ ریلی سے جماعت اھل سنت کے ممتاز عالم دین مولانا طاہر علی شاہ جیلانی اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر نسیم عباس منتظری اے ایس او کے مرکزی صدر انتظار مہدی زرداری نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت سید الانبیاء ص نے ہمیں اتحاد اور وحدت کا درس دیا ۔حضور کی ذات گرامی امت مسلمہ کے درمیان نکتہ اتحاد ہے۔ شیعہ اور سنی آپس میں بھائی ہیں اور ان کا دشمن امریکہ اور اسرائیل ہےاور آل سعود امریکہ و اسرائیل کی ایما پر امت مسلمہ کے درمیان نفرت اور انتشار پھیلاتے ہیں۔

علامہ مقصودڈومکی نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین وطن عزیز پاکستان میں اتحاد و وحدت کی علمبردار ہے ہم پاکستان سے بیرونی مداخلت کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

وحدت نیوز(پاراچنار)مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ احمد اقبال رضوی کی پاک فوج 73 بریگیڈ کےجانب سے پاراچنار میں منعقدہ پہلی آل کرم سیرت النبی کانفرنس میں خصوصی شرکت اور ِخصوصی خطاب۔سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید احمد اقبال نے کہا کہ تعلیمات محمدی سے دوری نے امت مسلمہ میں اختلافات کو جنم دیا ۔آج عالمی استعماری قوتوں کی سازشوں کا محور بھی علم اسلام کی نئی نسل کو تعلیمات محمدی سی دور رکھنے پر ہے ہمیں باہمی اختلافات کی بجائے مشترکات کو فروغ دینا ہو گا ۔

انہوں نے مذید کہا کہ ہمارے نزدیک جیسے اہل تشیع کی جان و،مال اور ناموس کو نقصان پہنچانا حرام ہے اسی طرح اہلسنت بھائیوں کی جان،مال اور ناموس کو نقصان پہنچانا حرام ہے ۔کانفرنس میں علامہ اخلاق حسین، حافظ تمہید اللہ جان، علامہ عابد شاکری ،مفتی رضوان اللہ ،مولانا نور بادشاہ اوردیگر شیعہ سنی علماء نے بھی ِخطاب کیا۔

 کانفرنس کے اختتام پر ملک وقوم کی سالمیت اور افوج پاکستان کی کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اس موقع پر 73 برگیڈ کے کمانڈر بریگیڈئر نجف عباس ،ایف کمانڈینٹ جمیل رحمان ،ڈی پی او رحیم شاہ ،لفٹیننٹ کرنل جاوید الیاس اعوان ،تحصیلداران صاحبان ،انجمن حسینہ ،تحریک حسینی اس علاوہ اہل تشیع اور اہل سنت کے مشران نے بڑی تعداد میں شرکت کی پروگرام کے آخر میں علمائے کرام اور عمائدین میں قران پاک، جائے نماز اور کتابوں کے تحائف تقسیم کئے گئے۔

وحدت نیوز(کشمور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع کشمور ایٹ کندھ کوٹ کی جانب سے "عظیم الشان جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم و آمد امام جعفر صادق علیہ السلام" کے پر مسرت موقع پر مرکزی امام بارگاہ سید فتح شاہ بخاری کشمور سے ریلی نکالی گئی، جس میں مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور گستاخ امام مہدی علیہ السلام کے خلاف بھی ریلی میں بھرپور احتجاج کیا گیا ہے، ریلی کے تمام شرکاء نے حکومت سے گستاخ امام زمانہ ع کو پھانسی کا مطالبہ کیا۔ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع کشمور ایٹ کندھ کوٹ کے سربراھ میر فائق علی جکھرانی، ایڈووکیٹ سید زاھد حسين شاہ،مولانا صابر حسین، صابر حسین کربلائی، مولانا نعیم چانگ اور غلام مصطفیٰ شیخ نے کی۔

وحدت نیوز(حیدرآباد) ہرسال کی طرح اس سال بھی ہفتہ وحدت کی مناسبت سے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے فلاحی پراجیکٹ مدرسہ و تعلیم بالغاں ام ابیھاؑ سکول میں جشن صادقینؑ کا اہتمام کیا گیا جس میں طالبات نے تلاوت ھدیہ نعت و منقبت کے ذریعے اظہار عقیدت کیا ۔محفل میلاد میں محترمہ سیمی نقوی مرکزی سیکرٹری روابط ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین و معلمہ ام ابیھا سکول و مدرسہ نے خطاب کرتے ہوۓ فضائل و سیرتِ حبیب خدا (ص) و امام جعفر صادق (ع) بیان کی ان کا کہنا تھا کہ حضور صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سیرت طیبہ اور پاکیزہ کردار حق اور فلاح کے متلاشیوں کے لیے سرچشمہ ھدایت ہے۔

 انھوں نے کہا کہ پیمبر اکرم (ص) کے بعد ان کے اھل بیت ع نے اپنی سیرت اور عملی زندگی سے لوگوں کی راھنمائ فرمائ اور دین مبین کی خدمات انجام دیں جن میں سے ایک ہمارے چھٹے امام ، امام جعفر صادق ع کی ذات ہے جو سیرت و کردار ، گفتار و رفتار ، علم و حلم تمام اوصاف حسنہ میں رسول خدا(ص) سے مماثلت رکھتے ہیں اختتام محفل پر سکول اور مدرسہ میں ریگولر آنے والی طالبات میں ان کی حوصلہ افزائ کے لیے تحائف تقسیم کیے گئے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree