وحدت نیوز (بھٹ شاہ) اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کا مرکزی کنونشن "مھدی امید مستضعفین جہان اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی میراث مصطفیٰ قرآن و اہلبیت کنونشن بھٹ شاھ میں منعقد کی گئیں، کنونشن کے آخری روز کو جلسہ عام بعنوان یوم صادقین کے نام سے منعقد کیا گیا جس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماحجتہ السلام والمسلمین علامہ مختار احمد امامی، بزرگ عالم حجتہ السلام والمسلمین علامہ محمد باقر نجفی،شیعہ علماء کونسل سندھ کےصوبائی صدرحجتہ السلام علامہ ناظر عباس تقوی،چئیرمین اصغریہ تحریک مفکر اسلام انجنئیرسید حسین موسوی، ادارہ تعلیم و تربیت منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم مولانا غلام ربانی، علامہ سجاد حسین آہیر، مولانا قربان علی بھٹ شاہی، مولانا جواد ہادی، ممتاز شخصیت دانشور سید امتیاز حسین بخاری نے خطاب کیا، اس موقع پر اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان اور اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر محمد عالم ساجدی نے الوداعی خطاب کرکے سال پورا ہونے پراستعفیٰ پیش کیا۔
جب کہ نئے سال کے مرکزی صدر کے لیئے الیکشن کا نتیجہ اور صدارتی خطاب فرماتےہوئے حجتہ السلام والمسلمین علامہ محمد باقر نجفی نے نئے مرکزی صدر کا اعلان کیا جس کے مطابق اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی صدر ایک بار پھر محسن علی اصغری جب کہ اصغریہ علم و عمل تحریک کے مرکزی صدر برادر سید شکیل شاھ حسینی منتخب ہوگئے۔
اس موقع پہ شرکاء نے اپنے مرکزی صدور کا والہانہ استقبال کیا ، جب کہ اسٹیج پرموجود مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مختار احمد امامی نے پھول کے ہار پہناتے ہوئے دونوں مرکزی صدور کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وحدت نیوز(کراچی) امت مسلمہ حضورﷺ کی تعلیمات پر عمل کرکے متحد اورکامیاب ہوسکتے ہیں۔ماہ ربیع الاؤل برکتوں، جشن کا مہینہ ہے اور ان کی نسل سے تعلق رکھنے والے حضرت امام جعفر علیہ اسلام کی تشریف آوری بھی اسی مہینے میں ہوئی ہے۔مسلمانوں کی وحدت کا پہلا مرحلہ یہ ہے کہ ہم دشمن کے مقابلے میں اکٹھے ہوکر اسے شکست دیں اور آخری مرحلہ یہ ہے کہ اسلامی تعلیمات اپناکر پوری دنیا پر غالب آسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین سندھ سیکرٹریٹ و دعا کمیٹی سولجر بازار کے تحت محفل شاہ خراسان روڈ پر منعقدہ ہفتہ وار دعا ومحفل جشن صادقین بسلسلہ ولادت باسعادت حضرت محمد مصطفی ﷺ و امام جعفر صادق علیہ السلام پر مقررین نے خطاب میں کیا۔
دعا کی تلاوت کی بعد محفل میلاد سے مولانا نعیم الحسن نے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ ﷺکو تمام جہانوں کیلئے رحمت بناکر بھیجا اور فرمایا کہ تم میں ایک امت کا ہونا ضروری ہے جو امن کی دعوت دے، اس کا مصداق وحدت اسلامی ہے، جو اس امت کوامت بنانے کیلئے جدوجہد کرے، مشائخ اورعلماء کا فریضہ ہے کہ وہ اپنے مکاتب اورمساجد میں اس فریضہ الٰہی کیلئے کوشش کریں، جو اختلاف اورفرقے کی بات کرے اسے روکاجائے، ایک امت بننے کیلئے مساجد کے دروازے دوسرے مسالک کیلئے کھولنا ہوں گے، مساجد مسلمانوں کے مورچے ہیں، ایک امت بن کر ہی ہم کامیاب امت بن سکتے ہیں۔
محفل جشن صادقین سے خطاب میں رہنما مجلس وحدت مسلمین ناصر الحسینی کا کہنا تھا کہ نبی کریم ﷺسے محبت ہمارا جز ایمانی ہے،آپ ﷺ نے امت مسلمہ کو انسانیت کا درس دیا اورانہی کیلئے پرودگار نے کائنات کو خلق کیا امت مسلمہ کو چاہیے کہ رسول خدا ﷺ کی سیرت کی پیروی کریں آج مسلمانوں کی تنزلی کی بڑی وجہ رحمت العالمین و اہلبیت ؑ کی حقیقی تعلیمات سے دوری ہے رسول خدا و امام جعفر صادق ؑ نے امت کو اخوت، روداری و بھائی چارگی کا درس دیا ہے دشمنان اسلام و استعماری طاقتیں اسلام کے روشن چہرے کو بدنما ظاہر کرنے کی مزموم کوشش کررہے ہیں جشن میلاد صادقین میں مختلف شعرائے کرام، نعت خواں سید ناصر آغا، حکیم فیض سلطان قادری، نوید حسین رضوی، محمد فیضان رضا قادری، محمد تقی لاھوتی، علی رضا جعفری، بردار ابوطالب، راحیل عباس تقوی، عامر کاظمی، عمران نقوی، اقبال کاظمی،نے بارگاہ رسالت و امامت میں نعت و منقبت خوانی کر کے نذرانہ عقیدت پیش کیاجشن میں بوتراب اسکاوٹس محمد ضامن، خا دمان علم کمیٹی ندیم حسین رضوی، سماجی رہنما وجہہ الحسن عابدی، انجمن دربتول عظیم جاوا، سماجی رہنما ڈاکٹر حیدر تیموری اور دعا کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتیں عام آدمی کی دسترس سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔ایسے عناصر کے خلاف ذمہ دار اداروں کو فوری طور پر موثر کارروائی کرناہو گی جو اشیائے ضروریہ کی مصنوعی قلت پیدا کر کے عام آدمی کے لیے مشکلات کھڑی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روٹی کپڑا ہر آدمی کی بنیادی ضرورت ہے اور بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی ریاست کا فریضہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ دار طبقے کو ملکی معشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔تاجروں کو چاہیے کہ وہ ملک و قوم کے مفادات کو سیاسی اور نظریاتی تعلقات پر مقدم رکھیں۔ذخیرہ اندوزی ایک قومی جرم ہی نہیں بلکہ گناہ بھی ہے۔کسی دنیاوی شخصیت کی خوشنودی یا مفادات کے حصول کے لئے اللہ کو ناراض کرنا گھاٹے کا سودا ہے اور حقیقی مسلمان گھاٹے کا سودا نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو بھی اس سلسلے میں سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے۔بڑھتی ہوئی مہنگائی حکومت کے انتظامی اقدامات کے حوالے سے سوال کھڑے کر سکتی ہے۔موجودہ صورتحال متعلقہ اداروں کے فوری اور فعال کردار کا تقاضا کرتی ہے۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ جوانان لاہورکے رہنما علی عباس مرزا لاہور میں انتقال کرگئے۔ علی عباس مرزا کی نماز جنازہ قبرستان مومن پورہ میں ادا کی گئی جس میں صوبائی دارالحکومت سمیت مختلف شہروں سے شیعہ رہنماؤں سمیت تمام مکاتب فکر بالخصوص سیاست سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔عباس علی مرزا کے انتقال پرملال پر سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ اپنے اس برادر عزیز کی ناگہانی رحلت سے بہت دلی افسوس ہواہے ،اللہ سبحانہ و تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جوار معصومین نصیب کرے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اپنی بارگاہ سے صابرین کا بہترین اجر انہیں نصیب کرے ۔
علی عباس مرزا کے انتقال کو مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی سمیت ضلعی رہنماؤں نے بہت بڑا صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نہایت شفیق، با اخلاق، اتحاد امت کیلئے کوشاں اور مادر وطن پاکستان کے باوفا سپوت تھے۔ جوان سال فرزند کی موت خانوادہ کیلئے عظیم صدمہ ہے۔ ربّ کریم مرحوم کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کی مغفرت فرمائے۔ علی عباس مرزا کو مومن پورہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
وحدت نیوز(ماتلی) گستاخِ امام مہدی ؑ عبدالستار جمالی کی پھانسی کیلئے مجلس وحدت مسلمین ضلع ماتلی کی جانب سے احتجاجی ریلی المرتضیٰ ہوٹل سے ماتلی پریس کلب تک نکالی گئی اور ماتلی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے کی صورت میں اس کا اختتام ہوا۔
ریلی میں ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی ،رضا محمد سعیدی، مولانا مجاہد سعیدی، یعقوب الحسینی، ارشاد شیری، محب علی بھٹو، علی ڈینو شورو سمیت دیگر رہنماوں و کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی مظاہرین نے پلے کارڈز و بینرز اٹھائے ہوئے تھے جس پر اہلبیت ع کی شان میں گستاخی کرنے والے گرفتار مجرم عبدالستار کی پھانسی اور ماتلی میں اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ درج تھااور مظاہرین نے اپنے نعروں میں بھی ماتلی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں مجرم کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور سر عام پھانسی کی سزا کا مطالبہ کیا ۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئےمجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ ملک و اسلام دشمن عناصر سندھ میں فرقہ واریت پھیلانے کی سازشیں کر رہے ہیں۔لیکن الحمد اللہ سندھ کی باشعور عوام ان کی سازشوں کو اپنے اتحاد سے ناکام بنا دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شان رسالت اور اہلبیت علیہ السلام کی ذات اقدس کے حوالے سے تمام مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر متفق ہیں اور ان کے احترام کو ایمان کا حصہ قرار دیتے ہیں۔سوشل میڈیا پر امام مہدی علیہ السلام کی شان میں گستاخی کرنے والے ملعون عبد الستار جمالی نے امت مسلمہ کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا۔عبد الستار جمالی نہ صرف مقدسات کی توہین کا ارتکاب کیا ہے بلکہ پورے ملک میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکا نے کی مذموم کوشش بھی کی ہے۔ اس اقدام کے خلاف گستاخ مجرم عبد الستار کو سر عام پھانسی کی سزا دی جائے اور ماتلی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں گستاخ عبد الستار کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے 29 نومبر بعد نماز جمعہ ٹنڈو محمد خان میں اس حوالے سے احتجاج کیا جائے گا۔
مظاہرین سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ رضا محمد سعیدی کا کہنا تھا کہ اولیا اللہ کی سندھ دھرتی میں فرقہ واریت پھیلانے والوں کی کوئی گنجائش نہیں ہم محمد ﷺ اور ان کی آل پر جانیں لٹانا سعادت سمجھتے ہیں ان ہستیوں کا احترام تمام مکاتب فکر کرتے ہیں اور ان پر عقیدہ سب کا مسلمہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت کو ہوا دینے کے لئے بیرونی آقاؤں کے اشارو ں پر چلنے والے یہ ناعاقبت اندیش کبھی توہین رسالت کے مرتکب ہو تے ہیں تو کبھی اہل بیت رسول کے خلاف ہرزہ سرائی کر کے سندھ کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کا گھناؤنا کھیل کھیل رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ عبد الستار جمالی کو سرعام پھانسی پر لٹکایا جائے توحین رسالت کرنے والی گساخ کی پھانسی تک احتجاج جاری رہیں گے۔مظاہرے کے اختتام پر علامہ مجاہد حسین سعیدی نے دعا کر وائی بعد اذاں مظاہرین پر امن منتشر ہو گئے۔
وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سینئررہنما اور رکن شوریٰ عالی عارف قنبری کوایک مرتبہ پھر گرفتار کرلیا گیاہے۔ انہیں انسداددہشت گردی عدالت میں پیشی کے دوران گرفتار کرکے ڈسٹرکٹ جیل گلگت منتقل کردیا گیاہے ۔ ان کا جرم فقط مظلوم یمنی مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرناہے ۔
تفصیلات کے مطابق عارف قنبری اور شیخ شہادت حسین کو عدم پیشی کی صورت میں انسداددہشت گردی عدالت نے گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کی ضمانت منسوخ کردی ۔ چند برس قبل یمن میں سعودی مظالم کے خلاف احتجاج کرنے پر ایم ڈبلیوایم کے متعدد رہنماؤں پر بلاجواز مقدمات بنائے گئےتھے ۔ ان رہنماؤں میں عارف قمبری ، شیخ شہادت حسین، علامہ شیخ نیئر عباس، الیاس صدیقی اور غلام عباس بھی شامل ہیں ۔
ابھی چند روز قبل ایم ڈبلیوایم کے رہنما غلام عباس کو بھی عدالت نے ضمانت منسوخ کرتے ہوئے گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیئے تھے اور چند روز کی قید کے بعد انہیں دوبارہ ضمانت پر رہا کروالیا گیا تھا۔