ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام سید حسن نصر اللہ کی مجلس ترحیم و دعائے توسل کا اہتمام

04 October 2024

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے زیراہتمام صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت جنوبی پنجاب مسجد ولی العصر میں قائد مقاومت سید حسن نصراللہ کے لیے مجلس ترحیم اور دعائے توسل کا اہتمام کیا گیا، مجلس ترحیم اور دعائے توسل کی تلاوت صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی نے کی۔ اس موقع پر مومنین و نمازیوں نے مجلس ترحیم میں شرکت کی۔ اس موقع پر مولانا طاہر زاہد، نعیم شہزاد بھٹی، ذاکر حسین خان اور دیگر موجود تھے۔

علامہ اقتدار حسین نقوی نے اپنے خطاب میں قائد مقاومت سید حسن نصراللہ اور اُن کے رفقاء کو خراج تحسین پیش کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ آج دنیا کے سامنے دو طاقتیں ہیں ایک مظلوم کے ساتھ اور ایک ظالم کے ساتھ ہیں، ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہم کس کے ساتھ کھڑے ہیں، آیا مظلومین فلسطین و لبنان کے ساتھ ہیں یا امریکہ و اسرائیل کے ساتھ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree