وحدت نیوز (دنیور) گندم اور نمک پر سبسڈی واپس لے کر نواز لیگ نے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم حلقہ 3کے امیدوار شیخ نیر عباس مصطفوی نے مقامی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اتحاد کی باتیں کرنے والے مفاد کی خاطر اپنے اجداد کے قاتلوں کی گود میں بیٹھ گئے ہیں ۔ اتحاد اور اتفاق کی باتیں کرنے والے قومی مفاد میں نہیں اپنے مفاد کی خاطر اتحاد کر رہے ہیں ان حالیہ دستبرداریاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ ان کو کس کا مفاد عزیز ہے
بجٹ پر بات کرتے ہوئے علامہ نیر نے کہا کہ یہ بجٹ غریبوں پر بم مارنے کے مترادف ہے۔ مزدور اور ملازم طبقہ اس بجٹ سے مزید متاثر ہوا ہے۔ گلگت بلتستان سے گندم اور نمک پر سبسڈی ختم کر کے نواز لیگ یہاں کے غریب عوام کو بھوکا مارنا چاہتی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین اس سنگین معاملے کے حوالے سے مرکزی سطح پر اقدامات اٹھائے گی اور سبسڈی کی دوبارہ بحالی تک تحر یک چلائے گی۔
سبسڈی کا خاتمہ غریبوں پرمعاشی بم چلانے کے مترادف ہے، ایم ڈبلیو ایم سبسڈی بحالی کی تحریک چلائے گی، علامہ نئیرعباس