شگر، عوامی تحریک کے نامزد امیدوار عابد حسین ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار فدا شگری کے حق میں دستبردار

06 جون 2015

وحدت نیوز (شگر) پاکستان عوامی تحریک کے نامزد امیدوار عابد حسین مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار پروفیسر فدا علی شگری کی حق میں دستبردار ہوگئے۔ عابد حسین کو درجنوں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی ریلی میں اسکردو سے شگر لایا گیا جہاں انہوں نے شگر سینٹر میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اور عوامی تحریک کا مقصد اور ہدف ایک ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے جب اس نظام کیخلاف اسلام آباد میں تاریخی انقلابی دھرنا دیا تو اس وقت مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے ڈاکٹر صاحب کا ساتھ دیا اور ستر دن تک اس دھرنے میں شریک رہے۔ وفاق سمیت ملک کے تمام حصوں میں وحدت مسلمین اور عوامی تحریک کا مشترکہ لائحہ عمل طے ہوتا ہے، اس لئے میں ایم ڈبلیو ایم کی حمایت کو اپنا فرضہ سمجھتے ہوئے ان کے نامزد امیدوار کی حق میں دستبردار ہوگیا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں سیاست کو لوگوں نے اپنی وراثت سمجھا ہوا ہے، نوجوانوں کو اس عمل میں حصہ لیتے ہوئے اس نظام کو تبدیل کرنا چاہئے، اس خطے سے فرسودہ نظام کو تبدیل کرنے کیلئے نوجوانوں سب سے آگے ہونا چاہیے۔ انہوں نے اپنے ووٹروں اور حامیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آٹھ جون کو خیمے کی نشان پر ٹھپہ لگا کر مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کریں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم شگر کے سیکریٹری سیاسی امور شیخ زکاوت حسین نصرالدین نے ایم ڈبلیو ایم کی حمایت میں انتخابات سے دستبردار ہونے پر عوامی تحریک کے رہنما عابد حسین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی حمایت کے بعد ایم ڈبلیو ایم شگر میں سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی۔ انشاء اللہ یہ انتخابات مجلس وحدت مسلمین شگر کے کے نامزد امیدوار فدا شگری بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree