وحدت نیوز(سکردو) اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنما محمد کاظم میثم نے پنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ بلتستان کے تین نامور علماء کی رمدان بارڈر سے بلاجواز گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔
بلتستان کے علما کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کرنے پر بلتستان بھرسے سخت ردعمل آئےگا۔
گلگت بلتستان کے باسیوں کے ساتھ ناروا سلوک کے وفاقی حکومت حکومت کو سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔
نون لیگ اور پیپلز پارٹی کی حکومت ایسی لاقانونیت کو ختم کریں ورنہ احتجاج کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگا۔
گمبہ سکردو کے نامور عالم دین غلام عباس ناصری، کھرمنگ کے سیدعلی عباس رضوی اور شگر کے شیخ اخترحسین شگری کو فورا رہا کیا جائے۔
بلتستان کے عوام دیامر کی علماء کی کال اور گرفتار علماء کی رہائی کے لیے مرکزی علما کی کال کا انتظار کریں۔
سانحہ جامشورو کے حوالے سے سندھ حکومت کی مجرمانہ غفلت بھی قابل افسوس ہے۔
شہدا کے لواحقین کا جے آئی ٹی اور جیوڈیشل انکوائری کا مطالبہ سندھ حکومت نے ان سنی کردیاہے۔
سندھ حکومت کی بنائی گئی انکوائری کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں جیوڈیشل انکوائری کمیٹی اور جے آئی ٹی کے ذریعے تحقیق کی جائے۔
ہمارے علما ہو یا ذاکرین کوئی بھی محفوظ نہیں اور عوام عدم تحفظ کے شکار ہوچکے ہیں۔
ہمارے علما پر ہاتھ ڈال کر سنگین غلطی کی ہے اور یہ اس کٹھپتلی حکومت کا سیاہ کارنامہ ہے۔