بلتستان یونیورسٹی میں ہونے والی بے ضابطگیوں کے متعلق غیر جانبدار کمیشن تشکیل دیاجائے،آغا علی رضوی

25 دسمبر 2020

وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحد ت مسلمین گلگت بلتستان کےصوبائی جنرل سیکرٹری جنرل آغا سید علی رضوی نے آج اپنے ایک بیانہ میں کہا کہ بلتستان یونیورسٹی اہلیان بلتستان کی دیرینہ خوابوں کی تعبیر ہے- اس علمی مرکز کو کچھ لوگ غلط راہ پہ گامزن کرنے کوشش کر رہے ہیں، اسے کرپشن کی نزر ہونے سے بچایا جائے- سوشل میڈیا اور عوامی سطح پہ موجود شکایتوں کی تصدیق یونیورسٹی کے اندر سے ہونے لگی ہے- یونیورسٹی سینڈیکیٹ کے معزز آراکین اور اکیڈمک ممبران کا اجلاس سے بائیکاٹ نے عوامی سطح پہ اٹھنے والی تحفظات پہ مہر تصدیق ثبت کیا ہے- عوام سراپا احتجاج ہیں علاقے کے قابل سپوت در در کی ٹھوکریں کھانے پہ مجبور ہے۔

انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کو متنازعہ بننے سے بچانے کے لئے عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہوئے متنازعہ سلیکشن بورڈ کو تحلیل کرکے ملک کے بہترین یونیورسٹیوں کے طرز پہ غیر جانب دار کمیٹی بنایا جائے- بار بار ملنےوالی شکایات یونیورسٹی انتظامیہ کیلٸے نقصاندہ ہیں اپنے من پسند بندوں کو کب تک نوازتے رہیں گے یہ بلتستان کا بہت بڑا علمی مرکز ہے کچھ متعصب بندوں کے نذز ہونے کبھی نہیں دیں گے ۔سابقہ تمام سلیکشن کے متعلق غیر جانب دارانہ تحقیقات کے لئے کمیشن کی تشکیل ضروری ہو چکا ہے۔ تاکہ من پسند لوگوں کے ذریعے بلتستان کے علمی مرکز کو داٶ پہ لگانے کی سازش ناکام بنایا جا سکے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree