زراعت کا پیشہ مقدس پیشہ ہے اور انبیاء علیہم السلام کا پیشہ رہا ہے، وزیر زراعت کاظم میثم

26 دسمبر 2020

وحدت نیوز(چلاس) صوبائی وزیر زراعت و رہنما مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم کی گونر فارم چلاس آمد پر چلاس کے عمائدین،زعماء اور محکمہ زراعت کے سٹاف سے ملاقات۔

ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ زراعت ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کے مانند ہیں،زراعت کا پیشہ مقدس پیشہ ہے اور انبیاء علیہم السلام کا پیشہ رہا ہے۔زراعت کے زریعے جہاں پر ہم معاشی بہتری لا سکتے ہیں وہاں پر یہ نیکی اور حسنہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سر سبز و شاداب اور ہریالی کے لئے کمیونٹی اور متعلقہ محکمے کو پہلے سے زیادہ محنت کرنی پڑے گی تاکہ یہ علاقہ جو کہ زرعی میدان میں پوٹینشل رکھتا ہے زیادہ سے زیادہ مواقع سے استفادہ حاصل کر سکیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree