پاکستان میں جاری دہشت گردی میں موجود حکمران فریق ہیں، یعقوب حسینی

12 جولائی 2016

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل یعقوب حسینی نے وحدت ہاوس کراچی میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جاری دہشت گردی میں موجود حکمران فریق ہیں۔موجودہ حکومت دہشت گردوں کو وسائل اور معاونت فراہم کرتی ہے۔پاکستان میں موجود ایک مخصوص مسلک کے باصلاحیت افراد کی صرف اس لیے مسلسل ٹارگٹ کلنگ کی جار ہی ہے کہ حکمرانوں کو ان سے اختلاف ہے۔پاکستان کے حکمران فرعونیت، قارونیت اور یزیدیت جیسی تین صفات کا مجموعہ ہیں۔پاکستان میں عدل و انصاف کے پرخچے اڑائیں جا رہے ہیں۔ملک کے با اختیار اداروں کو چاہیے کہ وہ عوام پر ہونے والی اس حکومتی ظلم و بربریت کا نوٹس لیں۔ اگر پاکستان کے مظلوموں کی آواز نہ سنی گئی تو وطن عزیز کی بقا و سالمیت خطرے میں پڑ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین عشروں سے ملک فرقہ واریت کی لپٹ میں ہے۔خطے میں فرقہ وارانہ قتل سے شروع ہونے والے اس فضا نے دہشت گردی کی شکل اختیار کر کے پوری امت مسلمہ کومنتشر اور بدامنی کا شکار کر رکھا ہے ان کا مذید کہنا تھا کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال کو دو ماہ مکمل ہو گئے ہیں اور حکمران شرمناک بے حسی کامظاہرہ کر رہے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree