14 اگست یوم آزادی کے موقعہ پر وطن کی ترقی اور سربلندی کے لئے جہد مسلسل کا عہد کرتے ہیں، علامہ مقصودڈومکی

11 اگست 2018

وحدت نیوز (کراچی)  مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ 14 اگست یوم آزادی کے موقعہ پر وطن کی ترقی اور سربلندی کے لئے جہد مسلسل کا عہد کرتے ہیں۔ ہم پاک وطن کے باوفا بیٹے وطن کو دھشت گردی کرپشن اور سامراجی غلامی سے آزاد کریں گے۔ اور ہر محاذ پر وطن دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا وطن عزیز پاکستان کا 71 واں یوم آزادی پورے جوش و خروش سے منایا جائے۔ اس موقعہ پر ملک و قوم ترقی اور استحکام کا عزم کیا جائے۔ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ امن محبت حب الوطنی اور اتحاد بین المسلمین کا درس دیا ہے۔ ملت جعفریہ نے اپنے شہداء اور پیاروں کے جنازوں کو پاکستان کے پرچم کے سائے میں اٹھا کر دنیا کو بتایا کہ ہم پاک وطن کے باوفا بیٹے ہیں جو اس وطن سے غیر متزلزل اور غیر مشروط محبت کرتے ہیں۔ ہمارے  شہداء کے پاکیزہ لہو سے آج بھی پاک وطن سے وفا کی خوشبو آتی ہے۔ انہوں نے کہا مجلس وحدت مسلمین کے کارکن اور ذمہ داران ہر سطح پر 14 اگست جشن آزادی کی تقریبات میں بھرپور حصہ لے کر وطن کی سالمیت استحکام اور ترقی و سربلندی کا عہد کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree