ٹوٹی سڑکیں، گندگی کے ڈھیراور سیوریج کا تباہ حال نظام 40برس سے یوسی 11کے عوام کام مقدر بنا ہواہے،عارف رضا

11 دسمبر 2018

وحدت نیوز(کراچی) اہلیان یوسی 11جعفرطیار آزمائے ہوئوں کو آزماکر اپنا ووٹ ضائع نا کریں، تینوں بڑی برسراقتدار جماعتوں نے یہاں سے مختلف الیکشنز میں کامیابی حاصل کی لیکن عوامی مسائل کے حل کیلئے کوئی سنجیدہ اقدام نہیں اٹھایا، عوامی کھوکھلے نعروں اور دعووں سے دھوکا نا کھائیں، ہم نے بغیر اقتدار واختیار کے علاقے میں بلاتفریق انسانی خدمت کے مختلف منصوبوں پر کام کیا ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدواربرائےوائس چیئرمین یونین کونسل 11جعفرطیار ملیر سید عارف رضا زیدی نےرابطہ مہم کے سلسلے میں مسجد خدیجتہ الکبریٰ سروے نمبر 417جعفرطیار سوسائٹی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے ایم این اے ، پیپلز پارٹی کے ایم پی اے اور متحدہ قومی موومنٹ کے ناظم نے اب تک یوسی 11کے عوام کی مشکلات اور مسائل کے حل کیلئے کوئی خاطر خواہ کارنامہ انجام نہیں دیا، ٹوٹی سڑکیں، گندگی کے ڈھیراور سیوریج کا تباہ حال نظام 40برس سے یوسی 11کے عوام کام مقدر بنا ہواہے، یونین کونسل کا دفتر پیدہ گیری کا مرکز بناہواہے، عوام کو بنیادی سہولیات کی آسان فراہمی کے ادارے میں رشوت خوری کا بازار گرم ہے،ہم انشاءاللہ کامیاب ہو کر اس ظالمانہ طرز سیاست کا خاتمہ کریں گے اور یونین کونسل 11کو مثالی علاقہ بنائیں گے۔

قبل ازیں مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدواربرائےوائس چیئرمین یونین کونسل 11جعفرطیار ملیر سید عارف رضا زیدی نےرابطہ مہم کے سلسلے میں وفد کے ہمراہ خطیب وپیش امام مسجد وامام بارگاہ خدیجتہ الکبریٰ جعفرطیار سوسائٹی علامہ سید ذوالفقار جعفری اور پرنسپل جامعتہ الاطہار علامہ شیخ مہدی علی دانش سے ملاقات کی اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کےمرکزی رہنما سید علی احمر زیدی، ڈویژنل رہنمااحسن عباس رضوی، ضلعی رہنما شعیب رضا، سعید رضا ، رضا علی ودیگر بھی موجود تھے، ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں نے علامہ سید ذوالفقار جعفری اورعلامہ مہدی علی دانش کے ساتھ علاقائی صورت حال اور آمدہ ضمنی انتخاب برائے یوسی 11جعفرطیار پر تفصیلی گفتگو کی اوروائس چیئرمین کی نشست پر ایم ڈبلیوایم کے امیدوار عارف رضا زیدی کی حمایت کی اپیل کی، علامہ ذوالفقار جعفری اور علامہ مہدی علی دانش نے ایم ڈبلیوایم کے نامزدمیدوار عارف رضا زیدی کی نافقط حمایت کا اعلان کیا بلکہ اپنے مکمل تعاون کا بھی یقین دلایا، انہوں نے ایم ڈبلیوایم کے سوسائٹی کے عوام کے لئےخدمات کو سراہا اور عارف رضا زیدی کی کامیابی کیلئے تہہ دل سے دعا کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree