آئی ایس او کراچی کے صدر حسن عسکری کی ایم ڈبلیوایم سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقرعباس زیدی سے ملاقات

17 دسمبر 2020

وحدت نیوز (کراچی) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے نو منتخب صدر حسن عسکری نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی تعاون اور ملی مسائل کے عناوین سمیت نوجوانوں کی تربیت و تعلیم کے مسائل زیر بحث آئے۔ آئی ایس او کراچی کے صدر حسن عسکری نے علامہ باقرعباس زیدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو ہر میدان میں ہمیشہ علماء کی سرپرستی کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایس او شہداء کے راستہ پر گامزن ہے اور ملت کے دیرینہ مسائل کے حل کے لئے اجتماعی جدوجہد میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لئے ہمہ جہت مصروف عمل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے تعلیمی و تربیتی مسائل میں علماء کرام کی رہنمائی اور تعاون درکار ہے، جس کے لئے انہوں نے علامہ باقر زیدی کو بھی دعوت دی کہ وہ نوجوانوں کے لئے ضروری تربیتی امور سے متعلق تعاون کریں۔

علامہ باقر زیدی نے کہا کہ نوجوان ہماری ملت کا سرمایہ ہیں، آج جدید دور میں نوجوانوں کو علمی و اخلاقی و دینی و فقہی امور کے ساتھ ساتھ حالات حاضرہ کے امور پر بہتر انداز میں گرفت حاصل کرنی چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مساجد ہمارے مراکز ہونے چاہئیں، ہر علاقہ کی مساجد سے ہم عوام کے دیرینہ مسائل کو حل کرسکتے ہیں، تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ تنظیمیں اور ادارے مساجد کو اپنا مرکز قرار دیں۔

 اس موقع پر انہوں نے آئی ایس او کراچی کے صدر کو ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ آئی ایس او کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کیا ہے اور مستقبل میں بھی یہ تعاون جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیکی اور بھلائی کے کاموں میں تعاون قرآنی و الہیٰ اصل ہے اور ایم ڈبلیو ایم اس پر کاربند ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree