ڈی آئی جی لاڑکانہ کی جانب سے کھلی کچہری کا سلسلہ خوش آئندہے ، علامہ مقصودڈومکی

16 دسمبر 2020

وحدت نیوز(لاڑکانہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی کی قیادت میں ایک وفد نے ڈی آئی جی لاڑکانہ جناب ناصر آفتاب سے ملاقات کی۔وفد میں سابقہ ضلعی سیکریٹری جنرل مولانا محمد علی شر اوربرادر عبدالرزاق جلبانی سیکریٹری جنرل ضلع لاڑکانہ بھی ہمراہ تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے ڈی آئی جی لاڑکانہ کی جانب سے کھلی کچہری کا سلسلہ خوش آئندہے مظلوم شہریوں کی آواز سننا اور ان کے حل کے لئے بر وقت احکامات دینے سے پولیس کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ چوری ڈکیتی میں ملوث سماج دشمن عناصر اور دہشت گردوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی ناصر آفتاب نے کہا کہ کھلی کچہری کے ذریعے ہمیں پولیس افسران کی کارکردگی جانچنے کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل قریب سے حل کرنے کا موقع ملتا ہے۔ پولیس اور عوام کا باہمی تعاون سماج دشمن عناصر کی شکست کا باعث ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree