عالمی صہیونزم کو شام، عراق، لبنان اور فلسطین میں بد ترین شکست کا سامنا ہوا ہے، علامہ باقرزیدی

21 دسمبر 2020

وحدت نیوز(ٹنڈومحمد خان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقر زیدی نے کہا کہ سندھ کے غیور عوام نے میدان میں حاضر رہ کر ملک دشمن اور اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ اور اتوار کی درمیان شب سندھ کے ضلع ٹنڈو محمد خان میں محرم اور صفر میں بالخصوص نواسہ رسول اکرم (ص) امام حسین علیہ السلامُ کے چہلم کے اجتماعات کا انعقاد کرنے والے کارکنوں اور اربعین کمیٹی کے ذمہ داروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 اس دوران ان کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری تنظیم سازی مولانا علی انور جعفری اور سیکرٹری یوتھ اسد عباس بھی موجود تھے۔ علامہ باقر زیدی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی قوتیں مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام اور مسلمان اقوام کے اذہان سے نکال دینا چاہتے ہیں اس کام کے لئے پہلے فرقہ واریت کا بیج بویا گیا اور اب صحافتی برادری میں موجود کالی بھیڑوں کو پانچ سو ملین ڈالر کی رقوم تقسیم کی جانے کی اطلاعات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صہیونزم کو شام، عراق، لبنان اور فلسطین میں بد ترین شکست کا سامنا ہوا ہے۔

 علامہ باقر زیدی نے مجاہد اسلام اور شہید القدس جنرل قاسم سلیمانی کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قاسم سلیمانی ایک ایسی عظیم شخصیت تھے کہ جنہوں نے اپنے مقدس وجود سے شام و عراق کے مقدس مقامات کی حفاظت کی اور عالمی استعمار اور صہیونزم کے ناپاک ارادوں کو دفن کر دیا ۔

 ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل جب ان سے مقابلہ میں شکست کھا گئے تو پھر ایک دہشتگردانہ کاروائی میں ان کو شہید کر دیا لیکن قاسم سلیمانی اور کمانڈر ابو مہدی مہندس آج بھی دنیا بھر کے اقوام کے دلوں پر حکومت کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید قاسم سلیمانی نے فلسطین میں مزاحمت کو مضبوط کی، لبنان شام اور عراق سمیت ہر اس سرزمین پر مزاحمت کو کھڑا کیا جہاں شیطان بزرگ امریکہ تسلط قائم کرنا چاہتا تھا۔


 انہوں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آج دشمن کی کوشش ہے کہ شام سے شروع ہونے والے داعش کے منصوبہ کی شکست کے بعد اب پاکستان سے اس ناپاک منصوبہ کو شروع کریں ۔ ہمیں ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے اور دشمن کی سازشوں کو باہمی اتحاد سے ہی ناکام بنایا جا سکتا ہے۔

 علامہ باقر زیدی کاکہنا تھاکہ دشمن چاہتا تھا امام حسین علیہ السلام کے پیغام کو محدود کردے لیکن امام حسین علیہ السلام کا آفاقی پیغام اربعین کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا کے گلی کوچوں میں پہنچ گیا۔ اس موقع پرانہوں نے اربعین کمیٹی کے اراکین اور ذمہ داروں سمیت تنظیمی عہدیداروں کو خراج تحسین پیش کیا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree