سندھ حکومت اور آئی جی پولیس اسکول وینوں سے بچوں کی موجودگی میں گیس سلینڈرنکالے کے عمل پر فوری پابندی عائد کرے، میر تقی ظفر

11 جنوری 2019

وحدت نیوز (کراچی) ٹریفک پولیس اہلکار اسکول وینوں سے سی این جی سلینڈر نکالتے وقت بچوں کی موجودگی کاخیال رکھیں، عدالتی حکم پر اسکول وینوں سے سی این جی سلینڈرز نکالے جانے کیلئے پولیس اہلکار ایسے وقت کا انتخاب کریں کہ جب بچے اسکو ل وین میں موجود نا ہوں ، بارہا شکایات موصول ہورہی ہیں کہ پولیس اہلکار بچوں کی وین میں موجودگی کے دوران گاڑیوں کو روک کر سیلنڈر نکال رہےہیں جس سے بچوں،والدین اوراسکول انتظامیہ کو پریشانی کا سامنا ہے،بچوں کے اسکول جانے اور چھٹی کے بعد گھر واپس آنے کے دوران ٹریفک پولیس کے آپریشن کے باعث بچوں کو صبح بروقت اسکول پہنچنے اور چھٹی کے بعد بروقت گھرپہنچنے میں شدید دشواری کا سامناہے لہذاحکومت سندھ اور آئی جی پولیس متعلقہ حکام کو پابند کریں کہ بچوں کی وین میں موجودگی کے وقت سی ین جی سلینڈرز نکالے کیلئے گاڑیوں کو نا روکا جائے بلکہ بچوں کے غیر موجودگی کے اوقات میں یہ عمل انجام دیا جائے ۔

واضح رہےکہ اسکول کی گاڑیوں میں سی این جی اور ایل پی جی سلنڈر لگانے پر پابندی ہے اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر اسکول وین میں سلینڈر استعمال کرنے کیخلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہےجبکہ شہر بھر میں روزانہ سیکڑوں بچے وین کے ذریعے اسکول جاتے ہیں، 6 جنوری کو اورنگی ٹاؤن میں اسکول وین میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں 14 کے قریب بچے جھلس کر زخمی ہوئے تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree