ایم ڈبلیوایم ضلع وسطی کراچی کے سیکریٹری جنرل کاظم محمد کا دورہ ناظم آباد، قمبر جعفری اورعسکری جعفری یونٹ آرگنائزرنامزد

02 جنوری 2019

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن ضلع وسطی کے سیکریٹری جنرل برادر کاظم محمد کا العارف اپارٹپمنٹس ناظم آباد  کا دورہ، اہل علاقہ اور ناظم آباد کے ذمہ داران سے ملاقات ۔ ملاقات میں برادر کاظم محمد نے مجلس وحدت مسلمین کے اغراض و مقاصد سے علاقہ مکینوں کو آگاہ کیا اور کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کا مقصد مستضعفین کی آواز بننا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ذاتی کاوشوں سے بائی روڈ جانے والے زائرین کے مسائل کا حل ممکن ہوا اور چند روز قبل وفاقی وزیر داخلہ نے تفتان میں ایف آئی اے کی نئی بلڈنگ کے تکمیل خوش خبری سنائی۔ برادر کاظم محمد نے کہا کہ مجلس وحدت کی قیادت ملت جعفریہ کے تمام مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرتی رہی ہے اور کرتی رہے گی۔ اس موقع پر ضلع وسطی کے سیکریٹری جنرل برادر کاظم محمد نے برادر قمبر جعفری اور برادر عسکری جعفری کو عبوری ذمہ داری دیتے ہوئے یونٹ کی تنظیم سازی کا ٹاسک دیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree