علامہ مقصودڈومکی کا صوبائی وزیر ناصرشاہ سے رابطہ ، محرم الحرام کی بدانتظامیوں پر تشویش کا اظہار

10 ستمبر 2018

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی سے ماھ محرم الحرام کے حوالے سے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاھ کا ٹیلیفونک رابطہ، محرم الحرام سے متعلق انتظامات پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ صوبائی حکومت ایام عزا سے متعلق مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے صوبائی کابینہ کی جانب سے فوکل پرسن مقرر کیا جائے جو ایام عزا  سے متعلق مسائل حل کرے۔انہوں نے کہا کہ واپڈا کو پابند کیا جائے کہ رات کو بجلی بند نہ کی جائے۔ بلدیہ جلوس عزا کے روٹس کی صفائی یقینی بناتے ہوئے مین ہول اور راستوں کی کھدائی اور گڑھوں کے مسائل حل کرے۔

انہوں صوبائی وزیر کو بتایا کہ کئی مقامات پر انتظامی میٹنگز میں ملت کی نمائندھ شخصیات کو بلانے کی بجائے خانہ پری  کی جارہی ہے جوکہ کسی طور بھی مناسب نہیں۔اس موقعہ پر صوبائی وزیر سید ناصرعلی شاھ نے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت عزاداروں سے مکمل تعاون کرتے ہوئے ایام عزا محرم الحرام کے دوران اپنے فرائض ادا کرے گی اور ان مسائل سے متعلق وزیراعلی سندھ کو بھی آگاہ کریں گے اور مکمل تعاون کیا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree