ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ اور علامہ حسن جوادی کے قتل کے خلاف نماز عید الاضحی سیاہ پٹیاں باندھ کے اداکی جائے گی،علامہ مقصودڈومکی

18 اگست 2018

وحدت نیوز(کراچی) ڈی آئی خان میں جاری شیعہ نسل کشی اور معروف بزرگ عالم دین علامہ حیدر علی جوادی کے فرزند علامہ حسن جوادی کی بلاجواز گرفتاری اور ان پر بہیمانہ تشدد کے سبب ان کی شہادت کے خلاف سند بھر میں نماز عید الاضحٰی کے موقع پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا جائے گا ، اس بات کا اعلان مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے وحدت ہائوس کراچی سے میڈیا کو جاری بیان میں کیا، انہوں نے کہاکہ مجلس وحدت مسلمین سندھ ،اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان اوراصغریہ اسٹوڈنٹس پاکستان شہید علامہ محمد حسن جوادی کی المناک شہادت پر صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے 19 اگست بروز اتوار مختلف مقامات پر پریس کانفرنسز منعقد ہوں گی۔ان پریس کانفرنسز میں علمائے کرام تنظیمی اکابرین مجلس وحدت مسلمین اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان اے ایس او پی مدارس علمیہ کے ذمہ داران و دیگر ملی تنظیموں کے نمائندے  شریک ہوں گے،علامہ مقصودڈومکی نے اعلا ن کیاکہ علامہ علی بخش سجادی سکھر پریس کلب میں علمائےکرام ، ایم ڈبلیوایم اور اصغریہ آرگنائزیشن کے رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کریں گے،جیکب آباد پریس کلب میں علامہ مقصودڈومکی ایم ڈبلیوایم اور اصغریہ آرگنائزیشن کے رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کریں گے، جبکہ کراچی اور حیدرآباد کے شیڈول کا بھی جلد اعلان کردیا جائے گا، انہوں نے کہاکہ ملت کے تمام ذمہ داران اس ظلم کے خلاف بھرپور آواز بلند کریں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree