انتخابات میں حصہ لے کر مجلس وحدت مسلمین نے قومی اھداف کے حصول کے لئے اہم اقدام کیا ہے، علامہ مقصودڈومکی

02 جولائی 2018

وحدت نیوز (جیکب آباد)  بسلسلہ یوم شہادت امام جعفر صادق  ؑ درگاہ سید رستم علی شاہ پر مجلس عزا منعقد ہوئی۔ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ آئمہ ھدیٰ  اور صالح رہبر کیاطاعت اور پیروی انسان کے نجات کی ضامن ہے۔ وہ انسانی معاشرہ ہمیشہ ذلت و رسوائی کی اتاہ گہرائیوں میں غرق ہوجاتا ہے جو صالح رہبر کے ہوتے ہوئے فاسق و فاجر لیڈر کی امامت کو قبول کر لے۔
               
مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑہی خیرو کے زیراہتمام زور گڑہ ضلع جیکب آباد میں تحصیل شوریٰ کا اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس سے مجلس وحدت مسلمین سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی، ضلعی سیکریٹری جنرل آغا سیف علی ڈومکی، سیکریٹری تنظیم مولانا حسن رضا غدیری، منور حسین سولنگی و دیگر نے خطاب کیا۔
                 
اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ انتخابات میں پیسے کا استعمال اور ضمیروں کی خرید و فروخت مکروہ دھندا ہے جس کا سد باب ضروری ہے، ووٹ اہلیت اور صلاحیت کی بنیاد پر دیا جائے۔ اسمبلی میں سرمایہ داروں، جاگیرداروں، چوہدری اور نواب کی بجائے ہاری، مزدور ،کسان اور غریب طبقے کی نمائندگی ہونی چاہئے۔کرپشن میں غرق با اثر لوگوں کی بجائے صالح انسانوں کو اسمبلی میں پہنچانا ہمارا اجتماعی فریضہ ہے۔ آزمائے ہوئے کو آزمانے کی بجائے نئے اور باکردار لوگوں کی حمایت کی جائے۔ مجلس وحدت مسلمین ظلم و جبر کے خلاف ، عالمی سامراج اور تکفیری دھشت گردوں کے خلاف ہر محاذ پر ڈٹی ہوئی ہے، انتخابات میں حصہ لے کر مجلس وحدت مسلمین نے قومی اھداف کے حصول کے لئے اہم اقدام کیا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree