ہماری سیاسی جہدوجہد کا مقصدفقط اقتدار کا حصول نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرنا ہے ، میر تقی ظفر

27 جون 2018

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سے وحدت ہاؤس انچولی میں ڈویژن پولیٹیکل کونسل کااجلاس منعقد کیا گیا، کونسل کے اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کے ڈویژن سیکریٹری سیاسیات میر تقی ظفر ،کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل مولانا صادق جعفری ،علامہ مبشر حسن اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مملکت خداداد پاکستان کی محب وطن سیاسی و مذہبی جماعت ہے۔سیاسی کونسل کے اجلاس سے میر تقی ظفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہہماری سیاسی جہدوجہد کا مقصدفقط اقتدار کا حصول نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرنا ہے،مملکت خداداد پاکستان جناح کا پاکستان ہے اقبال کاپاکستان ہے۔، پاکستان کے لئے جدوجہد کرنا ہم پرفرض ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ہم بھلے ہی اپنا امیدوار نہ جتوا سکیں لیکن اتنی قدرت ضرور رکھتے ہیں کہ مخالف جماعت کو شکست سے دوچار ضرور کرسکتے ہیں ہم کراچی میں کسی بھی سیاسی اتحاد کاحصہ نہیں ہیں ہاں مگر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ضرور کرسکتے ہیں،ہمارا مقصد مضبوط اور مستحکم پاکستان ہے،ہمارا مقصد تکفیریت اور بڑھتی ہوئی دھشتگردی کا خاتمہ ہے،جو مملکت خداداد پاکستان کادشمن ہے وہ ہمارا دشمن ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree