ناصر شیرازی کااغواءایم ڈبلیوایم اور دیگر ملی تنظیمات کے تحت سکھرمیں احتجاجی ریلی

05 نومبر 2017

وحدت نیوز(سکھر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر  بعد نماز جمعہ   جامع حیدری مسجدتا جیل موڑتک ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی،  ریلی کی قیادت  مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع سکھر کے ضلعی  ڈپٹی سیکریٹری جنرل ایڈوکیٹ احسان شر نے کی ریلی میں نمازیوں اور مومنین نے بڑی تعداد نے شرکت کی شرکاء ریلی سے برادر احسان شر،شیعہ رابطہ کونسل کے چئیرمین حجتہ السلام علامہ علی بخش سجادی، آئی ایس او سکھر کے ڈی پی برادر سلیم حیدر  نے خطاب کیا،  ایڈوکیٹ احسان شر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل برادر ایڈوکیٹ ناصر شیرازی کو گھر سے سادہ کپڑوں میں ملبوس حکومتی اداروں کے اہلکاروں نے بے وجہ بے قصور اٹھانے اور غائب کرنے کا عمل کرنا لاقونونیت ہے اور یہ عمل پہلے سے رکا ہی نہیں اور ہمارے قائدین کو بھی غائب کرنا حکومت کی نااہلی اور ریاستی اداروں کی بے حثی کا کھلا نتیجہ اور صہونی قوتوں کی دسترسی اور نواز حکومت کی ہمیشہ شیعہ دشمنی اور کالعدم تنظیموں کی ساتھی رہی ہے ۔

 خطیب جمعہ شیعہ رابطہ کونسل کے چئیرمین  حجتہ السلام و مسلمین علامہ علی بخش سجادی نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ برادر ناصر شیرازی کو غائب کرنا نواز حکومت کی روایتی شیعہ دشمنی اور  ایک کھلم کھلا دہشتگردی ہے نواز حکومت سعودی عرب اور امریکا کے ٹکڑوں پر پلنے والا ہے ہم ملعون وزیر داخلہ پنجاب حکومت رانا ثناءاللہ ہمیشہ سے پنجاب میں شیعہ دشمنی میں اور معصوم لوگوں اور تنظیمی برادران کو گھروں سے اٹھانا کے عمل کو روکا جائے ورنہ ایسے نہ ہو کہ ہم اگر روڈوں پر آئے تو یہ حکومت نہیں رہے گی شرکائے ریلی نے تمام سخت الفاظوں میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ برادر ناصر شیرازی سمیت تمام غائب شیعہ افراد کو جلد سے جلد رہا کیا جائے شرکائے ریلی میں ایم ڈبلیو ایم کے عہدیداروں سمیت  اور کارکنا نے بڑی تعداد میں شرکت کی بعد از ریلی دعائے امام زماں ؑ پر جیل موڑ پر اختتام پذ یر ہوئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree