وحدت نیوز (اسلام ا ٓباد) شہید قائد عارف حسین الحسینی کی 28ویں برسی کے سلسلے میں جناح ایونیوپرمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام”تحفظ پاکستان کانفرنس“کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ شہید عاف حسینی کے افکار ہمیشہ زندہ رہیں گے۔عارف حسینی کو شہید کرنے والے آج بے نام و نشان ہیں ۔یہود و نصارٰی اور اسلام دشمن طاقتوں کے خلاف شہید حسینی کی للکار کو دبانے میں ضیائی آمریت کو منہ کی کھانی پڑی ۔آج کا دن امام خمینی کے اس حقیقی بیٹے سے تجدید عہد کا دن ہے۔