کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کراچی کے شہریوں پر ظلم ہے،آصف صفوی

19 اگست 2015

وحدت نیوز (کراچی) کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کراچی کے شہریوں پر ظلم ہے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے عوام مذید مشکلات کا شکار ہوں گے۔کے الیکٹرک کی من مانیوں کے پیچھے وفاقی و صوبائی حکومتوں کا گھٹ جوڑ شامل ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار مجلس و حدت مسلمین کے صوبائی سکر ٹری اطلاعات آصف صفوی نے وحدت ہاؤس سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا ان کا کہناتھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں مزیداضافہ کو مسترد کرتے ہیں، معاشی حب کراچی بحرانوں کی زد پر ہے شہر کی عوام ہر ماہ ایک نئے بحران کا سامنا کر تے ہیں،پانی و بجلی بندش بحران کی شکار عوام اب ٹراسپورٹ کمی کی مشکلات کو جھیل رہی ہے ساتھ ہی بجلی کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام کی کمرتوڑ دے گا ۔آصف صفوی نے کہا کہ چند ماہ قبل کے الیکٹرک کی جانب سے بد ترین لوڈشیدنگ کی وجہ سے دو ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت کو پس پشت ڈال کر صوبائی و وفاقی حکومت عوام کی مجرم بنی ہے حکمران خوف خدا کریں دوسری جانب شہر مختلف علاقوں میں اب بھی بے انتہا لو ڈشیڈنگ کے با وجود عوام پر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر بجلی بم گرا یا جا رہا ہے جو ہر گز قبول نہیں کیا جائے گا ۔حکومت بجلی قیمتوں اضافہ کو فوری واپس لے مزید بجلی کے نرخوں میں کمی کی جائے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree