وفاقی وصوبائی حکومت نیشنل ایکشن پلان کا مذاق اڑا رہی ہے ،علامہ مختار امامی

13 جنوری 2016

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے کہا کہ وفاقی وصوبائی حکومت نیشنل ایکشن پلان کا مذاق اڑارہی ہے ، صوبائی حکومت کی جانب سے 167 بغیر ریسٹریشن ،غیر قانونی مدارس پر پابندی صر ف خانہ پری کی جا رہی ہے صوبائی حکومت کی جانب سے 63 شیعہ مدارس پر پا بندی میں کوئی صداقت نہیں،حیدر آباد و نواب شاہ سمیت پورے سندھ میں 63شیعہ مدارس نہیں حکومت بیلنس پالیسی کے تحت دہشتگردوں کو شیلٹر فراہم کر رہی ہے جبکہ دوسری جانب کراچی و سندھ بھر میں کالعدم جماعتوں کے دفاتر اور ایسے دینی مدارس آج بھی موجود ہیں جوفرقہ واریت پھیلانے اور دہشتگردی میں ملوث رہے ہیں ۔وحدت ہاؤس کراچی سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا پاکستان گزشتہ دو عشروں سے دہشت گردوں کے عین نشانے پر ہے۔دہشت گردی کے عفریت نے ہمارے امن و امان کو تباہ کرکے ملکی سالمیت و خودمختاری کو چیلنج کر رکھا ہے ایسے حالات میں وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب دہشتگردی کی روک تھام کیلئے بنائے جانے والے نیشنل ایکشن پلان کے نام پر کئے جانے والے اقدامات قابل اطمینان نہیں صوبائی حکومت صرف کار کردگی میں اضافے کیلئے کاغذی کاروائیاں کر رہی ہے علامہ مختار امامی نے مطالبہ کیا کہ عسکری و سیاسی قوتوں کو تمام تر توجہ وطن عزیز کے داخلی معاملات پر مرکوز رکھنا بہت ضروری ہے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جاری ضرب عضب میں کسی مصلحت پسندی کو دیوار نہ بننے دیا جائے تب ہی اس کے مطلوبہ نتائج حاصل ہوں گے۔ عوامی خواہشات کے مطابق اس آپریشن کے دائرہ کار کو ان شہری علاقوں تک بھی پھیلایا جائے جہاں دہشت گردوں کے سہولت کار اور فکری معاونین موجود ہیں۔ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کے باوجود ملت جعفریہ کو ملک بھر میں سنگین سانحات کا سامنا کرنا پڑادہشت گرد عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے شیعہ نوجوانوں کی بلا جواز گرفتاریوں کی مذمت کی اور اسے صوبائی حکومت کی جانب سے ملت جعفریہ کے خلاف سازش قرار دیااور حکومت کو متنبہ کیا کے اگر بلا جواز گرفتاریوں کا سلسلہ بند نہیں ہو اتو صوبائی سطح پر احتجاج کی کال دیں گے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree