سندھ کے غیور عوام وارثان شہداءجیکب آبادکے ہمراہ لانگ مارچ میں بھر پور شرکت کریں، علامہ مختار امامی

19 نومبر 2015

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختارامامی نے وحدت ہاوس سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سندھ حکومت عوا م کی جان ومال کے تحفظ میں یکسر ناکام نظرآتی ہے، سانحہ جیکب آباد اور شکارپور کے شہداءکے ورثاءقاتلوں کے گرفتاری اور مطالبات کی منظوری کے لیئے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ، مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ ورثان شہداءجیکب آباد کے لانگ مارچ کی مکمل حمایت اور تائید کرتی ہے، مظلوموں کے حقوق کے حصول کی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے،انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت عوام کے حال پر رحم نہیں کھا رہی، موجودہ پیپلز پارٹی اور ماضی کی پیپلز پارٹی میں بہت فرق ہے، ماضی میں پیپلز پارٹی پارٹی عوام دوست اقدامات کی بدولت ہر دل میں مقام رکھتی تھی لیکن موجودہ قیادت کےعوام کش اقدامات نے پیپلز پارٹی کی مقبولیت کو ٹھیس پہنچائی ہے،انہوں نے کہا کہ شکارپورسانحہ کو ایک برس ہونے کو ہے وارثان شہداءکے دہشتگرد مراکز کے خلاف فوجی آپریشن کے مطالبے پر اب تک عمل درآمد نہیں ہوا، جیکب آباد میں جلوس عزا کو نشانہ بنایا گیا ایک بھی قاتل گرفتار نہ ہوا، سندھ کے عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں ،جن کی جان ومال کے تحفظ کی ذمہ داری حکمرانوں کے کاندھوں پر عائد ہوتی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree