سندھ حکومت کے غیر سنجیدہ رویئے کے خلاف لانگ مارچ ناگزیر ہوچکا ہے، وارثان شہداءکمیٹی

20 اگست 2015

وحدت نیوز (شکارپور) وارثان شہدائے شکارپور کااہم اجلاس کاظمین امام بارگاہ شکارپور میں چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں شہدائے شکارپور کے ورثاء نے بھرپور شرکت کی۔ انہوں نے کہا ہے کہ سانحہ شکارپور کو چھ ماہ کا طویل عرصہ گذر چکا ہے ،مگر سندہ حکومت کے وعدے وفا نہیں ہوئے۔ اس موقع پر وارثان شہداء نے متفقہ طور فیصلہ کیا کہ سندہ حکومت کی عہد شکنی کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی، انہوں نے پوری قوم اور ملت کے اکابرین اور قومی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ سندہ حکومت کی عہد شکنی کے خلاف تحریک میں وارثان شہداء کا ساتھ دیں۔ وارثان شہداء نے کہا کہ سندہ حکومت کے رویئے کے خلاف لانگ مارچ ناگزیر ہوچکا ہے۔ جبکہ احتجاجی تحریک کے پہلے مرحلے میں جمعہ ۲۸ اگست کو ملک بھر خصوصا سندہ میں یوم احتجاج اور یوم سیاہ منایا جائے گا،اجلاس میں شہداء کمیٹی کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی، وائس چیئرمین علامہ عبدالمجید بہشتی، شہداء کے ورثاء قمر الدین شیخ، مولانا عبدالستار سومرو، سید نجف علی شاہ، سید عباس علی شاہ و دیگر نے اظہار خیال کیا۔ اس سلسلے میں مومنین اور شخصیات سے رابطہ کا فیصلہ بھی کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree