وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری امورسیاسیات علی حسین نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گرد اپنا اثر رسوخ بڑھانے کے لیئے ملک کا امن تہہ و بالا کرنے میں مصروف ہیں. دہشت گردی کے سامنے ملت تشیع سب سے بڑی رکاوٹ ہے. شجاع خانزادہ کی شہادت پنجاب حکومت کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے. ضیا ءالحق کے پالے سنپولیئے آج پوری عالمی دنیا میں پاکستان کو بدنام کرنے کی وجہ بن رہے ہیں. پاکستان کی بقاءکی خاطرفیصلہ کن اقدامات کا وقت آپہنچا ہے، حکومت کو جہادی کلچر کے سامنے بند باندھنے کی ضرورت ہے، ملک بھر میں موجود تکفیری مدارس قومی امن کیلئے سنگین خطرہ بن چکے ہیں ، حکومت کالعدم تکفیری گروہوں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لاکر دہشت گردی کی لعنت سے پاکستان کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے نجات دلائے۔