وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے رہنماؤں بشمول علی حسین نقوی،مولانا صادق جعفری ،علامہ علی انور،علامہ مبشر حسن،زین رضا،حیدر زیدی،ناصر حسینی سمیت کارکنان نے بڑی تعداد نے پی آئی اے کے ملازم عنایت رضاکی نماز جنازہ شرکت کی اور رہنماؤں نے لواحقین سے ملاقات میں دلی ہمدردی اور اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی اورنجی اسپتال میں زخمی ملازمین و زرائع بلاغ کے نمائندگان کی عیادت کی اس موقع پر سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی کا کہنا تھا کہ نواز حکومت بادشاہانہ طرز عمل اپنائے ہوئے ہے ریاستی اداروں کی جانب سے ملازمین و صحافیوں پر تشدد غیر جمہوری اور امرانہ ہے،اپنے جائز حقوق کیلئے آواز اٹھانے والے ملازمین پر بربریت کی مثال قائم کی گئی مشکل کی اس گھڑی میں ملازمین کے ساتھ ہیں قومی اساسوں کی نجکاری سے ملکی نقصان ہے ، واقع میں بے گناہ قیمتی جانوں کے زئع پر اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تشدد کرنے والے اہلکاروں کے خلاف فلفور کاروائی عمل میں لائی جائے اور ملازمین کو انصاف دیا جائے ۔