وحدت نیوز(کراچی) دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں افرادنے اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کی،ایم ڈبلیو ایم کا اولین ہدف ملک سے فرقہ واریت کا خاتمہ اور ملک میں اتحاد و وحدت کی فضا ء قائم رکھنا ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین کے صوبائی رہنماء علامہ نشان حیدر نے وحدت ہاؤس صوبائی سیکر ٹریٹ کراچی میں صوبائی کابینہ و ڈویثر نل شوریٰ کے اجلاس سے خطاب میں کیا اس موقع پر علامہ مبشر حسن ،مولانا علی انور ،آصف صفوی ،حیدر زیدی ،ناصر حسینی ،صابر کربلائی،حسن ہاشمی موجود تھے مولانا نشان حیدر ساجدی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کا ہر جوان اس ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سر حدوں کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کی قربانی دینے کیلئے تیار ہے ،اس ملک سے شیعہ و سنی کو تقسیم کرنے والے تکفیری دہشتگردوں کا صفایا ناہو چاہیے دہشت گرد اپنا اثر رسوخ بڑھانے کے لئے اس ملک کا امن تہہ وبالا کرنے میں مصروف ہیں ۔دہشتگردی کے سامنے ملت تشیعو سب سے بڑی رکاوٹ ہے،شجاع خانزادہ کی شہادت پنجاب حکومت کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے ،جنرل ضیاء کے پالے روحانی بیٹے اس ملک میں دہشتگردی کا بازار گرم کر کے اسلام و پاکستان کو بدنام کر رہے ہیں ،وفاقی حکومت اپنے اندر سے کالعدم جماعتوں کے حمایت یافتہ افراد کے خلاف بھی کاروائی کرے ،نام بدل کرکام کرنے والی کالعدم دہشتگرد جماعتوں کے خلاف بھی بھر پور آپریشن کیا جائے بے گناہ افراد کے قتل میں ملوث ان کے رہنماؤں کو سر عام پھانسی دیئے جانے اس ملک میں امن و امان کی فضاء قائم ہوگی ۔