آج دنیا کے کروڑوں شیعہ سنی مسلمان عظیم مجاہد اسلام سید حسن نصراللہ کو سلام عقیدت پیش کر رہے ہیں،علامہ مقصود ڈومکی

30 ستمبر 2024

وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع جیکب آباد وحدت یوتھ ڈویژن لاڑکانہ پاکستان تحریک انصاف جیکب آباد مجلس علماء مکتب اہل بیت اور آئی ایس او کے زیر اہتمام شہید علامہ سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر آج دوسرے دن بھی یوم احتجاج منایا گیا۔ ملک گیر احتجاج کے موقع پر شہید اللہ بخش پارک سے ریلی نکالی گئی جو پریس کلب پہنچ کر احتجاجی جلسے میں تبدیل ہو گئی۔ اس موقع پر احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ عالم اسلام کے بہادر اور نڈر لیڈر علامہ سید حسن نصر اللہ کی دردناک شہادت پر پوری امت مسلمہ سوگوار ہے آج دنیا کے کروڑوں شیعہ سنی مسلمان اس عظیم مجاہد اسلام کو سلام عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ جس نے اپنی پوری زندگی غاصب اسرائیل کے خلاف لڑتے ہوئے گزاری ان کی دردناک شہادت پر ہم یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ دنیا کے غیرت مند مسلمان سید حسن نصر اللہ کے خون کے ایک ایک قطرے کا غاصب اسرائیل سے بدلہ لیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ شہید اسماعیل ہانیہ کے بعد سید حسن نصر اللہ کی المناک شہادت سے تحریک ازادی فلسطین میں ایک نیا جوش اور ولولہ پیدا ہوا ہے ان عظیم انسانوں کی شہادت سے تحریک آزادی فلسطین کمزور نہیں ہوگی۔ اس موقع پر ضلع صدر نذیر حسین جعفری نے کہا کہ بزدل دشمن اسرائیل نے سید مقاومت کو شہید کر کے دنیا کے کروڑوں مسلمانوں کو سوگوار کر دیا۔ مگر شہید حسن نصراللہ کی تحریک اسرائیل کی نابودی تک جاری رہے گی۔ ڈویژنل صدر وحدت یوتھ ونگ سید کامران شاہ نے کہا کہ پاکستان کے عوام فلسطین اور لبنان کے مجاہدوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان کی حکومت بھی امریکی غلامی سے نجات حاصل کرتے ہوئے تحریک آزادی فلسطین کا بھرپور ساتھ دے۔ احتجاج سے مولانا منور حسین سولنگی اور پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما نے بھی خطاب کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree