سردارلشکر اسلام سید حسن نصراللہ کی شہادت،سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کی اپیل پر ملک گیر یوم احتجاج، گلگت بلتستان میں شٹرڈاؤن

29 ستمبر 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی شعبہ اطلاعات ونشریات کی جانب سے ذرائع ابلاغ کو جاری بیان کے مطابق قائد مقاومت سربراہ حزب اللہ لبنان سید حسن نصراللہ کی اسرائیلی حملے میں مظلومانہ شہادت کے خلاف آج ملک بھرمیں یوم احتجاج منایاجارہا ہے ۔

تفصیلات کے احتجاجی مظاہروں میں ملک بھر کی تمام سیاسی و دینی جماعتوں کے دینی غیرت وحمیت سے سرشار رہنما اور کارکنان شریک ہوں گے۔

اسرائیلی جارحیت اور امریکی پشت پناہی کے خلاف ملک کے چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان سمیت آزاد کشمیر میں بھی احتجاجی اجتماعات ہونگے۔

ایم ڈبلیو ایم کے تحت صوبائی دارلحکومتوں سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے، ریلیاں اور اجتماعات ہونگے۔

ملک کے بڑے شہروں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں امریکی سفارت خانے کے سامنے ہونگے۔

گلگت بلتستان غیور عوام نے آج سید حسن نصراللہ کی المناک شہادت پر بڑے پیمانے پر اجتماعات اور مکمل شٹر ڈاؤن کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ملک بھر کی طرح وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بھی آبپارہ چوک سے امریکی سفارت خانے تک احتجاجی مارچ کیا جائے گا۔

 کراچی میں احتجاجی ریلی کا انعقاد نمائش چورنگی سے امریکی قونصلیٹ تک ہو گا۔

 لاہور میں 3 بجے سہ پہر احتجاجی ریلی اسمبلی ہال تا امریکی قونصلیٹ تک نکالی جائے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree