The Latest

karachiکراچی(پ ر)مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈو یڑن ڈسٹرکٹ ملیر کے شعبہ ویلفیئرخیر العمل فاؤنڈیشن کی جانب سے ماہ مبارک رمضان کے مقدس مہینے میں پروردگار عالم کی خوشنودی کے لیئے غریب نادار مومنین کی مدد کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ڈسٹر کٹ ملیرنے مخیر مومنین کے تعاون سے ضلع کے 100مستحق خاندانوں کو ایک ماہ کا راشن تقسیم کیا گیا ۔
مستحقین کی جانب سے ایم ڈبلیو ایم کی اس کاوش کو خوب سراہا گیا ۔ ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر ان تمام مومنین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے جنہوں نے اس کار خیر کی تکمیل میں ہمارا ساتھ دیا اور امید کرتی ہے کے آئندہ بھی اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔

mwmlogoلاہور( )مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد اقبال کامرانی نے صوبائی آفس میں برسی شہید حسینی ؒ کی مناسبت سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی ؒ پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کے داعی اور امن کے سفیر تھے۔ ان کی شخصیت سے تمام مکاتب فکرکے علماء بخوبی واقف ہیں کہ انہوں نے اپنی ساری توانائیاں صرف اور صرف وحدت امت کے لئے صر ف کی۔ استعماری قوتوں کو ان کی یہ کاوشیں ایک آنکھ بھی نہیں بھاتی تھیں۔ کیونکہ یہ شیطانی قوتیں تقسیم کرو اور حکمرانی کرو کے فارمولے پر ہر وقت عمل پیرا ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا دشمن نے ہم سے صرف ان کے ظاہر ی زندگی کو چھین لیا مگر ان کی فکر اور عزم کو چھیننا کسی کے بس کی بات نہیں۔آج بھی لاکھوں ان کے فرزندان ملک کے طول و عرض میں ان کے افکار کے سفیر بن کر میدان عمل میں دشمنان اسلام اور پاکستان سے صف آرا ہیں ۔ آج مجلس وحدت مسلمین پاکستان ان کے عظیم مشن کی تکمیل کے لئے سر گرم عمل ہے

mqm2 متحدہ قومی مومنٹ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل مجلس وحد ت مسلمین پاکستان نے کہا کہ 
ہماری جماعت اپنی مکتبی تعلیمات پر پابند ہے اور مکتبی تعلیمات کی رو سے وطن کی حفاظت اس کی ترقی اور اس کی بہتری کے لئے قدم اٹھانا ضروری ہے جبکہ ہر وہ کام جو وطن کو نقصان پہنچائے خواہ وہ ٹریفک سگنل کی خلاف وزری ہی کیوں نہ ہوانہوں نے مزید کہا کہ شیعہ پولیٹکل پرنسپلز اور سیاسی اخلاقیات ہمیں ہر اس بات کی شرعا اجازت نہیں دیتی جو کسی بھی شکل میں ملک کو نقصان پہنچائے ۔
ہم فرقہ واریت سے سخت نفرت کرتے ہیں اور اسے ایک غیر شرعی عمل سمجھتے ہیں علامہ جعفری نے امام خمینی کے فرمودات کاحوالہ دیتے ہوئے کہا مسلمانوں کے درمیان باہمی وحدت اور بھائی چارگی ہمارے لئے ایک بنیادی اصول ہے 
سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ملک میں تمام ان جماعتوں اور شخصیات کے ساتھ مل کے چلنا چاہتی ہے جو وطن دوست ہوں ملک کی بہتری کے لئے مخلصانہ سوچتے ہوں اس ملاقات میں حیدر عباس رضوی صاحب نے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو آنے کی دعوت بھی دی 

mqmاسلام آباد( ) ایم کیو ایم کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے حیدر عباس رضوی کی زیر قیادت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی دفتر میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی ، وفد میں طیب حسین، زاہد ملک، سرفراز نواز، شاہ رفیے اور منیر انجم شامل تھے ،اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی ، سیکرٹری امور سیاسیات سید علی اوسط رضوی، سیکرٹری امور جوانان علامہ اعجاز حسین بہشتی، سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین اور صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری بھی موجود تھے، ملاقات کے دوران دونوں جماعتوں کے قائدین نے اہم قومی و بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اور ملک و قوم کو درپیش مسائل و مشکلات زیر بحث لائی گئیں ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ کمزور ہمسائیہ ہمیشہ طاقتور ہمسائیوں کے لقمہ تر ثابت ہوتا ہے اس لیے ہمیں اپنے ملک کو طاقتور اور ناقابل تسخیر بنا نے کے لیے اپنا اجتماعی کردار ادا کرنا ہو گا ، انہوں نے کہا کہ ہماری بد قسمتی یہ ہے کہ ہمارے ملک میں وطن دوستی کی بجائے علاقایت، لسانیت کو فروغ دیا جا رہا ہے بلوچستان میں نہ ہی تو قومی ترانہ پڑھا جاتا ہے اور نہ ہی وہا ں قومی پرچم لہرایا جاتا ہے اس صورتحال کے ذمہ دار کون ہیں ؟، انہوں نے کہا کہ وہ ادارے جن کی نالائقی کی وجہ سے یہ صورتحا ل پیدا ہوئی ان کا محاسبہ ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ افغانستان کی ایران کے ساتھ بھی سرحد ملتی ہے ، وہاں بھی افغان مہاجرین گئے لیکن ایران نے انہیں مہمان کی حیثیت سے ٹھہریا اور اپنے ملک کو خراب نہیں ہونے دیا ، وہاں کوئی کلاشنکوف یا ہیروئن کلچر پیدا نہ ہوسکا ، انہوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ2014 کے بعدپڑوسی ملک افغانستان میں پیدا ہونے والی صورتحال سے بچنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو مل بیٹھ کر لائحہ عمل طے کرنے کی ضرورت ہے ۔ حیدر عبا س رضوی نے پاکستان کی قومی سیکورٹی کو درپیش خطرات اور ملک میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی کے حوالے سے گفتگو کی اور2014 میں افغانستان سے نیٹو فورسز کے انخلا کے بعد اس خطے بالخصوص پاکستان میں پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی روشنی ڈالی ، انہوں نے کہا کہ نیٹو فورسز کے انخلا کے بعد ا فغانستان میں پید اہونے والے حالات براہ راست پاکستان پر اثر انداز ہوں گے اس لیے ضروری ہے کہ ملک کی تمام سیاسی قوتیں مل بیٹھیں اور اس صورتحال کے تدارک کے لیے مشترکہ لائحہ عمل طے کریں ، انہوں نے کہا کہ ہماری افغانستان کے سات چھبیس سو میل سرحدی لائن ہے اس لیے ہم افغانستان میں پیدا ہونے والے کسی بھی بحران سے خود کو محفوظ نہیں رکھ سکتے ، وہاں اگر طالبان نے طبل جنگ بجا دیا تو ہمار املک جو پہلے ہی دہشت گردی کی لپیٹ میں ، اور زیادہ متاثر ہو گا ، انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور کراچی کی صورتحال کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، اس یے ضروری ہے اس صورتحال کے تدارک کے لیے ایک ایسی کمیٹی تشکیل دی جائے جس میں ہر جماعت کی نمایندگی ہو اور اس کمیٹی کا ایجنڈہ پہلے سے طے کر لیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہم ملک کے چون فیصد حصہ کا پہلے ہی زخم کھائے ہوئے ہیں ، باقی ماندہ چھیالیس فیصد ملک کا تحفظ کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور اس اہم ذمہ داری سے ہمیں مل جل کر عہدہ براء ہونا چاہیے ، بعد ازاں دونوں جماعتوں کے قائدین نے مشترکہ پریس بریفنگ دی

mwmmqmایم کیو ایم کا وفد مرکزی آفس مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں مجلس وحدت کی مرکزی قیادت کے ساتھ ملاقات کر رہا ہے 
وفد کی قیادت جناب حیدر عباس رضوی کر رہے ہیں جبکہ وفد میں ایم کیوایم کی مرکزی اور مقامی قیادت کے افراد موجود ہیں 
مجلس وحدت کی مرکزی قیادت سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی سیکرٹری شعبہ سیاسیات علی اوسط رضوی سمیت سیکرٹری فلاح و بہود بثار فیضی امور ڈپٹی سیکرٹری پنجاب علامہ اصغر عسکری ،سیکرٹری جوانان شیخ اعجاز بہشتی شامل ہیں 
باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی جائے کی

jawanمرکزی سیکرٹری شعبہ امور جوان نے جوان ہاوس اسلام آباد میں میڈیا ٹیمکے ساتھ گلگت و بلتستان کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ظالموں کا مقابلہ کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔ گلگت و بلتستان کے نالائق وزیر اعلیٰ کی جھوٹی انا کا نشانہ بننے والے ملازمین کی حمایت کرتے ہیں
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری شعبہ امور جوانان علامہ اعجاز بہشتی نے جوان ہاوس کی میڈیا ٹیم سے گفتگو میں کہا کہ ظلم وستم کو برداشت کرنا خود بڑا ظلم ہے ظالموں کا مقابلہ کرنا ہماری ذمہ داریوں میں سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت وبلتستان کے نالائق وزیر اعلیٰ کی جھوٹی انا کا نشانہ بننے والے مظلوم عوام خاص طور پرمعطل ملازمین کی حمایت کر کے حقیقت میں اخلاقی و قانونی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔
اپنے حقوق کے دفاع میں سستی اور نااہلوں کے ہاتھ اپنے قانونی اور آئینی اختیارات دے کر خاموش رہنا ہی مہدی شاہ جیسوں کو ہمت دے رہی ہے کہ وہ آج ضلع خپلو کے ملازمین کو بھی تنگ کر رہا ہے۔
گلگت بلتستان کی انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلتستان کی حکومت خصوصا وزیراعلی نے یوم القدس تک ملازمین کے مسائل حل نہ کیے تو مجلس وحدت مسلمین پاکستان بھر میں بلخصوص بلتستان میں عوامی تحریک کا آغازکرے گی۔اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے تمام تر حالات کی ذمہ داری حکومت پرعائد ہو گی۔
مجلس وحدت مسلمین کے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم خطے میں امن چاہتے ہیں اور فساد پھیلانا پسند نہیں کرتے لیکن نالائق وزیراعلی کے غیر منطقی و غیر اخلاقی اقدامات ہی بلتستان کے پر امن و اسلامی معاشرے کے لیئے باعث فساد و نفرت ہیں۔

nayyarایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل نامور عالم دین شیخ نیئر عباس مصطفوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ جی بی ایم ڈبلیوایم کی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیںاپنے حلقے کو بچانے کے لئے بے گناہ سرکاری ملازمین کو ہراساں کر رہے ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پروٹوکول میں خود کو بے تاج بادشاہ سمجھنے لگے ہیں جبکہ انہیں آئین اور قانون کے دائرے میں رہنا چاہیے ،گلگت بلتستان کرپشن میں نمبر ون بن چکا ہے اور حکومت مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہے اگرمہدی شاہ اپنی ان ظالمانہ کاروائیوں سے باز نہ آئے تو وزیر اعلی ہاوس کا گھیراو کرکے استعفے پر مجبور کیا جائے گا
وزیر اعلی اپنے اپر تنقید برداشت نہیں کرسکتے تو پھر فورا مستعفی ہوجائیںکیونکہ سیاست بچوں کا کھیل نہیں سیاستدان کو اپنی قوت برداشت اور دل بڑا رکھنا چاہیے
انہوں نے مزید کہا کہ اگر سرکاری ملازمین کو فورا بحال نہ کیا گیا تو شدید احتجاج ہوگا اور وزیر اعلی کو اپنی کرسی سے ہاتھ دھونا پڑیگا

shamشام کے دارالحکومت دمشق میں یرموک مہاجر کیمپ میں کم سے کم بیس فلسطینی پناہ گزین شہید اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
شامی فوج کا کہنا ہے کہ یرموک کیمپ پردہشت گردوں نے راکٹ فائر کئے جبکہ حماس کی جانب سے جاری بیان میں شامی فوج پر الزام لگایا گیا ہے کہ فوج نے بمباری کی ہے بیروت سے جاری ہونے والے بیان کے الفاظ کچھ یوں ہیں
”حما س نے یرموک مہاجر کیمپ میں نہتے فلسطینیوں کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے شرمناک اور نہایت بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے بیروت میںقائم دفتر سے جاری ایک بیان میں حماس نے یرموک خیمہ بستی میں شامی فوج کی گولہ باری سے بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یرموک کیمپ میں فلسطینی شہریوں کو بغیر کسی جرم کے نشانہ بنایا گیا ہے“
واضح رہے کہ جب سے شام میں عالمی استکبار اپنے استعماری ایجنڈے کے لئے کوشاں ہے تب سے حماس جیسی فلسطینی اہم مزاحمتی تنظیم کے عہدہ داروں کے موقف میں یکسانیت نظر نہیں آتی یہی وجہ ہے کہ حماس کے بارے میں جہاں اسلام میں ایک تشویش پیدا ہوچکی ہے کہ کیا حماس بھی شام میں اس ایجنڈے کی تکمیل چاہتی ہے جسے امریکہ اسرائیل قطر اورعرب ممالک نے بنایا ہے ؟
ادھر دمشق میں حماس کے عہدہ داروں کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں یرموک کیمپ پر حملے کی ذمہ داری دہشت گردوں پر عائد کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ یرموک پر دہشت گردوں نے ہاون راکٹ فائر کئے ہیں جبکہ بیروت سے جاری بیان میں شامی فوج پر الزام لگایا گیا ہے

khalidفلسطینی کی تنظیم جہاد اسلامی کے ایک رہنما خالدالبطش نے ان تمام خبروں کی تردید کی جس میں کہا گیا تھا کہ جہاد اسلامی نے دمشق میں اپنے دفاتر بند کئے ہیں اور وہ بھی حماس کی طرح دمشق چھوڑ چکی ہے
خالد کا کہنا تھا کہ ہم یہاں مہمان ہیں اورمہمانوں کو آداب مہمانی کا لحاظ کرنا چاہیے خالدنے مزید کہا کہ جہاد اسلامی کے شام چھوڑنے کی تمام خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں جب تک فلسطینی مہاجر شام میں ہیں ہم بھی یہی پر موجود رہینگے
انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر رمضان عبداللہ شلح کا سفر قاہرہ درحقیقت قاہر ہی کی جانب سے دعوت پر انجام پایا تھا اور اس سفر میں علاقائی مسائل سمیت شام کے موجودہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا
انہوں نے کہا کہ شام کی موجودہ صوت حال میں بیرونی رفت و آمد ایک عام سی بات ہے اس سے کوئی یہ نتیجہ اخذنہ کرے کہ ہم نے دمشق کو چھوڑ دیا
واضح رہے کہ اس سے قبل فلسطینی تنظیم حماس کی قیادت شام سے قطر اور مصر منتقل ہو چکی ہے جس کے سبب دنیا بھر میں فلسطین کے حامیوں میں بے چینی پائی جاتی ہے اور وہ حماس کے اس عمل کو ناپسندگی کی نظروں سے دیکھ رہے ہیں

syriaیورپی یونین نے سلامتی کے شعبے میں مشاورت فراہم کرنے والے 50 ماہرین افریقی ملک نائیجر روانہ کیے ہیںجو مسلمان انتہا پسندوں کے خلاف جنگ میں مدد فراہم کرنا شروع کریں گے۔
یورپی یونین کے اس مشن کو EUCAP (یورپین یونین کیپیسٹی بلڈنگ مشن) کا نام دیا گیا ہے۔
دوسری جانب یورپی اور بعض عرب ممالک امریکہ و اسرائیل کی سربراہی میں شام میں شدت پسندوں کو مدد فراہم کر رہے ہیں تاکہ وہاں کی حکومت کے خلاف شدت پسندی کو فروغ دیا جاسکے اسی غرض سے ترکی میں قائم کیمپ میں دنیا بھر سے شدت پسندوں کو جمع کر کے شام میں دہشت گردی کے لئے بھیجا جارہا ہے ،گذشتہ روز امریکی صدر نے ایک ایسی دستاویز پر بھی دستخط کردیے ہیں جس کا مقصد شام دہشتگردوں کی مدد کو قانونی شکل دینا ہے

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree