وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین حیدرآباد کی جانب سے ناورے میں اسلام مخالف اور قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ ناروے کا مکمل بائیکاٹ کرکے ناروے کے شہریوں کا پاکستان میں داخلے اور کسی بھی قسم کے کاروبار پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔

احتجاجی مظاہرین سےرحمن رضا، علامہ گل حسن مرتضوی، علامہ عمران علی جعفری، علامہ امدادنسیمی ،سید صفدر عباس ، ندیم جعفری و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان قرآن کی توہین، حضرت محمد مصطفی (ص) اور اہل بیت (ع) پر حملہ کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ناروے میں پہلے بھی ایسے گستاخانہ واقعات ہوئے ہیں لیکن افسوس ہے کہ وہاں کی حکومت سمیت عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ناورے کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔

وحدت نیوز(گلگت) حکومت بغیر معاوضے کے عوامی ملکیتی زمینوںکو ہڑپ کرنے کرنے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے۔گلگت بلتستان کی متنازعہ حیثیت کے تناظر میں لینڈ ریفارمز کا کوئی عقلی جواز نہیں ، گلگت بلتستان کے عوام نے لینڈریفارمز کو مسترد کردیا ہے۔چھومک سکردو میں احتجاج کرنے والوں اور عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں کے خلاف مقدمات قائم کرنابدمعاشی ہے۔حکومت احتجاجی کارکنوں اور رہنمائوںپر قائم مقدمات کو واپس لے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ عوامی ملکیتی زمینوں پر جبری قبضہ کیا گیا تو حکومت عوامی غیظ وغضب کا نشانہ بنے گی اور گلگت بلتستان کے عوام ایسی حکمرانوں کانام ونشان مٹادینگے۔انہوں نے چھومک سکردو میں عوامی ملکیتی زمین کو قبضہ کرنے کی حکومتی کوشش کو عوام کے مینڈیٹ کے ساتھ غداری کے مترادف قرار دیا اور حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنا قبلہ درست کرلے ورنہ عوام کی طاقت سے حکومت کا دھڑم تختہ کیا جائیگا۔

انہوں نے لینڈ ریفارمز کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان متنازعہ خطہ ہے اور اس خطے میںمتنازعہ خطوں کے قوانین نافذالعمل ہیں۔اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں گلگت بلتستان میں لینڈ ریفارمز کے ذریعے عوامی ملکیتی زمینوں پر سرکاری قبضے بلاجواز ہیں۔انہوں نے عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں پر قائم مقدمات کو فوراً ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اب اس خطے کے عوام کیساتھ حکومت کی بدمعاشی نہیں چلے گی اور ہم عوامی حقوق پر کسی بھی حکومت کو ڈاکہ ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے۔

وحدت نیوز(کراچی) ناروے میں اسلامی مقدسات کی توہین معمول بن چکی ہے۔آزادی اظہار رائے کے نام پر نارویجن حکومت کی جانب سے اسلام مخالف عناصر کی ہمت افزائی کئے جانے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کی ناروے کیساتھ سفارتی تعلقات کا خاتمہ کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار م مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے ناروے میں قرآن کریم کی بدترین بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دشمن تنظیم سیان کے سرکردہ رکن لارس کی جانب سے کتاب اللہ کے خلاف بدترین عمل کو انجام دینے کے حوالے قدم اٹھانے والے  الیاس نامی نوجوان کا امت مسلمہ کا ہیرو اور اس کا جراتمندانہ اقدام لائق تحسین ہے۔

انھوں نے کہا کہ نارویجن شہر کرستیان سینڈ میں مقامی پولیس کی جانب سے ملعون لارس کو قرآن کریم کی بے حرمتی سے روکنے کے بجائے اس مکروہ عمل کے خلاف قدم اٹھانے والے مسلم نوجوان کو گرفتار کرنا اس پر تشدد کرنا اور مقدمات قائم کر کے جیل بھیج دینا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ناروے کی حکومت اسلام دشمن عناصر کی سہولت کار ہے۔

علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ امریکہ،یورپ سمیت دیگر ممالک میں اسلا م فوبیا پر مبنی اشتعال انگیزی امت مسلمہ کے دل و دماغ میں مذکورہ ممالک کے خلاف صرف نفرت کو فروغ دے رہی ہے،اور یہی اسلام فوبیا عالمی امن و ہم آہنگی کے لیے خطرہ بننے کی وجہ بنے گا۔

علامہ باقر زیدی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ ناروے میں قرآن کریم کی بدترین بیحرمتی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ناروے کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کریں اور ناروے کے سفیر کو ملک بدر کرتے ہوئے اوسلو میں پاکستانی سفیر کے وطن واپس آنے کا حکم دیں۔

وحدت نیوز(شکارپور) وارثان شہداء کمیٹی شکارپور کا اہم اجلاس ایم ڈبلیوایم آفس شکارپور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں شہداء کمیٹی کے اراکین اور وارثان شہداء شریک ہوئے۔ اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہداء کمیٹی کے چیئرمین اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ شہداء شکارپور کی پانچویں برسی کے موقع پر 26 جنوری کو سندھ سطح کا بڑا اجتماع منعقد ہوگا۔ برسی میں ملک بھر سے جید علماء کرام اکابرین اور وارثان شہداء شریک ہوں گے۔

 انہوں نے کہا ہے شکارپور کے شہداء کی 5 ویں برسی کے موقع پر شکارپور میں عظیم الشان عظمت شہداء کانفرنس و ریلی منعقد ہوگی ایام فاطمیہ کے احترام میں برسی 30 کی بجائے اتوار 26 جنوری کو منعقد ہوگی۔  انہوں نےکہا کہ شکارپور کو آج دھشت گردی کے خطرات کا سامنا ہے اور محرم اور ایام عزا میں حکومت نے شکارپور کو انتہائی حساس اضلاع میں شامل کیا مگر اس کے باوجود شکارپور کی مساجد اور امام  بارگاہوں سے سیکورٹی کلوز کی جا رہی ہے اور 72 شہداء اور مختلف سانحات کے کیسز لڑنے والے وکیل مظہر حسین کی سیکورٹی کلوز کر دی گئی ہے۔

 انہوں نےکہا کہ شکارپور میں دھشت گردی کے متعدد سانحات میں وارثان شہداء کے وکیل کی  سیکورٹی کلوز کرنے پر ہمیں شدید تحفظات ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شکارپور میں ہمارے وکیل کو فی الفور تحفظ دیا جائے۔اور سندھ حکومت وارثان شہداء سے کئے گئے اپنے معاہدے پر عمل درآمد کرے۔

وحدت نیوز(لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام اتحاد ملت کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد ملت کے لئے آئی ایس او پاکستان کی خدمات قابل ستائش ہیں۔اختلافات سے معاشرے میں نفرتیں پیدا ہوتی ہیں، اختلاف کو امام مہدیؑ کے ظہور سے پہلے ختم نہیں کیا جاسکتا لیکن دوریاں کم کرکے تعمیری سوچ کو فروغ دیا جاسکتا ہے ۔

انہوں نے اتحاد ملت کے لئے تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ سال میں چند ماہ بعد قائدین و علماء کرام ایک دوسرے سے ملاقاتیں کرکے ملی و قومی مسائل کو زیر بحث لائیں۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی،مرکزی سیکریٹری روابط برادر انصر مہدی،علامہ قاضی نیاز نقوی،مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان برادر قاسم شمسی، شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدرعلامہ ناظرعباس تقوی، حافظ مولانا کاظم رضا،علامہ علی عباس نقوی،علامہ اسدرضا نقوی ،ثاقب اکبر اور برادر بزرگ علی رضا نقوی نے بھی شرکت کی۔کانفرنس کے اختتام پر دعائے وحدت پڑھتے ہوئے علماء کرام نے ہاتھوں سے زنجیر بنا کر اتحاد کا عملی مظاہر ہ کیا۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) سیدتصور حسین نقوی الجوادی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کی وفدکےہمراہ مرکزی رہنما مسلم لیگ(ن) و صدررقیہ ویلفیئرفاونڈیشن ہٹیاں بالا سیدعجائب حسین ہمدانی کے گھر جاکر ان کی اہلیہ محترمہ کے انتقال پر ان کے گھر جا کر تعزیت وتسلیت و فاتحہ خوانی کی۔وفد میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیرسیدطالب حسین ہمدانی،سیکرٹری ویلفیئر سید زاہدحسین کاظمی اورمجلس وحدت مسلمین ضلع ہٹیاں بالا کے رہنما سید نزاکت حسین بخاری،سید عاطف حسین ہمدانی شامل تھے۔

Page 87 of 633

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree