وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر کی طرح جیکب آباد میں بھی قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا۔

 احتجاجی مظاہرے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی ،پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے ضلعی صدر ندیم قریشی، مہران سوشل فورم کے چیئرمین عبدالحئی سومرو ،سول سوسائٹی ضلع جیکب آباد کے چیئرمین آغا غضنفر پٹھان ،منصب علی شیخ ،حسن رضا غدیری اور ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکرٹری جنرل حاجی سیف علی ڈومکی نے خطاب کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ قرآن کریم اللہ کا کلام اور ھدایت انسانی کا جامع دستور ہے جو پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا بے مثال معجزہ ہے پوری دنیا مل کر بھی اس کی مثل اور نظیر لانے سے عاجز ہے۔

 انہوں نےکہا کہ عالمی سامراجی طاقتوں نے اپنے استعماری عزائم کی راہ دین اسلام کی تعلیمات کو رکاوٹ سمجھتے ہوئے اسلام ہراسی کے مذموم ایجنڈے پر کام کیا۔ اسلام کے مقدس نام پر امریکہ اور سامراجی طاقتوں نے پہلے دھشت گرد تنظیموں کو قائم کیا پھر میڈیا کے زور پر ان کو کوریج دے کر اسلام کے خلاف مہم شروع کی۔

علامہ مقصودعلی ڈومکی نےمزیدکہا کہ قرآن کریم کی توہین ناقابل برداشت ہے اور ناقابل معافی جرم ہے۔ اقوام متحدہ اسلامی مقدسات کی مسلسل توہین کے خلاف قانون سازی کرے۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزادکشمیر کے ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے ناروے میں قران پاک کی بے حرمتی اور جلاۓجانے کی ناپاک جسارت پر شدید دکھ اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام دشمن شر پسند قوتیں آفاقی مذہب  اسلام کی حقانیت سے خائف ہو کر ناقابل برداشت اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہیں۔

 سیان نامی اسلام دشمن تنظیم کے سرکردہ رکن لارس کے متعصبانہ فعل پر مسلم نوجوان کا ردعمل حالات کے عین متقاضی اور جراتمندانہ اقدام تھا۔یہود ونصاری کو اس حقیقت کا درک کرنا چاہیے کہ اسلام کے بارے میں پورے عالم اسلام کے جذبات ایسے ہی ہیں۔یورپ سمیت پوری دنیا میں تیزی سے پھیلتا ہوا دین اسلام دشمن قوتوں کے لیے آنکھ کا کانٹا بنا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی متعصب تنظیمیں جن کا مقصد بین المذاہب ہم آہنگی کا خاتمہ کر کے اشتعال انگیزی کو فروغ دینا ہے ان پر پابندی عائد ہونی چاہیئے ۔ مذہبی تعصب شدت پسندی کے رجحانات کو تقویت دیتا ہے جس سے عالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قران پاک کی توہین نے پوری امت مسلمہ کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا ہے ۔اس سنگین معاملے پر پاکستان و آزادکشمیر سمیت پورے عالم اسلام کو ناروے کی حکومت سےسفارتی سطح پر بھی احتجاج کرناچاہیئے۔ انہوں نے کہا عالم اسلام کی طرف سے عوامی سطح پر بھی اس مذموم فعل کے خلاف پُرامن احتجاج کر کے دشمنان اسلام کو یہ باور کرانا ہو گا کہ اسلام دشمن اقدامات کے خلاف پوری امت مسلمہ متحد ہے۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہدایت پر ناروے میں کی جانے والی قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ملتان میں بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی، احتجاجی ریلی کا مقصد ناروے میں قران پاک کی توہین کے واقعہ پر اقوام عالم کو اپنے غم و غصے سے آگاہ کرنا تھا، شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ناروے کی حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔

ریلی جامعہ شہید مطہری سے شروع ہوئی اور چوک قذافی پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، صوبائی رہنما علامہ قاضی نادر حسین علوی، ضلعی سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی، حسنین انصاری، حسنین کربلائی سمیت دیگر نے کی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ بنیادی حقوق کی آزادی کی آڑ میں کسی کے مذہب کی تضحیک کی ہرگز اجازت نہیں ہونی چاہیئے، اقلیتوں سمیت تمام طبقات کو ہر طرح کا تحفظ فراہم کرنا ریاست کا اولین فریضہ ہے، سیان نامی تنظیم کی تخریبی فکر سے آگاہ ہونے کے باوجود انہیں شرپسندانہ اقدامات کے لیے کھلی چھٹی دے کر ناروے کی حکومت نے پورے دنیا کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا ہے، اس دل آزاری پر ناروے کی حکومت کو پوری دنیا کے مسلمانوں سے معافی مانگنی چاہئے۔

علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ عالم اسلام کے درمیان لاکھ اختلافات سہی لیکن دین اسلام کی حرمت و دفاع کے لیے پوری امت مسلمہ کے جذبات اور نظریات ایک جیسے ہیں، مسلمان کبھی بھی اپنے دین اور مقدسات کی توہین برداشت نہیں کر سکتے۔ شدت پسند تنظیم سیان کے سرکردہ رکن لارس کی طرف سے قران کی توہین کا فعل ایک ناقابل معافی جرم ہے، رہنماوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ فی الفور ناروے حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کیے جائیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہدایت پر اتوار کے روز اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پرامن احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ احتجاجی مظاہروں کا مقصد ناروے میں قران پاک کی توہین کے واقعہ پر اقوام عالم کو اپنے غم و غصے سے آگاہ کرنا تھا۔ شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر ناروے کی حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔

پریس کلب اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری امور نوجوانان علامہ اعجاز حسین بہشتی نے کہا ہے کہ ناروے میں مقدسات اسلام کی توہین کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ اس سے قبل نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے جرم کا بھی یہ ملک مرتکب ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا بنیادی انسانی حقوق کی آزادی کی آڑ میں کسی کے مذہب کی تضحیک کی ہر گز اجازت نہیں ہونی چاہیئے۔ اقلیتوں سمیت تمام طبقات کو ہر طرح کا تحفظ فراہم کرنا ریاست کا اولین فریضہ ہے۔

علامہ اعجاز حسین بہشتی نے کہا کہ سیان نامی تنظیم کی تخریبی فکر سے آگاہ ہونے کے باوجود انہیں شر پسندانہ اقدامات کے لیے کھلی چھٹی دے کر ناروےکی حکومت نے پورے دنیا کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا ہے۔ اس دل آزاری پر ناروے کی حکومت کو پوری دنیا کے مسلمانوں سے معافی مانگنی چاہئے۔

 ایم ڈبلیو ایم اسلام آباد کے ضلعی سیکرٹری جنرل انجنئیر ظہیر عباس نقوی نے کہا کہ مذکورہ ریاست میں مقدسات اسلام کی توہین کے واقعات کا تسلسل وہاں کی حکومت کے متعصبانہ طرز عمل اور اسلام دشمنی کی نشاندہی کرتا ہے۔ امت مسلمہ کے مذہبی جذبات کے حوالے سے یہود و نصاری یقینا مغالطے میں ہیں۔ عالم اسلام کے درمیان لاکھ اختلافات سہی لیکن دین اسلام کی حرمت و دفاع کے لیے پوری امت مسلمہ کے جذبات اور نظریات ایک جیسے ہیں۔ مسلمان کبھی بھی اپنے دین اور مقدسات کی توہین برداشت نہیں کر سکتے۔ شدت پسند تنظیم سیان کے سرکردہ رکن لارس کی طرف سے قران کی توہین کا فعل ایک ناقابل معافی جرم ہے۔ مجلس وحدت مسلمین سمیت ہر مسلمان کا یہ مطالبہ ہے کہ اس گستاخ کو سخت ترین سزا دی جائے اور ناروے کی حکومت مستقبل میں ایسے دلخراش واقعات کی روک تھام کے لیے موثر قانون سازی کرے تاکہ آئندہ ایسا کوئی واقعہ رونما نہ ہو۔

وحدت نیوز(لاہور) ناروے میں قران پاک کو جلانے کی ناپاک جسارت کیخلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر میں پرامن احتجاجی مظاہرے کیے گئے، مظاہروں کاحصہ بن کر عوام کی بہت بڑی تعداد نے ناپاک جسارت کیخلاف اپنا احتجاج رکارڈ کرایا۔ صوبائی دارالحکومت میں لاہور پریس کلب کے باہر مجلس وحدت مسلمین پنجاب یوتھ کے سیکرٹری سجاد نقوی کی قیادت میں سینکڑوں نوجوانوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے قرآن پاک کے نسخے ہاتھوں سے بلند کر رکھے تھے جبکہ پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر مذمتی بیانات درج تھے۔ مظاہرین نے گستاخان کیخلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سجاد نقوی نے کہا کہ اسلام دشمن شر پسند قوتیں آفاقی مذہب اسلام کی حقانیت سے خائف ہو کر ناقابل برداشت اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہیں۔ سیان نامی اسلام دشمن تنظیم کے سرکردہ رکن لارس کے متعصبانہ فعل پر مسلم نوجوان کا ردعمل حالات کے عین متقاضی اور جراتمندانہ اقدام تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہود ونصاریٰ کو اس حقیقت کا درک کرنا چاہیے کہ اسلام کے بارے میں پورے عالم اسلام کے جذبات ایسے ہی ہیں۔ یورپ سمیت پوری دنیا میں تیزی سے پھیلتا ہوا دین اسلام دشمن قوتوں کیلئے آنکھ کا کانٹا بنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی متعصب تنظیمیں جن کا مقصد بین المذاہب ہم آہنگی کا خاتمہ کر کے اشتعال انگیزی کو فروغ دینا ہے ان پر پابندی عائد ہونی چاہئے۔

ایم ڈبلیو ایم یوتھ کے دیگر رہنماوں کا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مذہبی تعصب شدت پسندی کے رجحانات کو تقویت دیتا ہے جس سے عالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ قرآن پاک کی توہین نے پوری امت مسلمہ کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا ہے۔ اس سنگین معاملے پر پاکستان سمیت پورے عالم اسلام کو ناروے کی حکومت سے سفارتی سطح پر بھی احتجاج کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا عالم اسلام کی طرف سے عوامی سطح پر بھی اس مذموم فعل کے خلاف پرامن احتجاج کر کے دشمنان اسلام کو یہ باور کرانا ہو گا کہ اسلام دشمن اقدامات کے خلاف پوری امت مسلمہ متحد ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہدایت پر اتوار کے روز کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ اورگلگت بلتستان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پُرامن احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ احتجاجی مظاہروں کا مقصد ناروے میں قران پاک کی توہین کے واقعہ پر اقوام عالم کو اپنے غم و غصے سے آگاہ کرنا تھا۔ احتجاج میں شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ناروے کی حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔ محفل شاہ خراسان روڈ سے سولجر بازار سگنل تک ریلی نکالی گئی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

 احتجاجی مظاہرے سے علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، میر تقی ظفر، محمد الیاس صدیقی،چیئرمین آل پاکستان سنی تحریک مطلوب اعوان قادری، معروف عالم دین مولانا عبداللہ جونا گڑھی، حیدر زیدی، سبط اصغر سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور شیعہ و سنی علمائے کرام نے قرآن کریم کی تلاوت کی۔ احتجاجی مظاہرے کے اختتام پر مظاہرین نے امریکہ و ناروے کے پرچم نظر آتش کئے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ ناروے میں مقدسات اسلام کی توہین کا یہ پہلا واقعہ نہیں، اس سے قبل نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے جرم کا بھی یہ ملک مرتکب ہو چکا ہے۔

 انہوں نے کہا بنیادی حقوق کی آزادی کی آڑ میں کسی کے مذہب کی تضحیک کی ہرگز اجازت نہیں ہونی چاہیئے، اقلیتوں سمیت تمام طبقات کو ہر طرح کا تحفظ فراہم کرنا ریاست کا اولین فریضہ ہے، سیان نامی تنظیم کی تخریبی فکر سے آگاہ ہونے کے باوجود انہیں شرپسندانہ اقدامات کے لئے کھلی چھٹی دے کر نارویجی حکومت نے پورے دنیا کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا ہے، اس دل آزاری پر ناروے کی حکومت کو پوری دنیا کے مسلمانوں سے معافی مانگنی چاہیئے۔

احتجاجی مظاہرے سے معروف اہلسنت عالم دین مولانا عبداللہ جونا گڑھی نے کہا کہ مذکورہ ریاست میں مقدسات اسلام کی توہین کے واقعات کا تسلسل وہاں کی حکومت کے متعصبانہ طرز عمل اور اسلام دشمنی کی نشاندہی کرتا ہے، امت مسلمہ کے مذہبی جذبات کے حوالے سے یہود و نصاریٰ یقینا مغالطے میں ہیں، عالم اسلام کے درمیان لاکھ اختلافات سہی لیکن دین اسلام کی حرمت و دفاع کے لئے پوری امت مسلمہ کے جذبات اور نظریات ایک جیسے ہیں۔

مقررین نےکہاکہ مسلمان کبھی بھی اپنے دین اور مقدسات کی توہین برداشت نہیں کرسکتے، شدت پسند تنظیم سیان کے سرکردہ رکن لارس کی طرف سے قران کی توہین کا فعل ایک ناقابل معافی جرم ہے، مجلس وحدت مسلمین سمیت ہر مسلمان کا یہ مطالبہ ہے کہ اس گستاخ کو سخت ترین سزا دی جائے اور ناروے کی حکومت مستقبل میں ایسے دلخراش واقعات کی روک تھام کے لئے موثر قانون سازی کرے تاکہ آئندہ ایسا کوئی واقعہ رونما نہ ہو۔

Page 86 of 633

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree