مودی سرکار کے مظالم کا ڈھنڈور پیٹنے والوں نے جی بی کے عوام کو آرڈرز کے ذریعے غلامی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور کر دیا ہے، علامہ شیخ نیئرعباس

21 فروری 2020

وحدت نیوز(گلگت) مودی سرکار کے مظالم کا ڈھنڈور پیٹنے والوں نے جی بی کے عوام کو آرڈرز کے ذریعے غلامی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ مودی سرکار کے منہ پر طمانچہ مارنا ہے تو گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی شناخت دی جائے۔ آرڈر خواہ 2009ء کا ہو یا 2020ء کا، جی بی کے عوام کیساتھ ناانصافی پر مبنی اقدام ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نیئر عباس مصطفوی نے نومل میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے آرڈر 2020ء کو مسترد کرتے ہوئے اس آرڈر کو جی بی کے عوام کے ساتھ مذاق قرار دیا اور کہا کہ ہم نے ڈوگرہ راج سے خود کو آزاد کروایا ہے اور اپنے  قوت بازو سے یہ خطہ آزاد کروایا لیکن شروع دن سے جی بی کے عوام کو ان کی شناخت نہیں ملی اور یہی وجہ ہے کہ آج جی بی کا ہر فرد وفاقی حکمرانوں سے نالاں نظر آتا ہے۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اور گلگت بلتستان کو آئینی شناخت دے۔

 انہوں نے سی ٹی ایس پی (CTSP) کی مبینہ دھاندلیوں کی طرف اشار ہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے نے کرپشن کی حد کر دی ہے۔ سرکاری ملازمتوں کی ریکروٹمنٹ کیلئے پیپرز آؤٹ کئے جاتے ہیں اور اپنے من پسند افراد کو نوکریاں دی جا رہی ہیں جبکہ میرٹ کے نام پر حقدار افراد کو ملازمت سے محروم کیا جا رہا ہے۔ اس ادارے کو اس کی مبینہ دھاندلیوں کے پیش نظر فوری طور پر ختم کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جی بی کی مارکیٹوں میں مضر صحت اشیائے خورد و نوش کی بھرمار ہے، جس کی وجہ سے بیماریاں عام ہو چکی ہیں، حکومت اس معاملے میں فوری اقدامات کرکے مضر صحت چیزوں کی فروخت پر پابندی لگائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree