صدر جمہوری اسلامی ایران آیت اللہ ابراھیم رئیسی کی شہادت پر حکومت پاکستان کا سوگ کا اعلان،قومی پرچم سرنگوں

20 مئی 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد)پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ملک بھر میں یوم سوگ اور پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتِ پاکستان اور عوام کی جانب سے ابراہیم رئیسی کی شہادت پر اظہار تعزیت پیش کیا۔

 انہوں نے پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آنے کے بعد ہم پُرامید تھے کہ کوئی اچھی خبر موصول ہو گی لیکن افسوس ایسا نہیں ہو سکا، جس پر ہم دل کی گہرائیوں سے افسردہ ہیں۔ انہوں نے دعاگو ہوتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور ان کے اہل خانہ و ایرانی قوم کو اس سانحے پر صبر جمیل عطا فرمائے۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے شہید ابراہیم رئیسی کے گزشتہ ماہ پاکستانی دورے کو یاد کرتے ہوئے اسے تاریخی قرار دیا۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی شہادت سے تقریباً ایک ماہ قبل ان کی میزبانی کرنے کا تاریخی موقع حاصل ہوا۔ انہوں نے ملک بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے بہت اچھے دوست تھے، اس دُکھ کی گھڑی میں برادر ملک ایران سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے آج ملک بھر میں ایرانی صدر و وزیر خارجہ کی شہادت پر یوم سوگ منایا جائے گا اور شہداء کے احترام میں پرچم سرنگوں رکھا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree