پارہ چنار یوتھ ضلع راولپنڈی و اسلام آباد کے زیر اہتمام تری مینگل اسکول سانحے کے شہید اساتذہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاج

06 مئی 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد)پارہ چنار یوتھ ضلع راولپنڈی و اسلام آباد کے زیر اہتمام 4 مئی 2023ء پارہ چنار تری مینگل اسکول میں ہونے والے دل خراش سانحے کو ایک سال گزر چکا، قاتلین کی عدم گرفتاری کے خلاف نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں شہید ہونے والے اساتذہ کے بچوں سمیت کثیر تعداد میں ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر پارہ چنار یوتھ کے رہنما پروفیسر شبیر حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال پورا ہو چکا مگر آج تک تری مینگل اساتذہ کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار نہیں کیا گیا، سانحہ 4 مئی تری منگل سکول میں ملوث دہشتگردوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ہم بارہا احتجاج کر چکے ہیں، مگر وہ کونسے عوامل ہیں جن کی وجہ سے مٹھی بھر دہشت گردوں کو گرفتار نہیں کیا جا سکا، ہمارا حکومت وقت سے پر زور مطالبہ ہے کہ وہ اندوہناک واقعے میں ملوث قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دیں۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ذاکر حسین نے کہا کہ ضلع کرم پارہ چنار کے باشعور و محب وطن شہریوں کو سالہاسال سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، آج تک کسی ایک دہشت گرد کو بھی گرفتار نہیں کیا جا سکا، اس عدم توجہی اور ناکامی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ہیں، آج اس احتجاج میں واقعے میں شہید ہونے والے اساتذہ کے یتیم بچے بھی سراپا احتجاج ہیں اور ریاست سے انصاف کا تقاضا کر رہے ہیں۔احتجاجی مظاہرے سے کاظم حسین، زین حسین و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree