وحدت نیوز(ٹوبہ ٹیک سنگھ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی جانب سے یوم شہادت حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی مناسبت سے ایک تنظیمی تعزیتی نشست کا اہتمام کیا گیا تھا جس سے مرکزی شعبہ خواتین کی سیکرٹری روابط خواہر لبانہ کاظمی نے خطاب کیا ۔ انہوں جہاں حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی سیرت پر روشنی ڈالی وہاں انہوں نے خواتین کی ذمہ داری بیان کرتے ہوئے کہا کہ جن حالات اور مشکلات سے وطن عزیز اور ملت آج گزر رہی ہے ۔ایسے حالات کبھی نہ تھے ۔ آج مکتبی خواہران کی ذمہ داری اور مسئولیت پہلے کی نسبت کہیں زیادہ ہے ۔ ہما رے ساتویں امام نے مظلومیت ،غربت اور اسیری میں اپنی زندگی گزار دی لیکن ان کے خاندان کی پاکیزہ خواتین نے جس کردار زینبی (س)کے ساتھ اپنی ذمہ داری کو نبھایاہے آج ہمیں بھی اسی طرح کی صورتحال کا سامنا ہے ۔ آپ حضرت معصومہ قم جو کہ حضرت امام موسیٰ کاظم کی دختر ہیں ، کی سیرت کا مطالعہ کریں ۔یہ نہ سوچیں کہ دین حقیقی اسلام ہم تک بڑی آسانیوں کے ساتھ پہنچا ہے ۔نہیں ایسا نہیں ہے اس دین مبین اسلام پر مومن مردو زن کا پاک خون لگا ہے ۔اور بے بہا قربانیوں کی بدولت ہم تک پہنچا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ خواہران اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں کہ آپ اسی دین پر قائم ہیں جس پر حضرت زہراء(س) نے قربانی دی ۔اسی دین پر ہمارے پہلے چھ آئمہ نے قربانی دی اور راہ خدا میں شہید ہوئے ۔شہدائے کربلاء نے اپنی جانیں نثارکیں ۔ حتیٰ کہ اس دین اسلام اور نہضت حسینی ؑجس کا آج آپ اور ہم حصہ ہیں،اس پر توثانی زہراء اور رسول زادیوں کی چادریں قربان ہوئیں ہیں ۔اس مکتب کا آج سے 1400 سو سال پہلے آغاز ہوا اور آج بھی اپنے راستے پر گامزن ہے ۔ ہر روز روز عاشور ہے اور ہر جگہ کربلا ہے ۔ ہمارا کام صرف یہ ہے کہ ہم اپنا کتنا حصہ ڈالتے ہیں اور کتنا وقت دیتے ہیں ۔آپ خواہران کے جذبے اور حوصلے کو دیکھ کر ہمیں خوشی ہوئی کہ آپ برادران سے آگے اپنی ذمہ داری کو نبھا رہی ہیں ۔ اللہ تعالیٰ آپ کی یہ کاوشیں اور فعالیتیںاپنی بارگا میں قبول فرمائے ۔
نشست کے آخر میں ٹوبہ ٹیک سنگ کی خواتین نے کہا کہ تحصیل سمبڑیال اور پسرور ضلع سیالکوٹ میں ہماری رشتہ داری ہے ہم مرکزی خواہران سے درخواست کریں گی کہ ہر 15 روز بعد دورہ رکھیں تاکہ جہاں کہیں ہماری واقفیت ہے ہم آپ کے ساتھ جا کر تحصیل سیٹ اپ تشکیل دلاسکیں ۔ جس پر خواہر لبانہ کاظمی نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی خواہران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم مرکز سے بات کریں گے ۔جیسے ممکن ہوا ہم آپ کی خدمت میں حاضر ہو نگیں ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان مظلومین کی حمایت،مومنین اور مسلمین کے ساتھ وحدت و اتحاد کے لئے وجود میں آئی ہے ۔ جتنی وحدت ہو گی اتنا ہم اپنے مقصد اور ہدف میں کامیاب ہوں گے ۔ اور اپنے شعائراللہ اور ایام اللہ کی حفاظت کر سکیں گے ۔ اگر خواتین اپنے اپنے علاقوں میں ان ایام اللہ میں عزاداری کو برپا کرلیں تو سمجھ لینا ہم اپنی منزل کے قریب تر ہو رہے ہیں ۔ ان محافل میں کوشش کریں اہلسنت خواتین بھی مدعو ہوں ۔آپ بھی ان کی محافل میلاد میں شرکت کیا کریں ۔ اس کام سے تکفیریت کے نفوذ کو روکا جا سکے گا کیونکہ تکفیری آج ان شعائراسلامی اور ایام اللہ کو مٹانا چاہتی ہے ۔ لیکن آپ خواہران کی آگاہی اور بیداری سے تکفیری سوچ کبھی بھی ہمارے معاشرے میں پروان نہیں چڑھے گی ۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ضلع کورنگی کی جانب سے جشن ولادت باسعادت امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب ؑ کی مناسبت سے جشن و میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ میلاد کا با قاعده پروگرام کا آغاز تلاوت کلام الہٰی سے کیا گیا،تلاوت کاشرف محترمہ کرن زیدی کو حاصل ہوا جسکے بعدحمد باری تعالیٰ محترمہ نرجس صاحبہ اور نعت رسول مقبول محترمہ ایلیا عابدی نے پیس کی۔
نعت رسول مقبول کے بعد منقبت کا پر جوش سلسلہ شروع ہوامنقبت خوانوں میں محترمہ ثمینہ زیدی، محترمہ ابیھازیدی ، محترمہ بتول زیدی ، محترمہ سمره بتول، محترمہ نیلم نے بارگاہِ اہلِ بیت میں ہدیہ منقبت پیش کیا۔منقبت کے ساتھ ساتھ بہترین تقاریر کا سلسلہ بھی جاری رہا، مقررین میں محترمہ فوزیہ عباس زیدی ،نین زهراء،محترمہ نگہت رضا نےمجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ضلع کورنگی کی جنرل سیکرٹری خواہر ثروت زہرہ نے خصوصی خطاب کیااور زندگانی امیر المومنین(ع) پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہاکہ اگر ولائے علی نہ ہوتی تو دین کامل ناہوتا،ہم نے نام علی کو تو مقصد حیات بنا لیا مگر مقصد علی ابن ابیطالب کو بھول گئے،علی کو مانتے ہیں مگر علی کی بات کو نہیں مانتے،نام علی پر سب کچھ لٹانے پر تیار مگر ان کی بات ماننے پر تیار نہیں،زرا سوچیں ہمارے قول و فعل کا تضاد ہمارے امام عج کے ظہور میں کتنی رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے،ہم کیوں بھول جاتے ہیں اپنے مولا کا وه کلام جو مولا نے سورج سے کیاکہ ’’اے سورج گواه رھنا تو نے مجھ علی کو کبھی سوتے نهیں دیکھا..اور میں نے اپنی پوری زندگی تجھے روز طلوع ھوتے دیکھا ہے‘‘۔
کیا تم بھول گئے کے میں نے یہودی کے باغ میں مزدوری کی .پھر تم اپنے اہل و اعیال کے لیے کسب حلال کی کوشش کیوں نہیں کرتےاور کیا تم یہ بھی بھول گئے کہ اللہ کی عبادت میں فاطمہ میری مددگار ہیں لہذا تم بھی اپنی بیٹیوں کی بہترین تربیت کرو کیوں کہ عورت مرد کا نصف ایمان ہے،عورت ہی وه ہستی ہے جس کی آغوش میں نبی و امام پرورش پاتے ہیں،تو آئے آج عهد کریں کے ہم سب صرف علی کو نہیں مانے گے بلکہ امیرالمومنین کی ہر بات کو مانیں گے،اس روحانی محفل کا اختتام دعاے امام زمانہ عج سےہوا اور ملک و ملت کی ترقی کے لئے دعا کی گئی،آخر میں نذر مولا علی تقسیم کی گئی۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ضلع ملیر کی جانب سےدکھی انسانیت کی خدمت کیلئے ایک اور قدم ’’امنگ روزگاراسکیم‘‘کا آغاز، جس کے کے تحت جعفر طیارسوسائٹی میں مولا علی علیہ سلام کی ولادت کے موقع پرمحفل میلاد منعقدکیاگیا جس کاآغازدعا توسل سے کیا گیا ،منقبت خوانی خواہر رفعت،خواہراختر صاحبہ اورماہ نور نے کی اس کےبعد مولا علیؑ اور خدمت خلق کے عنوان پر خواہر مریم جعفر نے شرکا ئےمحفل سے خطاب کیا، اس خوبصورت محفل کا اختتام دعائےامام زمانہ سےکیاگیا،آخرمیں امام علی ؑکی سیرت کو اپناتےہوئے ایک اور بےروزگارفیملی کو اپنی مدد آپ کےتحت فنگرچپس بنانے کی مشین ہدیہ کی گئی ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان کے قبائلی علاقے کُرم ایجنسی میں دھماکے کے نتیجے میں 13سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گودر سے محنت مزدوری کرنے کے لیے پارہ چنار آنے والے بے گناہ افراد اور معصوم بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ والے وحشی اور انسانیت کے دشمن ہیں اور کسی معافی کے مستحق نہیں ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے پورے ملک میں مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں تاہم کُرم ایجنسی میں محدود عرصے کے دوران دہشت گردی کے تین بڑے واقعات کا رونما ہونا متعلقہ سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشانہ ہے۔ شیعہ اکثریتی آبادی والے علاقے میں دہشت گردی کے واقعات پر قابو نہ پایا جانا ملت تشیع کے لیے تشویش کا باعث ہے،کرم ایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ اہل تشیع شہریوں پر حملوں کی روک تھام میں ناکامی پر فوری مستعفیٰ ہو جائے۔
انہوں نے کہا کہ پولٹیکل انتظامیہ کی طرف سے مقامی افراد کوموثر تحفظ فراہم نہ کرنے کا اعلی حکام کو نوٹس لینا چاہیے۔ایسے متعصب افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جانی چاہیے جو دہشت گردوں کے لیے ان کے اہداف کے حصول میں معاون کا کردار ادا کر رہے ہیں۔چیک پوسٹوں سے رضاکاروں کو ہٹا کر دہشت گردوں کو محفوظ راستہ دیا جا رہا ہے جس کے بھیانک نتائج سامنے آنے شروع ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپریشن ردالفساد کے ساتھ ساتھ نیشنل ایکشن پلان پر بھی عمل کیا جائے۔ نیشنل پلان ایکشن پر عمل درآمد کے زبانی نعروں سے امن قائم نہیں ہو سکتا۔ملک کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے سہولت کاروں کے خلاف بھرپور آپریشن وقت کی اہم ضرورت ہے۔پاکستان کی سالمیت و استحکام کو مقدم رکھتے ہوئے حکومتی صفوں اورقومی اداروں کو ایسے لوگوں سے پاک کیا جائے جو دہشت گردوں کے سہولت کار کے طور پر اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
وحدت نیوز(رتو ڈیرو) سانحہ سہون شریف کے متاثرین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سانحہ سہون شریف کے متاثرین کو انصاف فراہم نہیں کیا گیا، سانحہ کو ستر دن گذر گئے، نہ وارثان شہداء کو امدادی رقم ملی اور نہ ہی زخمیوں کو امداد دی گئی۔ سانحہ کے زخمی آج بھی علاج کے لئے دربدر ہیں، سندھ حکومت کی نا اہلی کے سبب سندھ میں دہشت گردی کی وارداتیں روز کا معمول بن گئی ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین پہلے دن سے آج تک سانحہ سہون شریف کے متاثرین کے ساتھ ہے۔ آئندہ بھی ہر محاذ پر متاثرین کی آواز بلند کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 28 اپریل زائرین کے مسائل اور دہشت گردی کے خلاف یوم احتجاج ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ زائرین کے لئے جان بوجھ کر مشکلات کھڑی کی گئی ہیں، کئی کئی روز تک مرد، خواتین، بزرگ اور بچوں کو بارڈر پر روکا جاتا ہے، آخر کیوں۔؟ محکمہ حج و اوقاف کا شعبہ زائرین کیوں زائرین کے مسائل سے لاتعلق اور غیر فعال ہے۔ آخر کس قانون کے تحت بلوچستان بارڈر پر زائرین کو روک کر این او سی طلب کیا جاتا ہے۔؟
انہوں نے مطالبہ کیا کہ نواز لیگ کی وفاقی اور صوبائی حکومت زائرین کے مسائل فی الفور حل کرے۔
وحدت نیوز(ڈی آئی خان) عرصہ دراز سے محکمہ اوقاف اور ڈیر ہ انتظامیہ کوٹلی کی زمین پر نظریں گاڑی ہوئی ہیں ۔لیکن ان کو کوٹلی امام حسین کی زمین ہتھیانے نہیں دیں گے ۔کوٹلی امام حسین پر محکمہ اوقاف کے غلط انتقال سے قوم کے اندر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔اگر یہ انتقال اور ناجائز تعمیرات کو نہ روکا گیا تو ہر نقصان کا ذمہ دار سیکرٹری اوقاف اور موجودہ انتظامیہ ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ غضنفر نقوی نے احتجاجی کیمپ سے کیا، انہوں نے مزیدکہا کہ جب تک ہمارے مطالبات پر مکمل طور پر عمل نہ کیا گیا تو ہم اس وقت تک احتجا ج کرتے رہیں گے۔